پاکستان ریلویز کو عید کے تین دنوں میں مسافر ٹرینوں سے ریکارڈ آمدن

لاہور: پاکستان ریلویز کو عید کے تین دنوں میں مسافر ٹرینوں سے ریکارڈ آمدن حاصل ہوئی ہے۔ ترجمان ریلویز کے مطابق عید کے پہلے دن 11 کروڑ، دوسرے دن 17 کروڑ جبکہ تیسرے دن 20 کروڑ سے زائد آمدن ہوئی۔ پچھلے ایک ہفتے میں ریلوے کو پسنجر ٹرینوں سے 1 ارب روپے سے زائد آمدن مزید پڑھیں

پی ڈی ایم اے نے سندھ میں بارش اور تیز ہوائوں کا الرٹ جاری کردیا

کراچی: پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) سندھ نے صوبے بھر میں بارش اور تیز ہواؤں کا الرٹ جاری کرتے ہوئے حکام اور عوام سے احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ حکام کے مطابق پاکستان محکمہ موسمیات نے سندھ میں 25 اور 26 مارچ کے ساتھ ساتھ 28 اور 29 مارچ کو بارش اور گرج چمک مزید پڑھیں

ملک بھر میں آج سے موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آج سے 30 مارچ تک ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ تیز بارشوں کی پیش گوئی کر دی جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا ابھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ایک مغربی ہواؤں کا سلسلہ 24 مارچ کی شام یا رات مزید پڑھیں

مشرقِ وسطیٰ کے تناظر میں پاکستان سے متعلق افواہوں سے گریز کیا جائے،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے میڈیا سے اپیل کی ہے کہ مشرقِ وسطیٰ اور خلیج فارس کی صورتحال کے بارے میں پاکستان سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں اور قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔ ترجمان نے کہا کہ حالیہ دنوں میں میڈیا اور شہری حلقوں کی جانب سے مختلف تبصروں اور مزید پڑھیں

پاکستان کے ساتھ مشترکہ بحری مشق کے لئے چین نیوی کا جہاز کراچی پہنچ گیا

کراچی: پاکستان اور چین کی مشترکہ بحری مشق سی گارڈین 4 میں شرکت کیلیے پی ایل اے نیوی کا جہاز کراچی پہنچ گیا۔ میڈیاذرائع کے مطابق پاک چین مشترکہ بحری مشق سی گارڈین IV میں شرکت کے لیے پی ایل اے (نیوی)کے جہاز داچنگ کی کراچی آمد ہوئی جہاں پاک بحریہ نے داچنگ کا کراچی مزید پڑھیں

موجودہ صورتحال میں پاکستان کے کردار کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے، عابد شیر علی

فیصل آباد : مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما  سینیٹر عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ایران سے متعلق موجودہ صورتحال میں پاکستان کے کردار کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے اور اس کا کریڈٹ حکومتی اور عسکری قیادت کو جاتا ہے۔ فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا مزید پڑھیں

پشاور میں معمولی تکرار پر گولیاں چل گئیں ، 2 افراد ہلاک

پشاور میں معمولی تلخ کلامی خونریز واقعے میں تبدیل ہو گئی ، فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ پولیس کے مطابق واقعہ پشاور کے علاقے بڈھ بیر کے گاؤں شیخ محمدی میں پیش آیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق معمولی تکرار دیکھتے ہی دیکھتے شدید جھگڑے میں بدل گئی اور اس مزید پڑھیں

ذہنی مریض مینٹل اسپتال بلڈ بینک کی ایمبولینس لے اڑا

لاہور: انتظامیہ سوتی رہی، ذہنی مریض مینٹل اسپتال بلڈ بینک کی ایمبولینس لیکر شاہدرہ اسپتال پہنچ گیا۔ ذرائع کے مطابق صبح 5 بجے اسپتال سو رہا تھا اور مریض نے دفتر سے چابی پکڑی اور ایمبولینس لیکر شاہدرہ اسپتال پہنچ گیا۔ ذہنی مریض نے شاہدرہ اسپتال پہنچ کر کہا ’میرا خون لے لو‘،اسپتال عملہ دنگ مزید پڑھیں

حج 2026کے لئے پروازوں کاشیڈول جاری کردیاگیا

اسلام آباد: حج2026 کے لئے پروازوں کا شیڈول جاری کردیاگیا۔پہلی پرواز 18اپریل کو روانہ ہوگی۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق پاکستان سے حج پروازوں کا آغاز 18 اپریل سے ہوگا۔ عازمین حج پاک حج موبائل ایپ کے ذریعے اپنی پرواز کی معلومات حاصل کریں، حج پرواز کی معلومات وزارت کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب مزید پڑھیں

سی ٹی ڈی کی خفیہ اطلاع پر ضلع ٹانک میں کارروائی،2 دہشت گرد ہلاک

پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ڈیرہ ریجن نے معتبر اور قابل عمل انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر شیخ اوتار کی حدود تھانہ گومل مزید پڑھیں