اسٹیبلشمنٹ نے مجھے عدم اعتماد، استعفیٰ یا الیکشن کی آپشنز دیں: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اپوزیشن کا پیغام لے کر آئی اور تین آفرز دیں کہ آپ کے پاس عدم اعتماد، استعفیٰ یا الیکشن آپشنز ہیں۔ لیکن میں نے کہا کہ استعفیٰ میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتا، الیکشن سب سے بہتر طریقہ ہے۔ اے آر وائی نیوز کو دیئے گئے خصوصی مزید پڑھیں

‘عدم اعتماد کامیاب بھی ہوگئی تو صدرمملکت عمران خان کو بطور وزیراعظم عہدہ جاری رکھنے کا کہہ سکتے ہیں، آئین میں گنجائش موجود’

صحافی کامران یوسف نے ٹریبیون کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی باتیں کی جا رہی ہیں کہ اگر عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو بھی گئی تو صدر مملکت عارف علوی انھیں بطور وزیراعظم اپنا عہدہ جاری رکھنے کا کہہ سکتے ہیں۔ نیا دور ٹی وی کے پروگرام ”خبر مزید پڑھیں

رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری

پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے ممبر قومی اسمبلی علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے گئے۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے اعلامیے کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق سپیکر اسد قیصر نے پروڈکشن آرڈر قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط مزید پڑھیں

اسٹیبلشمنٹ نےکوئی آپشنز نہیں دیئے، وزیراعظم آفس نے خود رابطہ کرکے مدد کی درخواست کی

اسٹیبلشمنٹ ذرائع نے وزیراعظم عمران خان کے بیان کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے خود سے کسی قسم کے آپشنز نہیں دیئے بلکہ وزیراعظم کی خواہش پر ان کے سامنے آپشنز رکھے گئے۔ واضح رہے کہ اے آر وائی نیوز کو انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ مزید پڑھیں

وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب، عبدالعلیم خان اور جہانگیر ترین کے گروپس نے بھی اپنا فیصلہ سنا دیا

عثمان بزدار کے استعفے کے بعد صوبہ پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے تحریک انصاف کے اہم رہنمائوں عبدالعلیم خان اور جہانگیر ترین کے گروپس نے بھی اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ خبریں ہیں کہ پی ٹی آئی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ایوان وزیراعلیٰ میں طلب کیا گیا ہے جس میں نئے مزید پڑھیں

امارات اور اسرائیل کے درمیان آزاد تجارت کا معاہدہ

ابوظہبی/تل ابیب: متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان آزادانہ تجارت کا معاہدہ طے پاگیا جس کے تحت 95 فیصد تجارتی پروڈکٹس کسٹم فری ہوں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی وزارت معیشت اور متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں دونوں ممالک کے درمیان آزادانہ تجارت مزید پڑھیں

تونس کے صدر کا کئی مہینوں سے معطل پارلیمنٹ کو بالآخر تحلیل کرنے کا اعلان

تونس سٹی: شمالی افریقی ملک تونس کے صدر قیس سعید نے کئی مہینوں سے معطل پارلیمنٹ کو بالآخر تحلیل کرنے کا اعلان کردیا جس کی خوشی میں عوام سڑکوں پر نکل آئے اور جشن منایا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تونس کے صدر قیس سعید نے قومی سلامتی کے اجلاس میں سیاست دانوں کی مزید پڑھیں

اپوزیشن میری کردار کشی کیلئے کوئی آڈیو ٹیپ نکال سکتی ہے: وزیراعظم عمران خان کو خدشہ

وزیراعظم عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل اپوزیشن میرے خلاف کوئی آڈیو ٹیپ نکال سکتی ہے۔ کیونکہ ماضی میں اس کی مثالیں موجود ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے یہ بات سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ایک بار پھر غیر مزید پڑھیں