پاکستان کے ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں: وزیر خزانہ اسحاق ڈار

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدے کے لیے ہماری ٹیم نے کام مکمل کرلیا ہے۔ بدقسمتی سے معاہدے میں تاخیر ہوئی۔ ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ 30جون تک آئی ایم ایف پروگرام ختم ہوجائےگا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مزید پڑھیں

‘بنچ فکسنگ نہ پکڑی جاتی تو کسی نہ کسی پر توہین عدالت لگ چکی ہوتی’

پہلے فوجی اسٹیبلشمنٹ اپنے اقدامات کی توثیق کے لئے عدلیہ کو استعمال کرتی تھی۔ جسٹس افتخار چودھری کے دور سے عدلیہ نے خود کو اسٹیبلشمنٹ سمجھنا شروع کر دیا۔ ججز حضرات کی آڈیو لیکس نہ ہوتیں تو سپریم کورٹ نے اب تک کوئی نہ کوئی فیصلہ دے دینا تھا۔ ان کو مزید آڈیوز آنے کا مزید پڑھیں

فرانس میں 2.5 گھنٹے سے کم کی اندرون ملک پروازوں پر پابندی

فرانس میں 2.5 گھنٹے سے کم کی اندرون ملک پروازوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔ سرکاری گزٹ میں شائع ہونے والے فیصلے کے مطابق ملک میں 2.5 گھنٹے سے کم کی  مقامی پروازیں جن کا متبادل ٹرین کے ذریعے ممکن ہے  پر پابندی عائد  کردی ہے۔ پابندی کا اطلاق 3 سال تک ہوگا۔ وزیر مزید پڑھیں

جہاں ماضی میں دہشت گرد دندنا رہے تھے وہاں آج ہم پیٹرول تلاش کر رہے ہیں: آقار

ترکیہ کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ "ماضی میں گبار میں دہشت گردوں کا ڈیرہ تھا اور آج علاقے میں امن و امان کا یہ عالم ہے کہ ہم وہاں پیٹرول تلاش کر رہے  ہیں۔ ہم اس پہلو پر مزید کام کریں گے اور اس صورتحال میں مزید بہتری لائیں گے”۔ وزیر مزید پڑھیں

صومالیہ میں امریکہ کی طرف سے فضائی حملہ

صومالیہ میں امریکہ کی طرف سے کئے گئے فضائی حملے میں دہشت گرد تنظیم الشباب  کا سرحد پار آپریشنوں کا ذمہ دار سرغنہ عثمان محمد عابدی  زخمی ہو گیا ہے۔ صومالیہ حکومت کے جاری کردہ بیان کے مطابق فضائی حملے میں زخمی ہونے والا دہشت گرد  ‘عابدی’ ، غیرملکیوں کو ملک میں لانے، دہشت گرد مزید پڑھیں

امریکہ: ہم چاند کا جیوڈیسک سسٹم بنا رہے ہیں

امریکہ قومی جغرافی خبر رساں ایجنسی کے ڈائریکٹر برگیڈیئر فرینک وِد ورتھ نے کہا ہے کہ ہم چاند پر دنیا سے مشابہ نیوی گیشن سسٹم بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ سینٹ لوئس  میں منعقدہ GEOINT کانفرنس سے خطاب میں وِد ورتھ نے کہا ہے کہ "اس وقت ناسا،  محکمہ جیولوجی ریسرچ ، امریکہ مزید پڑھیں

‘القادر ٹرسٹ کیس میں ملک ریاض سے پوچھ گچھ کیوں نہیں کی گئی’، عمران خان کا نیب سے سوال

سابق وزیراعظم عمران خان نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض کے خلاف کارروائی میں ناکامی کی نشاندہی کرتے ہوئے تحقیقات کی صداقت پر سوالیہ نشان لگا دیا۔ عمران خان نے یہ ریمارکس گزشتہ روز اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ نیب کے راولپنڈی دفتر میں القادر مزید پڑھیں

پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں چیف آپریٹنگ آفیسر کی تعیناتی غیرقانونی نکلی

سابق وزیر اعلی عثمان بزدار کے دور میں قواعد وضوابط سے ہٹ کر تعیناتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں چیف آپریٹنگ آفیسر کی تعیناتی غیرقانونی نکلی۔ پی ایچ ای سی ذرائع کے مطابق ڈی جی خان سے تعلق رکھنے والے یوای ٹی ٹیکسلہ کے ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر منصور بلوچ کو سابق مزید پڑھیں

جی ایچ کیو پر حملے سے متعلق پی ٹی آئی کی سابق خواتین ایم پی ایز کی مبینہ آڈیو لیک

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق ایم پی اے فرح آغا سمیت دیگر خواتین کی مبینہ آڈیو لیک ہو گئی جس میں سابق خواتین ایم پی ایز کی جانب سے جی ایچ کیو پر دھاوا بولنے سے متعلق گفتگو کی گئی۔ عمران خان کی گرفتاری کے تناظر میں منظر عام پر آنیوالی آڈیو مزید پڑھیں

وزیراعلیٰ محسن نقوی کا مفرور شرپسندوں کی جلد گرفتاری یقینی بنانے کا حکم

وزیراعلیٰ محسن نقوی کا مفرور شرپسندوں کی جلد گرفتاری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شرپسندوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت سرکٹ ہاؤس گوجرانوالہ میں اہم اجلاس ہوا۔ چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، مزید پڑھیں