لاہور کے بعض علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند

اسلام آباد: وزارتِ داخلہ نے صوبائی دارالحکومت لاہور کے بعض علاقوں میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج کے باعث موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کو لکھے خط میں وزارتِ داخلہ نے پی ٹی اے او کو لاہور کے علاقے مزید پڑھیں

لاہور: فیکٹری بوائلر پھٹنے سے زور دار دھماکہ، دو افراد ہلاک

لاہور: ملتان روڈ پر واقع جوس بنانے والی فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس کے باعث دو مزدور ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ فیکٹری میں ہولناک آگ بھڑک اٹھی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صبح سویرے ملتان روڈ پر واقع فیکٹری میں زور دار دھماکہ ہوا جس کی آواز دور تک سنی گئی اور مزید پڑھیں

سپریم کورٹ کا خورشید شاہ کو رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے رہنما پاکستان پیپلز پارٹی خورشید شاہ کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے خورشید شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، عدالت نے مزید پڑھیں

‘پاکستان قانون پر عمل نہ کرنے والے ملکوں میں شامل’

اسلام آباد: ورلڈ جسٹس پروجیکٹ رول آف لا انڈیکس 2021میں پاکستان قانون پر عمل نہ کرنے کے حوالے سے 130ویں نمبر پر آگیا ہے جبکہ اس انڈیکس میں 139ممالک شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی ایشیا میں قانون کی دھجیاں اڑانے کے حوالے سے پاکستان کو پیچھے چھوڑنے والا واحد ملک افغانستان ہے جس کا مزید پڑھیں

وزیرخارجہ، ڈی جی آئی ایس آئی افغانستان پہنچ گئے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق کابل پہنچنے پر افغانستان کےوزیر خارجہ امیر خان متقی نے شاہ محمودقریشی کا استقبال کیا۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شاہ محمود قریشی کے ہمراہ  ہیں۔ نمائندہ خصوصی محمد صادق ،سیکریٹری خارجہ مزید پڑھیں

نیب ترمیمی آرڈیننس: حکم امتناع جاری کرنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب ترمیمی آرڈیننس پر حکم امتناع جاری کرنے کی درخواست مسترد کردی، تاہم وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے، عدالت نے اٹارنی جنرل کو بھی آئندہ سماعت پر معاونت کے لیے طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق  چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ مزید پڑھیں

دوسری خوراک کورونا کے خلاف تحفظ کے لیے بہت ضروری ہے، اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ دوسری خوراک کورونا وائرس کے خلاف تحفظ کے لیے بہت ضروری ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا کہ اسلام آباد، پشاور، گلگت، میرپور میں کورونا ویکسی نیشن میں پیشرفت ہوئی جبکہ مزید پڑھیں

روایتی موضوعات سے ہٹ کر تاریخی کہانیوں پر ڈرامے اور فلمیں بنانا ہونگی، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم روایتی موضوعات سے ہٹ کر تاریخی کہانیوں پر ڈرامے اور فلمیں بنانا ہونگی۔ وزیرِ اعظم عمران خان سے فلمساز شہزاد نواز، ترک پروڈیوسر ایمرے کونُک، سید جنید علی شاہ اور ڈاکٹر کاشف نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم کو پاکستان اور ترکی کے مزید پڑھیں

ملک میں کورونا سے مزید 16 افراد جاں بحق

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 622 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ مزید 16افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کی خطرناک ترین بارشوں کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں کل سے خطرناک ترین بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے، جبکہ گلگت بلتستان، کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ جمعہ کو ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوگا، جس کے باعث کل مزید پڑھیں