روس، یوکرینی پانیوں میں سول بحری جہازوں کو نشانہ بنا سکتا ہے، امریکہ

وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن کوآرڈینیٹر جان کربی نے یومیہ  آن لائن پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے۔ کربی نے خبردار کیا  کہ روس نے یوکرین کی بندرگاہوں پر حملہ کرتے ہوئے  زرعی انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچایا  ہے اور  ماسکو اپنے حملوں کو وسعت دیتے ہوئے  بحیرہ اسود مزید پڑھیں

ترک والی بال ٹیم فائنل میں

والی بال  مقابلوں میں ترکیہ نے  فرانس کو شکست دیتے ہوئے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ قارا بیوک  میں منعقدہ گیارہویں یورپی ڈیف والی بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میچ میں فرانس کو تین صفر سے شکست دینے والی ترک  قومی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی۔ ینی محلے اسپورٹس ہال میں سیمی فائنل مزید پڑھیں

ہم نے سب سے بڑا روسی جاسوس نیٹ ورک کا پتہ لگا لیا ہے: پولش وزیر دفاع

 پولینڈ میں روسی خفیہ عسکری ایجنسی  کےلیے کام کرنے والا اب تک کا سب سے بڑا جاسوسی کا نیٹ ورک پکڑٰا  گیا ہے۔  پولش وزیر دفاع ماریس بلا سزاک  نے سرکاری ریڈیو  سے گفتگو کے دوران  بتایا کہ  پولینڈ میں موجود روسی جاسوس نیٹ ورک کو پولش امور داخلہ کی مدد سے پکڑا گیا ہے۔  بلاسزاک نے بتایا کہ  مزید پڑھیں

فوجی عدالتوں میں ٹرائل، سپریم کورٹ نے درخواست گزاران کی حکم امتناع کی درخواست مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف درخواستوں پر درخواست گزاران کی حکم امتناع کی درخواست مسترد کردی۔ جب کہ اٹارنی جنرل نے 9 مئی کے واقعات پر زیر حراست 102 افراد کو اپیل کا حق دینے کے معاملے پر قانون سازی کے لیے ایک ماہ کی مہلت مانگ لی۔ چیف مزید پڑھیں

سویڈن میں قرآن پاک کی دوبارہ بے حرمتی پر پاکستان، سعودی عرب، امریکا کی شدید مذمت

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے حالیہ واقعے کی پاکستان، سعودی عرب، امریکا نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ جبکہ عراق نے قرآن کی بےحرمتی پر سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کر دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت مزید پڑھیں

فواد چوہدری نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں معافی مانگ لی

سابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی اور کہا کہ اس وقت پارٹی کا ترجمان تھا اور پارٹی کی پوزیشن بیان کی تھی۔ چیف الیکشن کمشنر کے سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے سابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے خلاف توہین مزید پڑھیں

احترام بین الانسان وقت کی ضرورت ہے:اقوام متحدہ

 اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دویارچ نے کہا ہے کہ  مقدس کتابوں اور مقامات کی بے حرمتی ناقابل قبول ہے۔  دویارچ نے  اپنی یومیہ پریس کانفرنس کے دوران بغداد میں سویڈش سفارت خانے پر دھاوے اور سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی  کے واقعات  پر تشویش کا اظہار کیا  اور کہا کہ  باہمی احترام وقت مزید پڑھیں

قرآن کریم کی بے حرمتی کے حوالے سے ترک وزیر خارجہ کی ڈپلومیسی

وزیرِ خارجہ حقان فیدان  نے عراق کے اسٹاک ہوم سفارتخانے کے سامنے قرآن کریم کو ہدف بنانے والے حملے  کے بارے میں اپنے بعض ہم منصبوں سے ٹیلی فونک بات چیت کی ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ  بیان کے مطابق وزیر فیدان  نے عراقی وزیر خارجہ فواد حسین، سعودی وزیر خارجہ فیصل مزید پڑھیں

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان  کو گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم واپس لے لیا

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو مقدمات میں گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم واپس لے لیا۔ لاہور ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کے پنجاب کے کیسز یکجا کرنے اور کارروائی روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس عالیہ نیلم نے سابق وزیراعظم کی درخواست پر مزید پڑھیں

پیٹرول ڈیلرز کا کل سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (پی پی ڈی اے) مارجن میں 5 فیصد اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہفتہ (22 جولائی) سے ملک بھر میں غیرمعینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان کردیا۔ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن  کے سیکریٹری اطلاعات نعمان علی بٹ کی جانب سے بیان دیا گیا کہ مطالبات کی منظوری تک پیٹرول مزید پڑھیں