اسلام آباد: وزیر پٹرولیم نے انکشاف کیا ہے کہ ہمارے پاس پٹرولیم کے ایک دن کے بھی ذخائر موجود نہیں ہیں۔ نجی ٹی وی چینل سماءنیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے انکشاف کیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے صورتحال کو دیکھتے ہوئے پیٹرول کی دستیابی کو یقینی بنایا مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مشق شیک ہینڈز ، II کا آغاز
راولپنڈی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو طرفہ مشق شیک ہینڈز ۔ II کا انعقاد کیا گیا ہے۔ پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں مشترکہ مشق 2 ہفتوں پر مشتمل ہوگی، مشق کا انعقاد تربیلا پاکستان میں کیا گیا۔ مشق میں پاک مزید پڑھیں
جنگ کسی مسئلےکاحل نہیں ،امریکااورایران محاذ آرائی کومذاکرات سےہی حل کیاجاسکتاہے،بلاول بھٹو
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ جنگ کسی بھی مسئلےکاحل نہیں ،امریکااورایران کےدرمیان محاذ آرائی کومذاکرات کےذریعےہی حل کیاجاسکتاہے۔ غیرملکی میڈیاکوانٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خطےمیں قیام امن صرف امریکانہیں،بلکہ دیگرممالک کےبھی مفادمیں ہے،امریکااورایران کےدرمیان جنگ کومذاکرات کےذریعےہی حل کیاجاسکتاہے،ان کا کہنا تھاکہ کہ جنگ کسی بھی مسئلےکاحل نہیں،سفارتی مزید پڑھیں
شہباز حکومت میں معیشت نہیں بڑھ رہی،مفتاح اسماعیل
اسلام آباد: سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کہا ہے کہ میں نے زندگی میں کبھی نوازشریف اور شہبازشریف کو کرپٹ نہیں پایا، پارٹی چھوڑنے کے بعد بھبی نوازشریف اور شہبازشریف پر کرپشن کا الزام نہیں لگایا۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبوں کے پاس وافر مقدار میں پیسا مزید پڑھیں
لاہور : گرین ٹاؤن میں شادی شدہ خاتون کو گلا کاٹ کر قتل کردیاگیا
لاہور : گرین ٹاؤن کی نواز کالونی شبیر چوک میں گھر سے شادی شدہ خاتون کی گلا کٹی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق لاش کی شناخت 26 سالہ مقدس کے نام سے ہوئی، مقتولہ کو چھریوں کے وارسے قتل کیا گیا، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے لاش مردہ خانہ منتقل کر دی مزید پڑھیں
حکومت نے دوسرے ممالک کو پاکستان کے راستے ایران تک سامان لے جانے کی اجازت دیدی
اسلام آباد: حکومت نے ٹرانزٹ آف گڈز آرڈر 2026ء نافذ کردیا جس کے تحت پاکستان کے راستے ایران تک سامان کی ترسیل کی اجازت دے دی گئی۔ ٹرانزٹ آف گڈز آرڈر 2026ء کے نوٹی فکیشن کے مطابق نئے ٹرانزٹ روٹس کا باضابطہ اعلان کردیا گیا، گوادر، کراچی اور تفتان روٹس ٹرانزٹ کے لیے مختص کیے گئے مزید پڑھیں
وزیر اعلیٰ سندھ نے یونیورسٹی روڈ کے تعمیری کام میں تاخیر پر شہریوں سے معذرت کر لی
کراچی: سندھ حکومت نے کراچی کے اہم ریڈ لائن منصوبے کو تیز رفتاری سے آگے بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر ایف ڈبلیو او نے منصوبے کے ٹھپ پڑے کام کو دوبارہ شروع کردیا ہے۔ صوبائی حکومت نے ہدایت دی ہے کہ مکسڈ ٹریفک کوریڈور اور ڈرینیج مزید پڑھیں
راولپنڈی: مدرسے کے استاد کی جانب سے طالب علم پر مبینہ تشدد، استاد گرفتار
راولپنڈی میں پولیس نے طالب علم پر تشدد کے الزام میں مدرسے کے استاد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ طالب علم کے والد نے استاد کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔ مدعی کے مطابق استاد نے پھٹی ہوئی ٹوپی پہننے پر طالب علم کو پلاسٹک کے پائپ سے مارا۔ واقعے کے مزید پڑھیں
جنوبی وزیرستان میں دراندازی کی کوشش ناکام، سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں متعدد چیک پوسٹیں تباہ
جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں سکیورٹی فورسز نے فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنۃ الخوارج کی جانب سے سرحد پار داخل ہونے کی کوشش کی گئی جسے بروقت کارروائی کرتے ہوئے روک دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ناکامی کے بعد افغان طالبان کی مزید پڑھیں
پاسپورٹ کنٹرول رولز بحال، حکومت کو شہریوں کے پاسپورٹ غیر فعال کرنے کا اختیار دوبارہ مل گیا
اسلام آباد میں وفاقی آئینی عدالت نے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن رولز کی کالعدم دفعات بحال کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا۔ عدالت نے حکومتی اپیل کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔ عدالت کے فیصلے کے بعد شہریوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے اور مزید پڑھیں