اسلام آباد: وزارتِ داخلہ نے صوبائی دارالحکومت لاہور کے بعض علاقوں میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج کے باعث موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
زمرہ: پاکستان
پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی
کراچی: ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا کرنٹ اکائونٹ خسارہ ستمبر میں 1.13 ارب ڈالر رہا، جو اگست 2021 میں 1.47 ارب ڈالر تھا۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال پہلی سہ ماہی میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ 3.4 ارب ڈالر رہا۔ درآمدی بل میں اضافہ بڑھتی ہوئی اشیا و مزید پڑھیں
‘پاکستان میں مصنوعی مہنگائی پر جلد قابو پا لیا جائے گا’
گورنرا سٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ پاکستان میں مصنوعی مہنگائی پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔ ایک بیان میں گورنرا سٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات مثبت سمت میں چل رہے ہیں آئی ایم ایف کےساتھ معاہدے کی تفصیلات سب کے سامنے آئیں گی۔ مزید پڑھیں
فرانسیسی سفیر کو نکالنے کا مطلب یورپی یونین سے تعلقات کشیدہ کرنا ہے، وزیر داخلہ
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی کے مطالبے پر فرانسیسی سفیر کو نکالنے کا مطلب یورپی یونین سے تعلقات کشیدہ کرنا ہے۔ پولیس پاسنگ آؤٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ یشد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی سب معاملات پر نظر مزید پڑھیں
بڑھتی مہنگائی کا نوٹس؛ مشیرخزانہ، گورنراسٹیٹ بینک طلب
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کا نوٹس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین کمیٹی سینیٹر طلحہ محمود کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس ہوا توسلیم مانڈوی والا کا ایجنڈا شامل نہ کرنے پر چیئر مین کمیٹی سے تلخ کلامی ہوئی۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ میرے مزید پڑھیں
مہنگائی سے حالات بدتر ہوگئے،کم از کم اجرت 25 ہزار نہ دینے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے،وزیراعلیٰ سندھ
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مہنگائی کے سونامی کے باعث بدتر حالات ہوگئے ہیں، کم از کم اجرت 25ہزار روپے نہ دینے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔انہوں نے یہ بات بدھ کو وزیر اعلیٰ ہائوس میں مزید پڑھیں
کم آمدنی والوں کو پیٹرول پر سبسڈی دینے کا فیصلہ،وزیراعظم نے منصوبہ بنانے کی ہدایت کردی
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان رحمت اللعالمینؐ کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں اسلام آباد(صباح نیوز+اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کم آمدنی والوں کے لیے پیٹرول پر سبسڈی دینے کا منصوبہ بنانے کی ہدایت کر دی۔بدھ کو وزیراعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا،جس میں وزرا اعلیٰ، گورنرز، وفاقی وزرا اورپی مزید پڑھیں
شیریں مزاری کی بیٹی کے ساتھ سوشل میڈیا پر نوک جھونک
اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری اور بیٹی ایمان زینب مزاری کی سوشل میڈیا پر نوک جھونک ہوئی۔ سوشل میڈیا پر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان زینب مزاری نے کہا ہے کہ ملک جادو ٹونے سے ہی چلانا تھا تو قوم کا پیسہ اتنی بڑی کابینہ پر کیوں ضائع ہو رہا ہے، مزید پڑھیں
پیپلز پارٹی نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف کمر کس لی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی نے مہنگائی کے خلاف کمر کس لی،ارکان اسمبلی کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کا ٹاسک دے دیا۔ پیپلز پارٹی نے ملک میں مہنگائی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا۔ بلاول زرداری نے اراکین مزید پڑھیں
حکومت اور فوج میں کوئی دراڑ نہیں مدت پوری کرینگے،شیخ رشید
راولپنڈی(صباح نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت اور فوج میں کوئی اختلاف نہیں ،الیکشن سے پہلے اپوزیشن دنگا فساد کرے گی تو اپنے لیے گڑھا کھودے گی ۔انہوں نے راولپنڈی میں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن میں ملٹی پرپز اکیڈمک ہال کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے مزید پڑھیں