اسلام آباد: حکومت نے قومی سطح پر تھریٹ انٹیلی جنس کے انضمام اور تبادلے کا نظام قائم کردیا، نیشنل سرٹ کا مقامی طور پر چلنے والا نظام پی ٹی اے اور پاک فوج کے سائبر ڈویژن کے ساتھ منسلک کردیا گیا ہے جس کے تحت سائبر خطرات کی بروقت نشاندہی ممکن ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
کراچی ایئرپورٹ پر نجی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، 160 مسافر محفوظ
کراچی: اسلام آباد سے سعودی عرب کے شہر ریاض جانے والی نجی ایئرلائن ایئر سیال کی پرواز پی ایف 768 کو فضا میں اچانک تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔ ذرائع کے مطابق طیارہ جیسے ہی پاکستان کی فضائی حدود سے نکل کر بحیرہ مزید پڑھیں
حکومت کا عوام کو کوٹا کے مطابق پیٹرول دینے کا فیصلہ، ایپ کی تیاری جاری
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی میں صوبوں کو شامل کرنے کے لیے صدرمملکت آصف علی زرداری کو اعتماد میں لیں گے اور اس سلسلے میں آج ملاقات کا امکان ہے جبکہ وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی راشن بندی کے لیےڈیجیٹل نظام لا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج مزید پڑھیں
عید الفطر 2026 ملکی تاریخ کا سب سے بدترین عید سیزن قرار
کراچی:عید الفطر 2026 ملکی تاریخ کا سب سے بدترین عید سیزن قرار، عید خریداری گزشتہ سال سے بھی 40 فیصد کم رہی، 70 فیصد اسٹاک فروخت نہ ہو سکا۔ آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے کہا ہے کہ کراچی میں عید سیل سیزن ملکی تاریخ کا بد ترین سیزن ثابت ہوا۔ ایک مزید پڑھیں
مفتاح اسماعیل کی پیٹرول کی قیمت میں کمی کےلیےتجویز
اسلام آباد :عوام پاکستان پارٹی کے رہنماءسابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرول کی قیمت میں بڑے پیمانے پر کمی کرنے کےلیے آئیڈیا پیش کردیا۔ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے تجویز دی ہے کہ ایندھن میں ایتھنول کی ملاوٹ پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں کو نمایاں طور پر کم کرنے کا ایک عملی طریقہ مزید پڑھیں
کراچی جانے والی تیز گام ایکسپریس لودھراں میں حادثے کا شکار؛ 4 بوگیاں الٹ گئیں
لودھراں : پنجا ب کے لودھراں کے قریب آدم واہن اسٹیشن کے علاقے میں تیزگام ایکسپریس کی چار بوگیاں الٹ گئیں، جس کے نتیجے میں متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق 8 ڈاؤن تیزگام ایکسپریس راولپنڈی سے کراچی جا رہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہو گئی، امدادی ٹیمیں فوری مزید پڑھیں
سندھ بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ پر غور کر رہے ہیں، ناصر شاہ
سکھر : سندھ کے سینئر وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت موجودہ حالات کے پیش نظر اسمارٹ لاک ڈاؤن کے امکان پر غور کر رہی ہے۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال معمول کی نہیں ہے اور اگر جنگ طویل ہو مزید پڑھیں
طاقت کے بجائے مذاکرات کے حامی ہیں، مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ثالثی کردار قابلِ تعریف ہے، چینی سفیر
اسلام آباد : پاکستان میں تعینات چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال میں پاکستان کا ثالثی کردار قابلِ ستائش ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چین تنازعات کے حل کے لیے طاقت کے بجائے مذاکرات اور بات چیت مزید پڑھیں
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان
اسلام آباد :مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال میں عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچنے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس بار پھر بڑے اور تاریخی اضافے مزید پڑھیں
عمران خان رہائی فورس تشکیل دینے کی مخالفت
پشاور :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متعدد سینئر رہنمائوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کےلیے ٹاسک فورس تشکیل دینے کی مخالفت کر دی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق سینئر قیادت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو اپنی رائے سے آگاہ کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور دنیا مزید پڑھیں