ٹرکش ایئر لائنز (THY) یومیہ 1175 پروازوں کے ساتھ، یورپ میں سب سے زیادہ پروازیں کرنے والی دوسری فضائی کمپنی بن گئی ہے۔ یورپی آرگنائزیشن فار سیفٹی آف ایئر نیویگیشن (EUROCONTROL) کے فضائی ٹریفک کے اعداد و شمار کے مطابق 25 سے 31 اکتوبر کے درمیان ہر ہفتے 1لاکھ 60 ہزار 736 پروازیں اور یومیہ مزید پڑھیں
زمرہ: تازہ ترین خبر یں
ترکی: چاوش اولو۔ وٹفلٹ ملاقات
ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے ناروے کی وزیر خارجہ آنیکین وٹفلٹ کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔ ترکی وزارت خارجہ سے موصول معلومات کے مطابق چاوش اولو نے وٹفلٹ کو وزارت خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ مذاکرات میں دونوں وزارء نے دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ فلسطین اور افغانستان جیسے مزید پڑھیں
کرنسی کی قیمت اوپر نیچے جانے سے گھبرانا نہیں چاہئیے۔ شوکت ترین
مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ کرنسی کی قیمت اوپر نیچے جانے سے گھبرانا نہیں چاہئیے۔ شوکت ترین نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے اعلان کردہ ریلیف پیکج کے تحت ماہانہ ساڑھے 31 ہزار روپے سے کم آمدنی والے افراد فائدہ اٹھا سکیں گے جو کہ پاکستان کی آبادی کا تقریبا 53 فیصد مزید پڑھیں
سینیٹ کمیٹی نے خواتین کے وراثت کو بنیادی حق قرار دینے کا بل مسترد کردیا
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے دو آئینی ترمیمی بلز کو کثرت رائے سے مسترد کردیا جن میں خواتین کے وراثت کو بنیادی حق قرار دینے کا مطالبہ بھی شامل تھا۔ تاہم کمیٹی نے دو دیگر آئینی ترمیمی بلز کی منظوری دی جن کے تحت وزرائے اعلیٰ کے مشیروں کو صوبائی اسمبلیوں مزید پڑھیں
چینی پٹرول سے بھی مہنگی ہوگئی، چینی کی فی کلو قیمت 150 روپے ہوگئی
چینی کی قیمت پٹرول کی قیمت سے بھی زیادہ ہو گئی، تمام تر حکومتی اقدامات کے باوجود ملک میں چینی کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان میں چینی کی قیمت پیٹرول سے بھی زیادہ ہو گئی ہے اور مختلف شہروں میں چینی 150 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی ہے مزید پڑھیں
یوکرینی وزیر دفاع نے استعفی پیش کر دیا
یوکرینی وزیر دفاع آندرے تاران نے اپنا استعفی پیش کر دیا ۔ وزرا کابینہ کے نمائندہ تاراس ملنیچک نے ٹیلی گرام سے اپنے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی البتہ فیصلے کی وجہ نہیں بتائی ۔ عوامی خدمت پارٹی کے گروپ اجلاس میں یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے وزیر دفاع کے لیے اولیکسی مزید پڑھیں
آزاد کشمیر میں مسافر بس کھائی میں گر گئی،23 افراد ہلاک
آزاد کشمیر کے علاقے پلندری میں مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہو گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پلندری آزاد کشمیر میں منجیاڑی کے قریب مسافر کوچ کھائی میں جا گری، حادثے میں ابتدائی طور پر 7 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد افراد کے زخمی مزید پڑھیں
ترکی پُر امید نگاہوں سے مستقبل کی طرف دیکھ رہا ہے: صدر ایردوان
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ مغرب کی آبادی بوڑھی ہونا شروع ہو گئی ہے لیکن ترکی ایک ایسے مقام پر ہے کہ جہاں وہ اپنے نوجوانوں سے حاصل کردہ طاقت کے طفیل پُر امید نگاہوں سے مستقبل کی طرف دیکھ رہا ہے۔ صدر ایردوان نے "انٹرپرائزر کاروباری حضرات وقف” GIV اور مزید پڑھیں
روس اور امریکہ کی خفیہ ایجنسیوں کے سربراہان کے درمیان ملاقات
روس کی خفیہ سروس SVR کے سربراہ سرگے نارشکن اور امریکہ کی خفیہ ایجنسی CIA کے ڈائریکٹر ولئیم برنز کے درمیان ملاقات ہوئی۔ روس خفیہ سروس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نارشکن اور برنز نے ماسکو میں ملاقات کی۔ بیان کے مطابق فریقین نے، بین الاقوامی سطح پر دہشت گردی کے خلاف مزید پڑھیں
ترکی کی زرعی برآمدات میں ریکارڈ حد تک اضافہ
زرعی شعبے نے گزشتہ ماہ 2.8 بلین ڈالر کی غیر ملکی فروخت کے ساتھ اب تک کی سب سے زیادہ ماہانہ برآمدات کی ہیں۔ ٹرکش ایکسپورٹرز اسمبلی (TIM) کے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں ترکی کی زرعی برآمدات میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 21.8 فیصد اضافہ ہوا اور یہ مزید پڑھیں