ن لیگ ووٹ لےکرآتی تو اسےعوام کی پریشانی ہوتی،اسد عمر

لاہور:سابق وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کافی حد تک ثابت کیا کہ وہ سیاسی پارٹی ہے، مسلم لیگ ن نے یہ ثابت کیا کہ ان کا اب سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔  لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر کا کہنا تھا مزید پڑھیں

شدید دھند کے باعث موٹرویزمفلوج ، مختلف حصے بند

 اسلام آباد:ملک کے مختلف حصوں میں شدید دھند کے باعث اہم موٹرویز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ موٹروے پولیس کے مطابق حدِ نگاہ خطرناک حد تک کم ہونے کے باعث یہ فیصلہ حفاظتی اقدامات کے تحت کیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس نے مزید پڑھیں

راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو تبدیل کردیا گیا

راولپنڈی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم کو تبدیل کردیا گیا۔ راولپنڈی عبدالغفور انجم کو سپرنٹنڈنٹ فیصل آباد جیل تعینات کردیا گیا۔ راولپنڈی سپرنٹنڈنٹ فیصل آباد جیل ساجد بیگ کو سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل تعینات کردیا گیا راولپنڈی محکمہ جیل خانہ جات نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزیراعظم نے ماہرین سے ریلویز کےلیے عملی اقدامات کا روڈ میپ مانگ لیا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اسلام آباد میں پاکستان ریلوے کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے اور جاری اصلاحات و ترقیاتی کاموں کے حوالے سے نجی شعبے کے ماہرین کے ساتھ مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ معیشت کی مجموعی ترقی، صنعت و تجارت مزید پڑھیں

انتہا پسندی کے سدباب کیلیے قائم قومی پیغام امن کمیٹی کی مختصر عرصے میں نمایاں سرگرمیاں

انتہا پسندی و فرقہ واریت کے فکری و عملی سدباب کے لیے قائم قومی پیغامِ امن کمیٹی نے مختصر عرصے میں نمایاں سرگرمیاں دکھائی ہیں۔ قومی پیغام امن کمیٹی کے ذریعے تمام مسالک و اقلیتیوں کو ایک قومی پلیٹ فارم مہیا کرنا اہم مقصد تھا۔ 16 ستمبر 2025 کو پہلے اجلاس میں اسلامی اصولوں کی مزید پڑھیں

لاہور؛ کار سوار شہری کو ناکے پر روکنا پولیس اہلکاروں کو مہنگا پڑ گیا

لاہور کار سوار شہری کو ناکے پر روکنا شفیق آباد پولیس کو مہنگا پڑ گیا، شہری کی شکایت پر پولیس افسران حرکت میں آ گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں نے رات گئے ناکے پر کار سوار شہری کو چیکنگ کے لیے روکا۔ گاڑی سے پسٹل برآمد ہونے پر اہلکار شہری کو تھانے لے مزید پڑھیں

آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ 2026، نوجوانوں کی فکری تربیت اور قومی شعور کی مضبوط بنیاد

پاک فوج کے زیر اہتمام آئی ایس پی آر انٹرن شپ کا ملک کے  25 شہروں میں27 مختلف مقامات پر انعقاد کیا جا رہاہے۔  آئی ایس پی آر انٹرن شپ قومی ترقی  کیلئے   نوجوانوں کو باصلاحیت اور بااعتماد بنانے کے عزم کا مظہر ہے۔ 12 جنوری سے 20 فروری  تک جاری رہنے والی  ونٹر مزید پڑھیں

پاکستان روس سفارتی تعلقات میں اہم مرحلہ، نئے سفیر کی اسناد پیش

روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کریملن پیلس میں منعقدہ ایک باوقار تقریب کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو اپنی سفارتی اسناد پیش کر دیں۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ پاکستانی سفیر نے صدرِ پاکستان، وزیرِ مزید پڑھیں

مذاکرات کرنے ہیں تو پہلے اعتماد کی فضا پیدا کرنا ہوگی: چیرمیین پی ٹی ائی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) کے چیرمیین بیرسٹر گوہر علی خان نے واضح کیا ہے کہ اگر واقعی سیاسی مذاکرات کو آگے بڑھانا مقصد ہے تو اس کے لیے سب سے پہلے اعتماد سازی ناگزیر ہے اور اعتماد کی فضا اسی وقت قائم ہو سکتی ہے جب بانیٔ پی ٹی آئی کو ان کے مزید پڑھیں

جعلی آواز بنا کر اسپیکر ایاز صادق کے نام پر رقم مانگی گئی

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں انکشاف کیا ہے کہ کسی نے ان کی جعلی آواز بنا کر پیسے بٹورنے کی کوشش کی۔ اسپیکر نے بتایا کہ مجھ سے رابطہ کیا گیا اور کہا گیا کہ میں نے پیسے مانگے ہیں، جس پر میں نے واضح کیا کہ مزید پڑھیں