امریکہ میں سیلاب،اموت کی تعداد 25 ہو گئی

امریکی ریاست کینٹکی میں بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، حادثات میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 25 ہوگئی ہے۔ خبرکے مطابق ،موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے سڑکیں اور گلیاں زیر آب آگئیں، انتظامیہ کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ امریکی میڈیا  کا کہنا ہے کہ  تیز بارشوں سے کینٹکی کے مشرقی حصے مزید پڑھیں

کامن ویلتھ گیمز: نیوزی لینڈ کی ہاکی ٹیم کی پاکستان کو 1-4 سے شکست

برمنگھم: کامن ویلتھ گیمز میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد اگلے مرحلے میں رسائی کے امکانات کو دھچکا لگ گیا۔ برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں کیویز نے شاہینز کو باآسانی زیر کرتے ہوئے پول اے میں پہلی پوزیشن سمیٹ لی ہے جبکہ قومی ٹیم چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔ مزید پڑھیں

پاکستان اسٹیل سے دس ارب روپے مالیت کا میٹریل چوری ہونے کا انکشاف

کراچی: ملکی تاریخ کی سب سے بڑی چوری سامنے آگئی، پاکستان اسٹیل سے تقریباً 10 ارب روپے مالیت کا میٹریل چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پاکستان اسٹیل میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی چوری سامنے آئی ہے جس کی تحقیقات کے لیے وفاقی وزارت صنعت و پیداوار نے ایف آئی سے رجوع کرلیا۔ مزید پڑھیں