لاک ڈاؤن سے دنیا متاثر ہوئی ،پاکستان نسبتا بہتر رہا،وزیراعظم کا دعویٰ

اسلام آباد(اے پی پی+صباح نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن سے دنیا متاثر ہوئی جب کہ پاکستان اس چیلنج سے نسبتا بہتر طور پر نبرد آزما ہوا ہے۔اتوار کو اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کوروناکی بندشوں کے باعث عالمی سطح پر اشیا کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا مزید پڑھیں

سندھ میں اشیائے خوروش سب سے مہنگی ہیں ،راشد محمود سومرو

سکھر( نمائندہ جسارت)جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ راشد خالد محمود سومرو نے کہا ہے کہ سندھ کے حکمران کس منہ سے مہنگائی کے خلاف مظاہرے کررہے ہیں جبکہ سندھ میں آج بھی اشیائے خورونوش باقی صوبوں سے بھی مہنگی فروخت ہو رہی ہیں، آٹا 3صوبوں سے بھی زیادہ مہنگا فروخت ہورہا مزید پڑھیں

ناظم جوکھیو قتل کیس میں ملوث افراد رعایت کے مستحق نہیں، ناصر حسین

سکھر( نمائندہ جسارت) وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ نے کہا ہے کہ ملیر واقعہ افسوسناک ہے، اس کی مذمت کرتا ہوں، بلاول زرداری نے نوٹس لیاہے ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہوگی اس کو کچھ بھی رعایت نہیں ہوگی، جس طرح لواحقین نے کہا اسی طرح ایف آئی آر ہوئی، رکن صوبائی اسمبلی نے گرفتاری مزید پڑھیں

جیکب آباد:ایس ایس پی کیخلاف شہریوں کا 16 ویں دن بھی احتجاج

جیکب آباد( نمائندہ جسارت)جیکب آباد میںایس ایس پی کے خلاف شہریوں کی16 ویںروز بھی صرافہ چوک پر علامتی بھوک ہڑتال اوراحتجاج جاری ہے، مظاہرے کے دوران پولیس کیخلاف سخت نعرے بازی کی گئی۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میںایس ایس پی کے خلاف تاجروں،اقلیتی برادری اور شہریوں کی جانب سے 16ویںروز بھی صرافہ چوک پر علامتی مزید پڑھیں

ضلعی انتظامیہ کی نااہلی ، کندھکوٹ کچرے کے ڈھیر میں تبدیل

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت) ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث کندھکوٹ شہرکچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا،شہریوںنے ٹی ایم او ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث کند ھکوٹ شہر کے محلہ و گلی گوچے کچرے کے ڈھیر اور سیوریج کے پانی میں ڈوب گئے۔گندگی سے پریشان شہریوںکاکہنا ہے کہ میونسپل کمیٹی مزید پڑھیں

جماعت اصلاح المسلمین کے زیر اہتمام میلا دالنبیؐ و دستار فضیلت کا نفرنس کا انعقاد

سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اصلاح المسلمین ضلع سکھر کے زیر اہتمام المرکز انوار طاہریہ سائٹ ایریا سکھر میں عظیم الشان میلاد مصطفی ؐ و دستار فضلیت کانفرنس کا انعقاد ہوا۔مہمان خصوصی جماعت اصلاح المسلمین پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر پروفیسر علامہ مولانا مفتی خلیفہ عبدالرحیم طاہری تھے۔صدارت خلیفہ مولانا محمد اشرف جتوئی،ڈاکٹر سعید اعوان،خلیفہ مزید پڑھیں

حکومت کا ریلیف عوام کیلیے تکلیف بن چکا ہے، ہارون میمن

سکھر (نمائندہ جسارت) آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے چیئرمین حاجی محمد ہارون میمن نے کہا ہے کہ حکومت کا مہنگائی کے خلاف ریلیف پیکیج عوام کیلیے تکلیف پیکیج بن چکا ہے نہام نہاد ریلیف پیکیج آتے ہی پٹرول ، چینی، دالوں، سبزیوں اور دیگر اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں مزید پڑھیں

جیکب آباد :آوارہ کتوں کا2 افراد پر حملہ ،شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل

جیکب آباد( نمائندہ جسارت)آوارہ کتوں نے 2 افراد کو بھنبور ڈالا ،شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچادیا گیا ،اسپتال میں کتے کے کاٹے کی ویکسین کی عدم دستیابی پر ورثا نے احتجاج کیا ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں آوارہ کتوں کی بہتات سے شہری سخت پریشان ہیں گزرشتہ روز آوارہ کتوں نے شیدی مزید پڑھیں

مامون الرشید الخدمت فاؤنڈیشن سکھر کے صدر مقرر

سکھر( نمائندہ جسارت) مامون الرشید ایک بار پھر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سکھر کے صدر مقرر ہو گئے، انہیں الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سکھر کا صدرمقرر کیا گیا ہے، الخدمت کے عہدیدران و رضاکاروں سمیت جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی انہیں استقامت عطا فرمائے اور وہ الخدمت فاؤنڈیشن کیلیے بھرپور خدمات مزید پڑھیں

حافظ عبدالحلیم تنیو جماعت اسلامی سکھر کے جنرل سیکرٹری مقرر

سکھر (نمائندہ جسارت) حافظ عبدالحلیم تنیو جماعت اسلامی ضلع سکھر کے جنرل سیکرٹری ( قیم ضلع ) مقرر ہو گئے، امیر جماعت اسلامی ضلع سکھر ایڈووکیٹ سلطان احمدلاشاری نے اراکین و ذمے دران کیساتھ مشاورت کے بعد حافظ عبدالحلیم تنیو کو جماعت اسلامی ضلع سکھر کے جنرل سیکرٹری کے طور ر تقرر کیا ہے، حافظ مزید پڑھیں