کراچی میں سردی کی شدت بڑھتے ہی قدرتی گیس کے بحران نے سراٹھالیا

کراچی: سردی کی شدت بڑھتے ہی قدرتی گیس کے بحران نے سراٹھالیا جس سے ناصرف صنعتوں میں گیس پریشرگھٹ گیا بلکہ شہرکے مختلف علاقوں کے گھریلوصارفین بھی اس بحران کی زد میں آگئے ہیں۔ کراچی انڈسٹریل فورم سربراہ جاوید بلوانی نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے ساتوں صنعتی علاقوں میں قائم صنعتوں مزید پڑھیں

ملک میں نومبر میں 17 ارب 20 كروڑ روپے كے موبائل فون درآمد كیے گئے

 اسلام آباد: ملک میں گزشتہ ماہ نومبر میں  17 ارب 20 كروڑ روپے كے موبائل فون درآمد كیے گئے۔ وفاقی ادارہ شماریات نے نومبر 2019 كے درآمدات سے متعلق اعداد و شمار جاری كردیئے ہیں جس کے مطابق ملک میں گزشتہ ماہ نومبر میں  17 ارب 20 كروڑ روپے كے موبائل فون درآمد كیے گئے اور گزشتہ ماہ مزید پڑھیں

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 31دسمبر تک توسیع

کراچی:  فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلیے انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرانے کی مدت میں توسیع کرتے ہوئے آخری تاریخ 31دسمبر2019 مقرر کردی ہے۔ ایف بی آر کے اس اقدام کاکراچی چیمبرآف کامرس کے صدرآغاشہاب خان نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرانے کی مدت مزید پڑھیں

160ارب ڈالر کے ٹیکسوں کا عدم نفاذ، روئی کی قیمتوں میں تیزی

کراچی:  امریکا اورچین کے درمیان 160ارب ڈالر کے مجوزہ نئے ٹیکسوں کے عدم نفاذ کے بعد چین کی امریکا سے روئی کی خریداری سرگرمیوں کوبحال کرنے کے فیصلے کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر میں روئی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان غالب ہوگیا۔ مقامی کاٹن مارکیٹوں میں تیزی کا رحجان غالب ہونے سے فی مزید پڑھیں

حکومتی تمسکات میں عالمی سرمایہ کاری معیشت کیلیے فائدہ مند ہے، اسٹیٹ بینک

کراچی:  اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے حکومتی تمسکات میں غیرملکی سرمایہ کاری پر شبہات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورٹ فولیو غیرملکی سرمایہ کاری معیشت کے منظر نامے پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ قرضہ مارکیٹ مزید پڑھیں

کابینہ اجلاس میں گیس کے نرخ مزید بڑھانے کی تجویز

 اسلام آباد:  حکومت گیس کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کرنے کی تیاریاں کررہی ہے، اس کے لیے جواز گیس سیکٹر کے گردشی قرضے کو بنایا جارہا ہے جو 181 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن نے وزیراعظم کو آگاہ کردیا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے کیوں کہ گیس مزید پڑھیں

اوگرا کا گھریلو صارفین کیلئے گیس 214 فیصد تک مہنگی کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے گھریلو صارفین کیلئے گیس 214 فیصد تک مہنگی کرنے کا فیصلہ جاری کردیا ہے جس کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے اسے وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے۔ جس کے تحت گھریلو صارفین مزید پڑھیں

31 دسمبر کے بعد سندھ میں پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف کارروائی کافیصلہ

ٹیکس جمع کروانے میں کوئی توسیع نہیں ہوگی ‘ نادہندگان مقررہ تاریخ کی میعاد ختم ہونے سے قبل اپنے بقایاٹیکس کی ادائیگی کردیں ادائیگی میں ناکامی پر پراپرٹی ٹیکس میں اضافی 10فیصد جرمانہ ہوگا‘ وصولی کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدیں ‘ڈائریکٹر جنرل ایکسائز کراچی (اسٹاف رپورٹر)محکمہ سندھ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن و انسدادمنشیات سندھ نے پراپرٹی ٹیکس مزید پڑھیں

گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) گیس کی قیمتوں میں جنوری 2020ء میں اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے اگلی قسط کی منظوری رواں ہفتے ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ صنعتی، کمرشل اور ڈومیسٹک سیکٹر کی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔ مزید پڑھیں

جعلی دستخطوں سے 5کھرب کے ٹیکس فراڈ کی تحقیقات کیلیے نیب کو درخواست

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے سابق ممبر شاہد حْسین اسد کے جعلی دستخطوں سے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو شبرزیدی اور ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشن سیما شکیل کے خلاف پراپرٹی بلڈرز و ڈویلپرز کی ملی بھگت سے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں 500 ارب روپے سے زائد مالیت کے ٹیکس فراڈ کیس مزید پڑھیں