خیبر پختونخوا (کے پی) کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں پاک فوج کی پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سےجاری بیان کے مطابق دہشت گردوں کے حملے کے بعد دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ مزید پڑھیں
زمرہ: تازہ ترین خبر یں
افغانستان: افغان ہزارہ برادری کا طالبان حکومت کی حمایت کا اعادہ
افغانستان میں افغان ہزارہ برادری کے ایک ہزار سے زائد عمائدین نے طالبان حکمرانوں کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابقہ مغربی حمایت یافتہ حکومتوں کا ’تاریک دور‘ اسلام پسندوں کی واپسی کے ساتھ ختم ہو گیا ہے۔ افغانستان کی ہزارہ برادری ایک طویل عرصے سے ظلم و ستم کا شکار رہی مزید پڑھیں
پاکستانی دفتر خارجہ کی موہن بھگوت کے اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ ’تقسیم‘ کے بیان کی مذمت
دفتر خارجہ کی جانب سے بھارتی قوم پرست تنظیم راشٹریہ سوام سیوک سَنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھگوت کے بیان کی شدید مذمت کی گئی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’تقسیم کے درد کو ختم کرنے کا واحد حل تقسیم ختم کرنا ہے‘۔ بھارتی اخبار ’انڈین ایکسپریس‘ کی رپورٹ کے مطابق مزید پڑھیں
سوشل میڈیا ڈپریشن کا باعث بنتا ہے، تحقیق
اگر آپ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وقت گزارتے ہیں تو اس طرح ڈپریشن کو اپنی جانب بڑھنے کی دعوت دے رہے ہوتے ہیں۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ میساچوسٹس جنرل ہاسپٹل کے ایکسپیرمنٹل ڈرگز اینڈ ڈائیگنوسٹک سینٹر کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ سوشل میڈیا اور مزید پڑھیں
کورونا وائرس: نئے ویرینٹ ’اومیکرون‘ سے دنیا بھر میں افراتفری
کورونا وائرس کے ارتقا کو دو برس ہوگئے، دنیا کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ سے مقابلے کی کوشش کر رہی ہے جو کورونا وائرس کی اس سے پہلے سامنے آنے والی دیگر اقسام سے زیادہ خطرناک ہے جس نے تقریباً دنیا کے تمام براعظموں میں متعدی مرض کی لہر کو ہوا دی ہے۔ غیر ملکی مزید پڑھیں
چٹاگانگ: پاکستان کے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں بغیر کسی نقصان کے 145 رنز
پاکستان نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں حسن علی کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت 330 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد دوسرے روز کےاختتام پر بغیر کسی نقصان کے 145 رنز بنا لیے۔ چٹاگانگ میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز بنگلہ دیش نے4 وکٹوں کے نقصان پر مزید پڑھیں
جونیئر ہاکی ورلڈ کپ: رضوان علی کی ہیٹ ٹرک کی بدولت پاکستان کی مصر کو 1-3 سے شکست

بھارت کے شہر بھونیشور میں کھیلے جارہے ہاکی جونیئر ورلڈ کے گروپ میچ میں پاکستان نے رضوان علی کی ہیٹ ٹرک کی بدولت مصر کو 1-3 سے شکست دے دی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کھیل کا آغاز جارحانہ انداز میں ہوا اور دونوں ٹیموں نے گول مزید پڑھیں
پاکستانی وفاقی کابینہ کی سعودی عرب سے ملنے والے تیل کی سہولت کے پیکیج بحالی کی سمری منظور

سعودی کی جانب سے پاکستان کو ملنے والے 3 ارب ڈالر اور 1.2 ارب ڈالر مالیت کے تیل کی سہولت کے پیکیج بحالی کی سمری کی کابینہ نے منظور دے دی۔ خزانہ ڈویژن کی جانب سے پیش کی گئی سمری میں نشان دہی کی گئی تھی کہ دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کی تیاری کے مزید پڑھیں
میانمار میں ریکٹر اسکیل پر 6 کی شدت کا زلزلہ
میانمار کے بنگلہ دیش سے ملحقہ علاقوں میں ریکٹر اسکیل پر 6 کی شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ امریکی جیالوجیکل تحقیقاتی مرکز کا کہنا ہے کہ اس زلزلے کا مرکز ملک کے چن صوبے کے دارالحکومت حقا سے 19 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا۔ زیر زمین 33 کلو میٹر کی گہرائی میں آنے والے مزید پڑھیں
تیونس، کھلے سمندر سے غیر قانونی تارکین کو بچا لیا گیا
تیونس کے جنوب مشرق میں صفاک کے جزیرے کرکین سے بچوں سمیت سینکڑوں غیر قانونی تارکین وطن کو بچا لیا گیا۔ تیونس کی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کوسٹ گارڈ کی ٹیموں نے تارکین وطن کو لے جانے والی ایک کشتی کو ایک خفیہ اطلاع کے بعد کرکین جزیرے کے مزید پڑھیں