برکینا فاسو کے علاقے ساحل میں مسلح حملے کے نتیجے میں 50 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکومتی ترجمان لیونل بیلگو نے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات نامعلوم مسلح افراد نے تحصیل’ سیٹنگا’ پر حملہ کر دیا۔ شہریوں کو ہدف بنا کر کئے گئے حملے مزید پڑھیں
زمرہ: تازہ ترین خبر یں
امریکہ نے اپنے شہریوں کو متنبہ کر دیا، محتاط رہیں
امریکہ میں تقریباً 100ملین انسانوں کو سخت گرمی کے مقابل حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی وارننگ دی گئی ہے۔ قومی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بدھ تک گرمی کی ریکارڈ سطح پر شدید لہر ملک کے وسطی حصے کے 100 کے قریب شہروں کو لپیٹ میں لے سکتی ہے اور علاقے کے 100 ملین سے مزید پڑھیں
وزیرخارجہ بلاول بھٹو 2 روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی، وزیرِخارجہ بلاول بھٹو زرداری 2 روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے۔ ایران کے دارالحکومت تہران پہنچنے پر وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا ایرانی وزیرِ خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔ ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ مزید پڑھیں
ترکی لاجسٹک سپر پاور بننے کی راہ پر گامزن ہے: وزیر عادل قارا اسماعیل اولو
ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کے کے امور کے وزیر عادل قارا اسماعیل اولو نے کہا کہ ترکی، جو لاجسٹک سپر پاور بننے کی راہ پر گامزن ہے، نے ایشیا اور یورپ کے درمیان درمیانی راہداری میں ایک مضبوط متبادل لاجسٹکس اور پیداواری مرکز میں تبدیل کرتے ہوئے اہم ذمہ داریاں ادا کرنے کا سلسلہ جاری رکھا مزید پڑھیں
امریکہ: جنگلاتی آگ، 2 ہزار 500 گھروں کو خالی کروا لیا گیا
امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں جنگلاتی آگ کی وجہ سے نیو میکسیکو کے علاقے تک تقریباً 2 ہزار 500 گھروں کو خالی کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریاست آریزونا سے منسلک شہر فلیگ سٹاف میں 2 مقامات پر لگی جنگلاتی آگ کی وجہ سے 2 ہزار 500 گھروں کو خالی کرنے کا اعلان کیا گیا مزید پڑھیں
شمالی آئرلینڈ سے متعلق تجارتی ضوابط میں تبدیلی،یورپی یونین کا برطانیہ پر اعتراض
برطانوی حکومت نے ملکی پارلیمان میں ایسا نیا مسودہ قانون پیش کر دیا ہے، جس کی منظوری کے ساتھ یورپی یونین کے ساتھ بریگزٹ معاہدے میں طے شدہ شمالی آئرلینڈ سے متعلق تجارتی ضوابط یک طرفہ طور پر تبدیل ہو جائیں گے۔ اس بل کے مطابق، برطانیہ کے دیگر حصوں سے شمالی آئرلینڈ جانے والے مزید پڑھیں
بیلجیئم: پیڈل گھمائیں بجلی بنائیں
بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز کے ریلوے اسٹیشن پر نصب چارجنگ بائیسکل چلا کر مسافر اپنے ٹیلی فونوں کی بیٹریاں بلامعاوضہ چارج کر سکتے ہیں۔ اطلاع کے مطابق برسلز کے جنوبی ٹرین اسٹیشن پر نصب 4 عدد بائیسکل، پیڈل گھمائے جانے پر، بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ مسافر ٹرین کے انتظار کے دوران ان بائیسکلوں کو مزید پڑھیں
ترکی ایک محفوظ اور خطرات سے پاک مملکت ہے، دفترِ خارجہ
وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ترکی میں متعلقہ حکام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون طریقہ کار کے دائرہ کار میں تمام ضروری حفاظتی اقدامات اٹھائے ہیں۔ وزارت برائے امور خارجہ کے ترجمان ، سفیر تانجو بلگچ نے ، بعض ممالک کی جانب سے حالیہ ایام میں ترکی میں اپنے شہریوں کے مزید پڑھیں
الیکشن کمیشن کا عمران خان اور اسد عمر کو جرمانے کیخلاف دلائل دینے کا آخری موقع
الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ مانیٹر آفیسر (ڈی ایم او) کی جانب سے جرمانے کے معاملے پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور رہنما اسد عمر کو دلائل دینے کے لیے آخری موقع دے دیا۔ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت تین رکنی کمیشن کی سماعت ہوئی، عمران خان اور اسد عمر کے معاون وکیل مزید پڑھیں
ایف آئی اے کی شہباز اور حمزہ کی دوبارہ گرفتاری کی کوشش بدنیتی ظاہر کرتی ہے: عدالت
اسپیشل کورٹ سینٹرل نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں ضمانتوں کی توثیق کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ 22 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر ضمانت کے غلط استعمال کا الزام نہیں، 2 ،3 پیشیوں کے مزید پڑھیں