یونان کی طرف سے دھکیلے گئے 8 تارکین وطن کو ترک ساحلی محفاظوں نے بچا لیا

 ترک ضلع ازمیر کے ساحلی قصبے چشمہ کے قریب  یونان کی جانب سے واپس دھکیلے گئے آٹھ غیر قانونی تارکین وطن کو بچا لیا گیا ۔ ترک ساحلی محافظوں کی ویب سائٹ پر موجود خبر کے مطابق، اطلاع ملی کہ قارا ادا نامی جزیرے کے قریب  غیر قانونی  تارکین وطن کا ایک گروپ موجود ہے جس پر ترک مزید پڑھیں

روسی و آذری صدور کے درمیان رابطہ،اہم معاملات پر تبادلہ خیال

 روسی صدر ولادیمیر پوٹین نے آذری ہم منصب الہام علی ایف نے  دو طرفہ تعاون اور آذربائیجان ۔آرمینیا سرحدی  استحکام  اور بحالی امن  کے موضوعات ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔  آذری ایوان صدارت کےمطابق، اس ٹیلی فون بات چیت میں  دو طرفہ اقتصادی و تجارتی تعاون سمیت  مشترکہ توانائی و مواصلاتی منصوبوں پر غور کیا گیا مزید پڑھیں

پاکستان کی پہلی ہندو خاتون اسسٹنٹ کمشنر تعینات

ہندو برادری سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون ڈاکٹر ثنا رام چند گلوانی کو سنٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) کا امتحان  پاس کرنے کے بعد حسن ابدال کی اسسٹنٹ کمشنر تعینات ہو گئی ہیں۔ ڈاکٹر ثنا رام چند گلوانی پاکستان کی پہلی ہندو خاتون  اسسٹنٹ کمشنر بن گئی ہیں۔ 27 سالہ  ڈاکٹر ثنا رام مزید پڑھیں

آئی ایم ایف کی شرائط پر نئے ٹیکسز کا نفاذ شروع

وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ طے شدہ 170 ارب روپے کے منی بجٹ کے تحت نئے ٹیکسز نافذ کرنا شروع کر دیے ہیں۔ منی بجٹ کی منظوری سے پہلے ہی سگریٹس پر ٹیکس دُگنا کر دیا گیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے آج سے سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز مزید پڑھیں

سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے منحرف اراکین کی اپیلیں خارج کردیں

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف اراکین کے ڈی سیٹ ہونے کا کیس نمٹا دیا۔ منحرف اراکین کی اپیلیں غیر مؤثر ہونے کی بنا پر خارج کردی گئیں۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) پنجاب منحرف مزید پڑھیں

عمران خان کی درخواستِ ضمانت خارج

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی عدم حاضری پر درخواست ضمانت خارج کر دی۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج جواد عباس نے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے عمران خان کی  استثنیٰ کی درخواست خارج کردی۔ مزید پڑھیں

زلزلے نے صرف ترکیہ اور شام کو ہی نہیں پوری دنیا کو متاثر کیا ہے: پرائس

امریکہ وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ زلزلے نے صرف ترکیہ اور شام کو ہی نہیں پوری دنیا کو متاثر کیا ہے۔ پرائس نے معمول کی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ زلزلے کے مناظر نے ہمیں شدت سے متاثر کیا ہے اور ہم انسانوں کی مدد کے لئے دن رات مزید پڑھیں

مقبوضہ علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر،یورپی یونین و امریکہ کا ردعمل

یورپی یونین نے  اسرائیل کے زیر قبضہ مغربی کنارے میں واقع  ناجائز یہودی بستیوں کی قانونی حیثیت مسترد کر دی ہے۔ یورپی یونین کے خارجہ تعلقات و سلامتی امور کے نمائندہ  جوزف بوریل  کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  اسرائیلی حکام کا اس بارے میں فیصلہ قبول نہیں ہے ، یہودی مزید پڑھیں

ترکیہ: آقار۔ المنقوش ملاقات

ترکیہ کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے 6 فروری کے زلزلے کی وجہ سے ترکیہ کے ضلع حطائے کے دورے پر تشریف لانے والی لیبیا کی وزیر خارجہ نجلا المنقوش کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات میں المنقوش نے آقار کے ساتھ اظہارِ افسوس کیا اور کہا ہے کہ ہم ہر طرح کی مدد کے لئے تیّار مزید پڑھیں

امریکہ کی مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی کے کیمپس میں مسلح حملے میں تین افراد ہلاک

امریکہ کی مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی کے کیمپس میں مسلح حملے میں تین افراد ہلاک ہوگئے  ہیں۔ یونیورسٹی پولیس کے بیان کے مطابق گزشتہ رات یونیورسٹی کیمپس پر مسلح حملہ ہوا۔ ایسٹ لانسنگ کیمپس میں سینکڑوں پولیس نے مشتبہ شخص ک کو  تلاش   کیا۔   جب کہ حملے میں زخمی ہونے والے 5 افراد کو مزید پڑھیں