کے پی کے میں پولیس چوکیوں پر دہشت گردوں کے حملے ناکام بنا دیے گئے

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں پولیس چوکیوں پر دہشت گردوں کی جانب سے کیے گئے حملوں کی کوششیں ناکام بنا دی گئیں، جہاں پولیس اہلکاروں کی بروقت کارروائی اور مستعدی کے باعث شرپسند عناصر کو پسپائی اختیار کرنا پڑی۔ حکام کے مطابق الگ الگ واقعات میں دہشت گردوں نے رات کی تاریکی میں حملے مزید پڑھیں

معاشی مشکلات کے باوجود چیئرمین سینیٹ کیلیے 9 کروڑ روپے کی گاڑی خریدنے کا انکشاف

اسلام آباد: سرکاری خزانے سے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے لیے تقریباً 9 کروڑ روپے مالیت کی نئی گاڑی خریدنے کا انکشاف سامنے آیا ہے جس کے بعد اس معاملے پر سیاسی اور عوامی حلقوں میں بحث شروع ہو گئی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا مزید پڑھیں

آپریشن غضب للحق : قندھار میں سرنگ، طالبان کے متعدد ٹھکانے، چترال سیکٹر میں بادینی چیک پوسٹ تباہ

راولپنڈی: پاک فوج نے تازہ کارروائیوں میں قندھار میں ایک سرنگ، تکنیکی معاونت کے کئی ٹھکانے اور چترال سیکٹر میں واقع بادینی چیک پوسٹ تباہ کردی، آپریشن میں تاحال 684 دہشت گرد ہلاک اور 912 زخمی ہیں، 252 چیک پوسٹیں تباہ اور 44 پر قبضہ کیا جاچکا ہے۔ وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے اپنے مزید پڑھیں

سراج الحق کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، خطے کی صورتحال اور مہنگائی پر تشویش کا اظہار

سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں ملکی اور بین الاقوامی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ ملک میں مزید پڑھیں

سول ایوی ایشن اور پی اے اے ہیڈکوارٹرز کو اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ

سول ایوی ایشن اور پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے ہیڈکوارٹرز کو اسلام آباد منتقل کرنے کا معاملہ زیر غور ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایوی ایشن کمپلیکس تعمیر کرنے کے لیے کمپنیوں سے درخواست طلب کرلی گئی ہیں۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے ٹینڈر جاری کردیا ہے۔ اسلام آباد میں ایوی ایشن کمپلیکس کی عمارت مزید پڑھیں

پاکستان ریلوے کی شالیمار ایکسپریس خوفناک حادثے کا شکار

پاکستان ریلوے کی شالیمار ایکسپریس اور مال گاڑی میں لاکھا روڈ اسٹیشن پر خوف ناک تصادم ہوا تاہم جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ایکسپریس نیوز کےمطابق لاکھا روڈ ریلوے اسٹیشن کی لوپ لائن پر پہلے سے کھڑی مال گاڑی کو پیچھے سے آنے والی 27 اپ شالیمار ایکسپریس نے ٹکر مار دی اور ابتدائی مزید پڑھیں

سرکاری خزانے سے چیئرمین سینیٹ کیلیے 9 کروڑ روپے کی مہنگی گاڑی خریدنے کا انکشاف

سرکاری خزانے سے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے لیے تقریباً 9 کروڑ روپے مالیت کی نئی گاڑی خریدے جانے کا انکشاف ہوا ہے، خریدی گئی 9کروڑ روپے کی مہنگی گاڑی سینٹ سیکرٹریٹ کے پاس پہنچ گئی۔ ایکسپریس نیوز سے گفتگو میں جب چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے سوال کیا گیا کہ کیا سرکاری مزید پڑھیں

حکومت نے حج پروازوں کی منسوخی سے متعلق خبروں کو مسترد کردیا

عالمی سطح پر کشیدہ صورتحال کے باوجود حج 2026 کے انتظامات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ عازمین حج کے ویزوں کے اجرا کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ حج پروازوں کا شیڈول عیدالفطر کے بعد جاری کیا جائے گا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا مزید پڑھیں

کوئٹہ، کسٹمز نے دبئی سے 85 تولہ سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

کوئٹہ: پاکستان کسٹمز نے کوئٹہ ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی سے آنے والے مسافروں کے ذریعے سونے کے زیورات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان کسٹمز کے مطابق اتوار کے روز دبئی سے آنے والی پرواز ایف زیڈ 345 کے ذریعے پہنچنے والے ایک ہی خاندان کے مسافروں کے سامان کی اسکیننگ مزید پڑھیں

باجوڑ، افغانستان سے داغا گیا گولہ گھر پر گرنے سے 4 بھائی جاں بحق

پشاور: باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے سرحدی علاقے لیٹئی میں افغانستان کی جانب سے داغا گیا مارٹر گولہ آبادی پر گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس حکام کے مطابق مارٹر گولہ گھر پر گرا جس سے چار نوجوان بھائی موقع پر جاں بحق ہو گئے، مزید پڑھیں