دنیا کو افغانستان کی مدد کے لیے آگے بڑھنے کی یاد دہانی کرواتے ہوئے اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ پاکستان اور ایران نے لاکھوں افغان شہریوں کی میزبانی کرتے ہوئے فراخ دلی کا مظاہرہ کیا ہے۔ سلامتی کونسل میں افغانستان پر ہونے والی بحث میں اقوام متحدہ کے سربراہ کا مزید پڑھیں
زمرہ: تازہ ترین خبر یں
حکومت کاروباری برادری کو سازگار ماحول فراہم کرنے کےلئے پرعزم ہے: صدر عارف علوی
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت کاروباری برادری کو سازگار ماحول فراہم کرنے کےلئے پرعزم ہے۔ وہ منگل کے روز سکھر میں ایوان صنعت و تجارت اور کاروباری برادری کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے۔ ملاقات کے دوران ایوان صنعت و تجارت کے نمائندوں نے کاروبار میں سہولتوں، سکھر میں ڈرائی مزید پڑھیں
نیٹو دوران ہفتہ روس کی معاہدہ پیشکش کا جواب دے گا، ینز اسٹولٹن برگ
نیٹو کے سیکرٹری جنرل ینز اسٹولٹن برگ نے کہا کہ وہ اس ہفتے تحریری طور پر روس کی طرف سے نیٹو کو معاہدے کی پیشکش کا جواب دیں گے۔ سی این این ٹیلی ویژن چینل سے بات کرتے ہوئے، اسٹولٹن برگ نے روسی ایوان صدر کی جانب سے کریملن کے جواب کے منتظر ہونے کے مزید پڑھیں
آذربائیجان کے وزیر دفاع جنرل ذاکر حسنوف کی ایران میں ایرانی وزیر دفاع محمد رضا اشتیانی سے ملاقات
آذربائیجان کے وزیر دفاع جنرل ذاکر حسنوف نے ایران کے دارالحکومت تہران میں ایرانی وزیر دفاع محمد رضا اشتیانی سے ملاقات کی ہے۔ ایرانی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق حسنوف اور اشتیانی نے علاقائی پیش رفت کے ساتھ ساتھ سیکورٹی اور فوجی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ حسنوف مزید پڑھیں
اگر عمران خان نے اپنا من پسند آرمی چیف لانے کی کوشش کی تو اس کا پہلا ٹارگٹ نواز یا زرداری نہیں بلکہ وہ خود ہونگے
محسن بیگ نے کہا کہ خان صاحب نے اگر ایسا کوئی ایڈونچر کیا تو اس کی قیمت انھیں چکانا پڑے گی۔ نئے آرمی چیف کی تعیناتی نومبر 2022 میں ہوگی لیکن چھ ماہ پہلے انہوں نے من مانی کرکے قومی ادارے کو غلط ٹریک پر ڈالنے کی کوشش سے ان کو نقصان ہوگا۔ نیا دور مزید پڑھیں
عمران خان کی سدھو کو وزیر بنانے کی مبینہ سفارش، بھارت میں نیا تنازع کھڑا ہو گیا
انڈین پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے دعوی کیا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے نوجوت سنگھ سدھو کو کابینہ میں وزیر بنانے کی سفارش کی تھی۔ ایک ویڈیو میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں پیغام بھیجا گیا کہ سدھو کو اپنی حکومت کا حصہ بنا سکتے ہیں تو بنا لیں مزید پڑھیں
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان قیدیوں کی منتقلی کا معاہدہ
سعودی کابینہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قیدیوں کی منتقلی اور جرائم کے انسداد میں تعاون سمیت دیگر معاہدوں کی منظوری دیدی ہے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کورونا وبا کے بعد پہلی مرتبہ کابینہ کے باقاعدہ اجلاس میں شرکت کی اور اس کی صدارت بھی کی۔ اجلاس میں بحیرہ مزید پڑھیں
’تو جھوم’ کی دھن چوری کرنے کا الزام، نرملا مگھانی نے زلفی کو نوٹس بھجوا دیا
سندھ کے ضلع عمر کوٹ سے تعلق رکھنے والی نوجوان گلوکارہ نرملا مگھانی نے ’تو جھوم’ کی دھن چوری کرنے کے الزام میں معروف موسیقار اور کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے پروڈیوسر ذوالفقار علی خان المعروف زلفی کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔ تفصیلات کے مطابق نرملا مگھانی نے زلفی کی میوزک پروڈکشن کمپنی ’گریف پاکستان‘ مزید پڑھیں
حکومت کے 22 اراکین رابطے میں ہیں، شاہد خاقان عباسی کا دعویٰ
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کے 22 اراکین رابطے میں ہیں۔ ہم نیوز کے پروگرام ’ہم مہر بخاری کے ساتھ‘ میں میزبان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنی سیاست مزید پڑھیں
پاناما لیکس سکینڈل میں ملوث 32 افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ
سینٹرل امریکہ کے ملک پاناما کے محکمہ انصاف نے اعلان کیا ہے کہ 2016 کے پاناما پیپرز سکینڈل میں بدعنوانی میں مبینہ طور پر ملوث 32 افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پاناما کے محکمہ انصاف کی جانب سے منگل کو جاری مزید پڑھیں