صدر ن لیگ نواز شریف اور مریم نواز سے گورنر سندھ کی ملاقات

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے گورنر سندھ نہال ہاشمی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور مجموعی ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کے کردار مزید پڑھیں

میرپورخاص؛ میڈیکل کی طالبہ کی پراسرار موت، ہراسانی کے الزامات پر کالج سے ریکارڈ طلب

کراچی: میرپورخاص میں میڈیکل کی طالبہ فہمیدہ لغاری کی پراسرار موت کے واقعے سے متعلق پی ایم اینڈ ڈی سی نے متعلقہ میڈیکل کالج سے ریکارڈ طلب کرلیا۔ پی ایم اینڈ ڈی سی نے صوبائی حکومت سے انکوائری رپورٹ بھی مانگ لی۔ پی ایم اینڈ ڈی سی کے مطابق طالبات کی ہراسانی سے متعلق زیرو مزید پڑھیں

وزیر بلدیات سندھ کی گجرانولہ کے صنعتکاروں کو صوبے میں صنعتیں لگانے کی پیشکش

کراچی: وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے صوبائی صنعتی زونز میں گجرانولہ کے صنعتکاروں کو صنعتیں لگانے کی پیشکش کر دی۔ کراچی ایکسپو سینٹر میں گجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تحت تین روزہ میڈ اِن گجرانوالہ نمائش کے افتتاح کے موقع پر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے وزیرِ بلدیات نے کہا کہ ان مزید پڑھیں

بلوچستان: بارکھان اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.1 ریکارڈ

بلوچستان کے شہر بارکھان اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جنہوں نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کے مطابق بلوچستان کے شہر بارکھان اور اس کے نواحی علاقوں میں آج صبح ہلکی نوعیت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت مزید پڑھیں

موجودہ مذاکرات کی کامیابی عالمی امن کے لیے انتہائی اہم ہے، مفتی تقی عثمانی

ممتاز عالمِ دین مفتی تقی عثمانی نے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے خاتمے اور جنگ بندی کے عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قیادت کو اس نازک موقع پر انتہائی متوازن اور اہم سفارتی کردار ادا کرنے کی توفیق ملی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے مزید پڑھیں

ایران امریکا مذاکرات؛ فریقین کے ایک دوسرے سے اہم مطالبات کیا ہیں؟

اسلام آباد: پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے وفود اہم مذاکرات کے لیے آمنے سامنے آ رہے ہیں، جس کا بنیادی مقصد عارضی جنگ بندی کو آگے بڑھانا اور معاہدے کی راہیں تلاش کرنا ہے۔ ان اہم مذاکرات میں ایران کا تیار کردہ 10 نکاتی فریم ورک اور امریکا کا مزید پڑھیں

اسلام آباد مذاکرات: ایران کے 71 رکنی وفد میں کون کون شامل ہے؟

اسلام آباد: ایران اور امریکا کے درمیان جاری اہم مذاکرات کے لیے ایران کا 71 رکنی اعلیٰ سطحی وفد پاکستان پہنچ چکا ہے۔ اس وفد کی قیادت ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کر رہے ہیں، جبکہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی اس اہم وفد کا حصہ ہیں۔ مذاکرات کی حساس نوعیت کے مزید پڑھیں

ایران سے اہم مذاکرات: امریکی نائب صدر وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران کے ساتھ جامع جنگ بندی مذاکرات کو یقینی بنانے کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ جے ڈی وینس کے ہمراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اسٹیو وٹکوف اور داماد جیرڈ کشنر بھی اسلام آباد پہنچے ہیں۔  اس اہم دورے کا مزید پڑھیں

گرین پاسپورٹ کا مقام بلند ہونے لگا، عالمی رینکنگ میں نمایاں بہتری

اسلام آباد: پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں نمایاں بہتری سامنے آئی ہے اور یہ دنیا کے 101 بہترین پاسپورٹس کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر ہونے والی اس پیش رفت کو ملک کی کامیاب خارجہ پالیسی اور سفارتی کوششوں کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ عالمی میڈیا مزید پڑھیں

پولیس کارروائی کے دوران منشیات فروشوں  کی فائرنگ سے خاتون زخمی

کراچی: شرافی گوٹھ کے علاقے ہاشم گبول گوٹھ میں پولیس کارروائی کے دوران منشیات فروشوں کی فائرنگ سے خاتون پیٹ میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق زخمی خاتون 60 سالہ خاتون جمیلہ زوجہ محمد زمان کو فوری طورپرجناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔حکام  نے مزید بتایا کہ پولیس  کی جانب مزید پڑھیں