خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ: معروف قانون دان دل نوازکنڈی جاں بحق

خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ٹانک میں نامعلوم افراد کی وکلاء پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس سے موٹر کار میں سوار معروف قانون دان دل نواز کنڈی ایڈوکیٹ موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ دو دیگر وکلاء زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والے وکلاء میں مصطفی مروت ایڈوکیٹ اورابرار کنڈی ایڈوکیٹ شامل ہیں، مزید پڑھیں

ہم پر الزام لگانے سے پہلے پی ٹی آئی لاہور پلان میں اپنی کرپشن کا حساب دے؛ (ق) لیگ

عمران خان نے پرویز الہیٰ پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پرویز الہیٰ پنجاب میں کرپشن کر رہے ہیں، ان کے اوپر پہلے بھی کرپشن کے کیسز چل رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کی مقبولیت کا گراف نیچے جا رہا ہے۔ اس کے جواب میں مسلم لیگ (ق) کا کہنا مزید پڑھیں

‘جے آئی ٹی ممبران پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے’، عمران خان کا دعویٰ

پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان نے کہا کہ مجھ پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کرنے والے جے آئی ٹی ممبران پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ تحقیقات کے نتائج سے خود کو دور رکھیں۔ عمران خان پر حملے کے لیے بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے معاملے پر جے آئی ٹی کے مزید پڑھیں

لاہور ماسٹر پلان 2050: لاہور ہائیکورٹ نے عملدرآمد معطل کر دیا

لاہور کے شہری میاں عبدالرحمان کی درخواست پرلاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد کرم نے سماعت کی، درخواست میں شہری کی طرف سے یہ مؤقف اپنایا گیا تھا کہ زرعی رقبے کو بلاجواز شہری علاقے میں شامل کیا گیا ہے، اورماسٹر پلان کو منظور کروانے میں ڈویلپر مافیا کا ہاتھ ہے۔ اس کیس کی سماعت مزید پڑھیں

رانا ثناءاللہ سمیت (ن) لیگ کے دیگر رہنماؤں کو پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روک دیا گیا

پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کو پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روک دیا، سیکورٹی کے اہلکاروں نے پارکنگ گیٹ کو کھولنے سے انکار کر دیا، رانا ثناءاللہ کے ساتھ وزیراعظم کے مشیرعطاءاللہ تارڑبھی موجود تھے۔ اطلاعات کے مطابق پولیس اور پنجاب اسمبلی کی سیکورٹی نے (ن) لیگ مزید پڑھیں

‘پنجاب میں گورنر راج لگنے کا امکان ہے’

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی غیر آئینی اقدام کرے گی تو حکومت گورنر راج نافذ کر سکتی ہے۔ اگر گورنر راج لگ گیا تو اسکا وقت 6 مہینے تک ہو گا۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے مزید پڑھیں

سلیمان شہباز کی جہانگیر ترین سے ملاقات، شہبازشریف کا پیغام پہنچایا

وزیراعظم شہازشریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کی جہانگیر ترین سے ملاقات کی ہے، اور ان کو شہبازشریف کا پیغام پہنچایا ہے۔ جہانگیر ترین سے ملاقات کیلئے سلیمان شہباز لاہور میں ان کے گھر پہنچے اور ملاقات کی، اس ملاقات میں عون چوہدری بھی شریک ہوئے۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر بات چیت اور مزید پڑھیں

صدرایردوان کے لیے پیغام ہے کہ وہ امن کےلیے مصالحتی کوششیں جاری رکھیں: پاپائے روم

ویٹیکن سٹی میں متعین ترک سفیر لطف اللہ گوکتاش نے بتایا ہے کہ روس او ریوکرین کے درمیان ترکیہ کی مصالحتی کوششوں کو ویٹیکن میں کافی سراہا گیا ہے۔  لطف اللہ گوکتاش نے اپنی ٹویٹ  میں بتایا کہ انہوں نے  سال نو کی مناسبت سے ویٹیکن میں پاپائے روم سے ملاقات کی ہے۔  اس دوران پاپائے روم مزید پڑھیں

2021 میں، ہر 4.4 سیکنڈ میں ایک  بچے کی موت واقع ہوئی : یو این آئی جی ایم ای

2021 میں، ہر 4.4 سیکنڈ میں ایک  بچے کی وفات ہوئی ہے۔ بچوں کی اموات کے تخمینے پر اقوام متحدہ کے انٹر ایجنسی گروپ (یو این آئی جی ایم ای) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق 2021 میں 5 ملین بچے 5 سال کی عمر سے پہلے ہی موت کے منہ میں چلے گئے، جب مزید پڑھیں

انطالیہ میں ترکیہ، ایران، آذربائیجان کی پارلیمنٹ کے اسپیکروں کا سہ فریقی اجلاس

انطالیہ میں ترکیہ، ایران، آذربائیجان کی پارلیمنٹ کے اسپیکروں کا سہ فریقی اجلاس  منعقد ہوا ۔ ترکیہ کی  قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شَن توپ  ایشیائی پارلیمانی اسمبلی (اے پی اے) کی 13ویں جنرل اسمبلی کی وجہ سے انطالیہ میں موجود  آذربائیجانی قومی اسمبلی کی  اسپیکر صاحبے غفاروا، ایران کی مشاواراتی  مجلس  کے اسپیکر  محمد مزید پڑھیں