مریم نواز اور نواز شریف کیخلاف شوگر ملز انکوائری بند کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ 

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور نواز شریف کیخلاف چوہدری شوگر ملز انکوائری بند کرنے کی نیب کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔  تفصیلات کے مطابق مریم نواز اور نواز شریف کے وکیل جاوید ارشد بھٹی نے عدالت میں دلائل مکمل کرلیے۔ احتساب عدالت کے جج رانا محمد عارف نے نیب کی درخواست مزید پڑھیں

کیپٹن محمد احمد بدر شہید کو دوسری برسی پر قوم کا خراج عقیدت

پاک فوج کے بہادر آفیسر کیپٹن محمد احمد بدر شہید کی دوسری برسی آج منائی جارہی ہے۔ کیپٹن محمد احمد بدر نے 16 مارچ 2024 کو دشمن کا جواں مردی سے مقابلہ کرتے ہوئے شہادت کو گلے لگایا تھا۔ کپپٹن محمد احمد بدر شہید کے والد نے اپنے احساسات اور جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مزید پڑھیں

پاکستانی ٹینکرایرانی ساحل کے قریب سے گزرکرمحفوظ راستےکی علامت بن گیا، عالمی جریدے کی رپورٹ

امریکی جریدے بلوم برگ نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت کے لیے ایک نیا حساس راستہ سامنے آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی ساحل کے قریب سے گزرنے والا ایک پاکستانی تیل بردار جہاز اس نئے محفوظ راستے کی نمایاں مثال بن کر سامنے مزید پڑھیں

کراچی: 17 فروری کو ہونے والے مقابلے میں ہلاک دہشتگرد ڈی سی پنجگور قتل اور جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ نکلا

کراچی کے شاہ لطیف ٹاؤن میں 17 فروری کو سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان ہونے والے مقابلے میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں ہلاک دہشتگردوں میں سے ایک کی شناخت کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کا سینئر کمانڈر سہیل بلوچ کے طور پر ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی مزید پڑھیں

کراچی: طارق روڈ پر واقع شاپنگ سینٹر میں لگنے والی آگ پر قابو پالیاگیا

کراچی کے علاقے طارق روڈ میں واقع ایک خریداری مرکز کے تہہ خانے میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ محکمہ آگ بجھانے کے حکام کے مطابق رات گئے کپڑوں کی مارکیٹ میں بھڑکنے والی آگ بجھانے کے دوران دو اہلکار دھوئیں سے متاثر ہو کر بے ہوش ہوگئے، جنہیں فوری طبی امداد مزید پڑھیں

کراچی میں 27ویں شب کے موقع پر پولیس نے جامع سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا

ایڈیشنل آئی جی کراچی کی ہدایات پر 27ویں شبِ رمضان المبارک (شبِ قدر) کے موقع پر کراچی پولیس نے شہر بھر میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جامع سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی پلان کے تحت کراچی رینج میں مجموعی طور پر 6000 مزید پڑھیں

پاکستان میں خواتین اور خواجہ سراؤں پر تشدد و زیادتی کے واقعات میں ہوشربا اضافہ

پاکستان میں خواتین اور خواجہ سراؤں پر (صنفی بنیاد پر ہونے والے) تشدد و زیادتی کے واقعات میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ غیر سرکاری تنظیم ساحل کی رپورٹ میں خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2025 کے دوران ملک بھر میں صنفی بنیاد مزید پڑھیں

’’پولیس کا جادو‘‘ چوکی پہنچتے ہی معذور بھکاری کی ٹانگیں چل پڑیں، ویڈیو سامنے آگئی

لاہور: پنجاب پولیس کے خوف نے بھکاری کی معذوری دُور کردی، جو چوکی پہنچتے ہی اپنی ٹانگوں سے چلنے لگا۔ پولیس نے ایک کارروائی کرتے ہوئے معذوری کا بہانہ بنا کر بھیک مانگنے والے جعلی فقیر کو گرفتار کیا، جس کی حقیقت پولیس چوکی پہنچنے پر سامنے آ گئی۔ پولیس کے مطابق ملزم لوگوں سے مزید پڑھیں

شرجیل انعام میمن کی بلاول بھٹو سے ملاقات، محکمہ ٹرانسپورٹ کی کارکردگی پر بریفنگ دی

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سندھ کے سینئر صوبائی وزیر برائے اطلاعات و نشریات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ نے پی پی پی چیئرمین کو محکمہ ٹرانسپورٹ کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ شرجیل انعام میمن نے بریفنگ مزید پڑھیں

کراچی؛ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

کراچی: سچل جمالی پل کے قریب دو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول اور اس کا بیٹا موٹر سائیکل پر سوار تھے کہ دو ملزمان آئے اور فائرنگ کرکے رحیم بخش کو قتل کر دیا۔ لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ مقتول مزید پڑھیں