نائیجیریا کی ریاست قدونا میں مسلح حملے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے۔ قومی میڈیا رپورٹس کے مطابق، مسلح افراد نے کہ جن کی شناخت کا ابھی تک تعین نہیں ہو سکا ، نے ریاست قدونا کے ضلع برنین گواری میں ایک دھاوا بول دیا۔ حملے میں 9 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے مزید پڑھیں
زمرہ: تازہ ترین خبر یں
پی کے ایل آئی کے ضروری ایشوز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا: محسن نقوی
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا اور پی کے ایل آئی کے بورڈ آ ف گورنرز کے چیئرپرسن پروفیسرڈاکٹر سعید اختر اورڈاکٹرزسے ملاقات کی۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کے ضروری ایشوز کو ترجیحی بنیادوں پر مزید پڑھیں
عمران ریاض کو کچھ ہوا تو سب افسران ذمہ دار ہونگے: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واضح ہے کہ صحافی عمران ریاض کو اگر کچھ ہوا تو یہ سب افسران ذمہ دار ہوں گے۔ میں عمران ریاض کی زندگی کی دعا کررہا ہوں۔ اللہ کرے وہ محفوظ ہوں۔ لاہور ہائیکورٹ میں آج صحافی عمران ریاض کی بازیابی کی درخواست مزید پڑھیں
عمران خان نے عاصم منیر کو بشریٰ بی بی کی کرپشن بے نقاب کرنے پر ISI سے نکالا، برطانوی میڈیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے 2019 میں بطور وزیر اعظم اس وقت کے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سربراہ عاصم منیر کو عہدے سے اس لیے ہٹایا کیونکہ وہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور ان کے قریبی ساتھیوں کے خلاف کرپشن کے الزامات مزید پڑھیں
شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں نے لڑکیوں کے دو سکول تباہ کردیے
شمالی وزیر ستان کے علاقے میرعلی میں شدت پسندوں نےگرلز مڈل سکولوں کو بارود سے تباہ کردیا۔ میر علی کے ڈی پی او سلیم ریاض کے مطابق شدت پسندوں نے رات گئے 2 گرلز مڈل سکولوں کو بارود سے تباہ کردیا۔ ڈی پی او کے مطابق دھماکے میں گورنمنٹ گرلز مڈل سکول حسوخیل اور گرلز مزید پڑھیں
ججز آڈیو لیکس کیس، جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کر دیا
سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں ججز کی مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کا آغاز کرنے والے جوڈیشل کمیشن نے کیس کی کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کردیا۔ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے وفاقی حکومت نے 3 رکنی جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا تھا جس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، مزید پڑھیں
جی سیون اجلاس،چین اور یوکرین کے ساتھ تعلقات پر غور
جاپان کے شہر ہیروشما میں دنیا کی سات امیر ترین جمہوریتوں کے سربراہوں کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس میں امریکہ، جاپان، جرمنی، فرانس، برطانیہ، اٹلی اور کینیڈا کے سربراہان نے روس کے یوکرین پر حملے سے پیدا ہونے والی صورتحال اور چین کے ساتھ کشیدہ حالات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جبکہ یوکرینی مزید پڑھیں
خواتین والی بال فائنل،وقف بینک چھٹی بار چیمپیئن بن گیا
ترک وقف بینک خواتین کی والی بال ٹیم نے CEV چیمپیَنز لیگ کے فائنل مقابلے میں اجزاجی باشی ڈائنا وٹ کو ایک کے مقابلے میں تین سیٹس سے ہرا کر چھٹی بار یورپی چیمپین شپ جیت لی ہے ۔ یورپی خواتین والی بال کلب کا یہ فائنل مقابلہ اطالوی شہر تورینو میں منعقد ہوا جس میں مزید پڑھیں
اسرائیلی فوج کے حملے میں 3 فلسطینی شہید 3 زخمی
نابلس کے مشرق میں واقع بلتا پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج کے حملے میں 3 فلسطینی شہید اور 3 زخمی ہوگئےجبکہ ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فورسز نے بلڈوزر اور فوجی گاڑیوں کے ہمراہ شام دیر گئے کیمپ پر چھاپہ مارا ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کی مزید پڑھیں
9 مئی فسادات، عمران خان کو پی ٹی آئی کے کالعدم ہونے کا خدشہ
9 مئی کے فسادیوں کے خلاف فوجی اور انسداد دہشت گردی ٹربیونلز میں مقدمہ چلانے کے فیصلے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے ملک بھر میں ان کی پارٹی پر پابندی لگانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ مزید پڑھیں