کوئٹہ: ملک بھر میں سب سے سستا پٹرول بلوچستان میں ملنے لگا۔ پٹرول کی قیمت 280 روپے مقرر کر دی گئی ، بلوچستان حکومت نے باضابطہ طور پر صوبے بھر میں ایرانی پٹرول کی قیمت مقرر کر دی۔ وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی ہدایات کے مطابق صوبے بھر میں ایرانی پٹرول کی نئی قیمت 280 مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
امریکا ایران جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کو عالمی میڈیا میں سراہا جانے لگا
امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی کے اعلان کے بعد بین الاقوامی میڈیا میں پاکستان کے کردار اور اس کی سفارتی کوششوں پر تفصیلی رپورٹنگ کی جا رہی ہے، جہاں پاکستان کو ایک ذمہ دار اور مؤثر ثالث کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق دنیا کے مزید پڑھیں
2 ججوں کی اطلاعات تک رسائی کے قانون پر عمل درآمد کیس کی سماعت سے معذرت
سندھ ہائیکورٹ میں اطلاعات تک رسائی کے قانون پر عمل درآمد سے متعلق کیس کی سماعت سے دو رکنی آئینی بینچ نے خود کو الگ کر لیا۔ بینچ کے سربراہ جسٹس یوسف سعید اور جسٹس عثمان علی ہادی نے ہدایت دی کہ یہ مقدمہ آئندہ ان دونوں ججوں کے سامنے پیش نہ کیا جائے، جبکہ مزید پڑھیں
حکومت کا امریکا ایران جنگ بندی پر یوم تشکر منانے کا اعلان
اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے آئندہ جمعہ کو یوم تشکر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نے کابینہ ارکان کو امریکا ایران کشیدگی میں مزید پڑھیں
عازمینِ حج کے لیے بڑی سہولت، تمام انتظامات اب ایک ہی چھت تلے مکمل
اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے عازمینِ حج کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے ملک بھر کے 10 حاجی کیمپوں میں ون ونڈو آپریشن متعارف کروا دیا ہے۔ اس نئے اور جدید نظام کے تحت عازمین کے تمام تر انتظامی امور اب ایک ہی دن میں مکمل کر دیے جائیں گے۔ اس اقدام مزید پڑھیں
اڈیالہ روڈ ہنگامہ آرائی، عمران خان کی بہنوں کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج
راولپنڈی: اڈیالہ روڈ پر گزشتہ روز ہونے والی ہنگامہ آرائی کے بعد پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں سمیت اہم قیادت کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت سنگین مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تھانہ صدر بیرونی میں درج ہونے والی اس ایف آئی آر میں قانون کی سنگین دفعات شامل مزید پڑھیں
سندھ حکومت کا موٹر سائیکل سواروں کے لیے پٹرول سبسڈی کا اعلان: ریلیف یا نئی مشکل؟
سندھ حکومت نے بڑھتی ہوئی پٹرولیم قیمتوں کے پیش نظر موٹر سائیکل سواروں کے لیے ماہانہ 2000 روپے پٹرول سبسڈی دینے کا اعلان کیا ہے، تاہم اس کے حصول کے لیے وضع کردہ طریقہ کار نے شہریوں کو تذبذب میں ڈال دیا ہے۔ سبسڈی کی رقم اور کڑی شرائط رپورٹر عامر خان کے مطابق، حکومت مزید پڑھیں
بلوچستان ہائیکورٹ نے بادینی بارڈر ٹرمینل منصوبے کا اشتہار غیر قانونی قرار دے دیا
کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے بادینی بارڈر ٹرمینل منصوبے کا اشتہار غیر قانونی قرار دے دیا۔ چیف جسٹس عدالت عالیہ جسٹس محمد کامران خان ملاخیل نے 12 مئی 2025 کا اشتہار اور 18 اکتوبر 2025 کا کوریجنڈم منسوخ کر دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تقرری قواعد کے مطابق مزید پڑھیں
کراچی میٹرک بورڈ کی نااہلی: ساڑھے 3 لاکھ طلبا کا مستقبل داؤ پر، امتحانات سے قبل ہی بدنظمی کا طوفان
کراچی ثانوی تعلیمی بورڈ (میٹرک بورڈ) کی انتظامی نااہلی اور افسران کی باہمی چپقلش نے ساڑھے تین لاکھ سے زائد طلبہ کے مستقبل کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ امتحانات سر پر ہونے کے باوجود بورڈ نہ تو ایڈمٹ کارڈ جاری کر سکا اور نہ ہی امتحانی مراکز (سینٹر فکسیشن) کا معاملہ حل ہو پایا مزید پڑھیں
مہنگا پیٹرول؛ ٹریفک پولیس اہلکار ڈیوٹی پر آنے جانے کیلیے سائیکل کا استعمال کرنے لگا، ویڈیو وائرل
کراچی: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے پریشان ٹریفک پولیس اہلکار نے ڈیوٹی پر آنے جانے کے لیے سائیکل کا استعمال شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے عام شہریوں کے ساتھ ساتھ ٹریفک پولیس اہلکار بھی پریشان ہونے لگے، پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیوں سے مزید پڑھیں