راولپنڈی: مدرسے کے استاد کی جانب سے طالب علم پر مبینہ تشدد، استاد گرفتار

راولپنڈی میں پولیس نے طالب علم پر تشدد کے الزام میں مدرسے کے استاد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ طالب علم کے والد نے استاد کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔ مدعی کے مطابق استاد نے پھٹی ہوئی ٹوپی پہننے پر طالب علم کو پلاسٹک کے پائپ سے مارا۔ واقعے کے مزید پڑھیں

جنوبی وزیرستان میں دراندازی کی کوشش ناکام، سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں متعدد چیک پوسٹیں تباہ

جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں سکیورٹی فورسز نے فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنۃ الخوارج کی جانب سے سرحد پار داخل ہونے کی کوشش کی گئی جسے بروقت کارروائی کرتے ہوئے روک دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ناکامی کے بعد افغان طالبان کی مزید پڑھیں

پاسپورٹ کنٹرول رولز بحال، حکومت کو شہریوں کے پاسپورٹ غیر فعال کرنے کا اختیار دوبارہ مل گیا

اسلام آباد میں وفاقی آئینی عدالت نے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن رولز کی کالعدم دفعات بحال کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا۔ عدالت نے حکومتی اپیل کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔ عدالت کے فیصلے کے بعد شہریوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے اور مزید پڑھیں

ضلع کرم میں طویل عرصے سے غیرفعال پارہ چنار ائیرپورٹ دوبارہ فعال کردیا گیا

خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں واقع پارہ چنار ائیرپورٹ کو طویل عرصے بعد دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ پیش رفت پاک فوج، ایف ڈبلیو او اور پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کی مشترکہ کاوشوں سے ممکن ہوئی۔ پاک آرمی ایوی ایشن نے 26 اپریل کو آپریشنل لینڈنگ اور ٹیک آف کے ٹرائلز مزید پڑھیں

لاہور ہائیکورٹ: ڈاکٹر کی نازیبا ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج

لاہور ہائیکورٹ نے خاتون ڈاکٹر کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کی ضمانت درخواست مسترد کر دی۔ جسٹس وحید خان نے ملزم اسرار مجید کی درخواست پر سماعت کی، جس دوران ایف آئی اے کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ اخرم عدالت میں پیش ہوئے۔ سرکاری وکیل مزید پڑھیں

امریکا ایران پس پردہ سفارتکاری زندہ، خلیجی ممالک کی بھی شمولیت، اگلا دور جلد متوقع

اسلام آباد: ایران اور امریکا کے درمیان براہ راست مذاکرات کے فوری امکانات نہ ہونے کے باوجود یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان سفارت کاری بھرپور طریقے سے زندہ ہے۔ پسِ پردہ سرگرمیاں جنگ کے مستقل خاتمے کے لیے ایک سنجیدہ کوشش کی نشاندہی کر رہی ہیں۔ ایران کے وزیر خارجہ مزید پڑھیں

پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی  پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند

پاکستان کی بین الاقوامی سفارتی کامیابیوں کا اعتراف دنیا بھر سے کیا جا رہا ہے، جس سے ملک کا عالمی سطح پر وقار مزید بلند ہوا ہے۔ معرکۂ حق کی عظیم فتح کے بعد پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی بصیرت، بہترین حکمت عملی اور مؤثر سفارتکاری کے باعث ملک کا عالمی وقار نمایاں مزید پڑھیں

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا بھارتی اشتعال انگیزی اور کشمیر پر دوٹوک مؤقف

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھارتی اشتعال انگیزی اور کشمیر کے معاملے پر اپنا دوٹوک مؤقف بالکل واضح کرتے ہوئے ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر قرار دیا ہے۔ انہوں نے 16 اپریل 2025 کو اوورسیز پاکستانیوں کی ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے عزم کا مزید پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا

کراچی: حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی کرنے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں اضافے کا اعلان کردیا گیا۔ صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھر کے ٹرانسپورٹرز اس فیصلے کی مزید پڑھیں

پنجاب اسمبلی کفایت شعاری مہم؛ 77 کروڑ روپے سرکاری خزانے میں جمع

لاہور: وزیرِاعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی کفایت شعاری مہم کے تحت پنجاب اسمبلی کے اخراجات میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ہدایت پر اخراجات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے 77 کروڑ روپے کی خطیر بچت سرکاری خزانے میں جمع کرادی مزید پڑھیں