اسلام آباد(خبر ایجنسیاں) پاکستان نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے 5500 اضافی دستوں کی حالیہ تعیناتی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ قابض بھارتی افواج کشمیریوں پر ناقابل تصور جبر و استبداد اور مظالم ڈھا رہی ہیں مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
سندھ حکومت نے گندم بحران سے متعلق الزامات رد کردیے
کراچی (آن لائن) سندھ حکومت نے صوبے میں گندم بحران کے متعلق وفاقی حکومت کے الزامات رد کردیے۔ صوبائی وزیر جامعات و بورڈز اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی نظر سندھ کی گندم پر ہے، پی ٹی آئی کے نااہل چاہتے ہیں کہ ہم ان سے وہ گندم خریدیں جو انہوں نے مزید پڑھیں
معیشت کی بہتری کیلیے صنعتکار ٹیکس ادا کریں،صدر مملکت
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)صدر پاکستان عارف علوی نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی بہتری میں آئی ٹی انڈسٹریز لگانے کی اشد ضرورت ہے، صنعتکاروں کو چاہیے کہ وہ اپنے اداروں میںخصو صی افرادکو نوکریاں فراہم کرنے کیلیے اقدامات کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامشورو چیمبر آف کامرس میں صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے مزید پڑھیں
چنیوٹ میں ووٹر لسٹوں کی تصدیق و اندراج کا کام شروع
چنیوٹ : ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر چنیوٹ محمد افضل نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعات 23 تا 36 کے تحت پورے ملک میں ووٹر لسٹوں کی تصدیق اور اندراج کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ضلعی الیکشن کمشنر چنیوٹ کی جانب سے تصدیقی مزید پڑھیں
پاکستان اسٹاک مارکیٹ کاروباری اتار چڑھاﺅ کے بعد مندی کی لپیٹ میں آگئی
کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ جمعرات کو کاروباری اتار چڑھاﺅ کے بعد مندی کی لپیٹ میں آگئی ،کے ایس ای100انڈیکس46800پوائنٹس کی سطح کو چھونے کے بعد 46300پوائنٹس کی کم سطح پر آگیا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے90ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔ کاروباری مندی کے سبب65.90فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ مزید پڑھیں
ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے بدترین گراوٹ کا شکار
انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے بدترین گراوٹ کا شکار ہے۔ انٹر بینک میں ایک بار پھر ڈالر کی قدر174روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر176روپے کی بلند سطح سے تجاوز کر گیا ہے ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے مزید پڑھیں
پیشگی شکست دیکھ کر حکومت نے راہِ فرار اختیار کرلی، شازیہ مری
اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی رہنما اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ حکومت نے پیشگی شکست دیکھ کر پارلیمان کا مشترکہ اجلاس موخر کرکے راہِ فرار اختیار کرلی، حکومت کا پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے بھاگنا بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔ پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے بھاگنے پر حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے مزید پڑھیں
بلوچستان: ووٹرز کی تصدیق کا عمل 6 دسمبر تک جاری رہے گا
کوئٹہ: جوائنٹ الیکشن کمشنر بلوچستان طاہر منصور خان نے کہاہے کہ بلوچستان بھر میں ووٹرز کی تصدیق کا عمل7نومبر سے 6 دسمبر تک گھر گھر جاری رہے گا۔ صوبائی الیکشن دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طاہر منصور خان نے کہا کہ جوائنٹ الیکشن کمشنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ 7 دسمبر سے مزید پڑھیں
کوئٹہ:سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کی کوشش ناکام بنادی
کوئٹہ: سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کی کوشش ناکام بنادی ۔ حساس اداروں کی اطلاع پر پولیس نے کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ قبرسان میں کارروائی کے دوران دھماکہ خیز مواد برآمدکرلیاگیاہے، جس میں بال بیئرنگ،ڈیٹونیٹر،ریموٹ کنٹرول ودیگر شامل تھے ۔مطلوبہ جگہ سے ایک دہشت گرد کو حراست میں لے کر تفتیش مزید پڑھیں
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور اپوزیشن کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور اپوزیشن کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن نے اسپیکر قانون سازی پر بننے والی کمیٹی کو بحال کرنے کا مطالبہ کردیا، اس حوالے سے اپوزیشن کا کہنا تھا کہ قانون ساز کمیٹی میں یہ تمام بلز پہلے سے موجود ہے، مزید پڑھیں