سینئر ججز کی کانفرنس کا اختتام مفرور کی تقریر سے ہونا توہین ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کانفرنس جس میں چیف جسٹس آف پاکستان سمیت سینئر ججوں نے شرکت کی، اس کانفرنس کا اختتام ایک مفرور (نوازشریف) کی تقریر سے ہونا ججوں اور عدلیہ کی توہین کے سوا کچھ نہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی مزید پڑھیں

فیصل آباد: کپڑا فیکٹری میں آتشزدگی،ریسکیوں گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف

فیصل آباد:کپڑا فیکٹری میں آتشزدگی  کے نتیجے میں عمارت کی چھت گرگئی، اطراف کی عمارتیں خالی کرالی گئیں، ریسکیوں کی 10گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فیکٹری میں لگنے والی آگ اے کٹیگری کی ہے، فیکٹری میں آگ لگنے کی وجہ سے اطراف کے لوگوں کو سانس لینے میں دشواری کا مزید پڑھیں

ای وی ایم سے دھاندلی کے راستے بند ہوجائیں گے، فرخ حبیب

فیصل آباد:وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی شکل میں ٹھپہ مافیا موجود ہے،سندھ میں جعلی ووٹ ڈالے جاتے ہیں،ای وی ایم سے دھاندلی کے تمام راستے بند ہوجائیں گے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے طلاعات نے کہا کہ  سب کو پتہ ہے کہ نوازشریف مزید پڑھیں

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان

اسلام آباد: پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے،25نومبر کو تمام پیٹرول پمپ بند رہیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے  مطابق پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت 6فیصد مارجن پر جھوٹی تسلیاں دے رہی ہے،مطالبات منظور نہ ہونے پر ہڑتال کا اعلان کررہے ہیں۔ ترجمانے مزید پڑھیں

“شرح سود میں اضافہ ملکی معیشت کی تباہی کا باعث ہے”

کراچی:امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنت کا کہنا ہے کہ شرح سود میں اضافہ ملکی معیشت کے لیے  تباہی کا باعث ہے، سود کو اللہ تعالیٰ اور انکے رسول سے کھلی جنگ قراردیا ہے حکمران اس لعنت کو ختم کرنے کی بجائے فروغ دے رہے ہیں۔ محمد حسین محنتی نے شرح سود میں اضافے مزید پڑھیں

بھارتی میڈیا کی ’ممکنہ تابکارمواد کی ضبطگی‘ کے بارے میں رپورٹس خلاف حقیقت اور بے بنیاد ہیں، عاصم افتخار

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کراچی سے آنے والے ایک بحری جہاز سے قبضے میں لیے گئے ممکنہ تابکارمواد کی ضبطگی کے بارے میں بھارتی دعویٰ مسترد کردیا۔ ساتھ ہی وضاحت دی کہ جہاز میں وہ خالی کنٹینرز تھے جنہیں پہلے کے-2 اور کے-3 نیوکلئیر پاور پلانٹس کو ایندھن کی فراہمی کے لیے استعمال میں مزید پڑھیں

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بدستور سرفہرست

لاہور آج ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔ لاہورسمیت پنجاب بھر میں اسموگ اور فضائی آلودگی کے بدستور ڈیرے ہیں جس کے باعث دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور آج بھی پہلے نمبر پر ہے، چین کا شہر بیجنگ دوسرے جب کہ بھارتی مزید پڑھیں

ہرنائی میں فائرنگ سے کوئلہ کی کان میں کام کرنے والے 3 مزدور جاں بحق

ہرنائی: شاہرگ کے علاقے ذالاوان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے کوئلہ کی کان میں کام کرنے والے 3 مزدور جاں بحق ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق ہرنائی میں شاہرگ کے علاقے ذالاوان میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے کوئلہ کی کان میں کام کرنے والے 3 مزدوروں کو ہلاک کردیا، واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز مزید پڑھیں

کراچی میں زمینوں پر قبضے کرانے والا پولیس افسر گرفتار

کراچی: زمینوں پر قبضے کرانے والا ایس پی موقع واردات سے گرفتار کرلیا گیا۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے ضلع غربی میں زمینوں پر قبضوں اور زبردستی تعمیرات اور دیگر جرائم کرانے کے الزام میں ایس پی رینک کے پولیس افسر کو گرفتار کرلیا گیا ہے، زیر حراست افسر کے اورنگی ٹٓاؤن اور سرجانی تھانے ممیں مزید پڑھیں

کراچی میں سرد ہواؤں کے ڈیرے، حد نگاہ متاثر

کراچی: شہر میں سرد ہوائیں چل رہی ہیں اور حد نگاہ صرف 4 کلومیٹر کے لگ بھگ ہے۔  محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سرد ہوائیں چل پڑی ہیں،جن کی رفتار 34 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے، شمال مشرقی سمت بلوچستان کی جانب سے چلنے والی معمول سے تیز ہواؤں کی وجہ حدِ نگاہ بھی متاثر ہورہی ہے، اور مزید پڑھیں