کلفٹن میں بینک لاکرز ٹوٹنے کا معاملہ، مزید 7 لاکرز ٹوٹے ہوئے نکل آئے

کلفٹن میں نجی بینک کے لاکر توڑنے کے مقدمے کی تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، نجی بینک میں لیڈی ڈاکٹر کے علاوہ مزید 7 افراد کے لاکرز بھی توڑے گئے۔ کلفٹن میں نجی بینک میں مبینہ طور پرلاکر توڑنے کے درج مقدمے کی تفتیش کے دوران اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، نجی بینک مزید پڑھیں

وزیراعظم کے خواتین کے لباس سے متعلق بیان پر جمائما کا رد عمل سامنے آگیا

 لندن: وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان نے لباس سے متعلق پر بیان تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ خواتین کے لباس میں نہیں۔  وزیراعظم عمران خان نے اپنے انٹرویو میں ایک بار پھر جنسی زیادتی کے واقعات کی ایک وجہ خواتین کے لباس کو قرار دیدیا جس پر سوشل میڈیا پر پھر مزید پڑھیں

لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ آصف کی درخواست ضمانت منظور کرلی

لاہور ہائیکورٹ نے  مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس شہباز  رضوی پر مشتمل ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خواجہ آصف کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ عدالت نے خواجہ آصف کو رہا کرنے کا حکم مزید پڑھیں

سپریم کورٹ عمارتوں کے بجائے سندھ حکومت گرادے تمام برائیاں ختم ہوجائیں، مصطفیٰ کمال

کراچی: چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ عمارتوں کے بجائے سندھ حکومت کو گرادے تو تمام برائیاں ختم ہوجائیں گی۔ پاکستان ہاؤس میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ سندھ وفاق کو مزید پڑھیں

ایف اے ٹی ایف پر قیاس آرائی سے عالمی تعاون کو نقصان پہنچ سکتا ہے، وزارت خزانہ

 اسلام آباد: وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ قیاس آرائی پر مبنی خبروں سے عالمی تعاون کو نقصان پہنچ سکتا ہے، میڈیا فیٹف سے متعلق نامکمل خبروں سے اجتناب کرے۔  وزارت خزانہ نے ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے خبروں پر وضاحت دیتے ہوئے بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایکشن پلان مزید پڑھیں

پاک ترک تعاون سےعلاقائی امن واستحکام پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ علاقائی امن کے لیے پاکستان کی کوششوں میں ساتھ دینے پر ترکی کے مشکور ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورہ پر ترکی پہنچ گئے جہاں انہوں نے ترک وزارت دفاع مزید پڑھیں

کراچی میں بڑھتے جرائم، پولیس تماشائی یا حصے دار؟

 کراچی: سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کراچی کی آبادی تقریباً ایک کروڑ  ساٹھ لاکھ چون ہزار ہے، جب کہ غیر سرکاری سطح پر کراچی کی آبادی کو دوکروڑ کے آس پاس بتایا جاتا ہے۔  2020 کی کراچی پولیس بجٹ رپورٹ کے مطابق کراچی پولیس میں 87558 پولیس اہلکار کام کر رہے ہیں، جس میں آفس ورکرز بھی مزید پڑھیں

عدم ادائیگی پرلیسکو نے کیمپ جیل سمیت 15 سرکاری اداروں کی بجلی منقطع کردی

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو) نےعدم ادائیگی پرکیمپ جیل سمیت 15 سرکاری اداروں کی بجلی منقطع کرد ی ہے۔لیسکو چیف نے بل ادا نہ کرنے والوں کےخلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق لیسکو نے بجلی کا بل ادا نہ کرنے والے سرکاری اداروں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا مزید پڑھیں

سینیٹ میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنے کی متفقہ  قرارداد منظور

 اسلام آباد: سینیٹ میں  مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنے کی متفقہ قراردار منظور کرلی گئی۔ سینیٹ  میں مقبوضہ  کشمیر کی آئینی حیثیت میں تبدیلی فوری واپس لینے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کے حق میں متفقہ قرارداد منظور  ہوئی ہے جس میں بھارت سے کشمیر پر ناجائز تسلط کے خاتمے کا مطالبہ کیا مزید پڑھیں

کراچی میں بیوی نے آشنا کے ساتھ ملکر شوہر کو قتل کردیا

 کراچی: شہر قائد میں بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو موت کی نیند سلا دیا۔ ہیڈ محرر گلشن اقبال راجہ تنویر نے بتایا ہے کہ آج صبح گلشن اقبال بلاک 13 ڈی ٹو میں فائرنگ کے واقعے میں 62 سالہ حق نواز جاں بحق ہوگیا، مقتول پیشے کے اعتبار سے ڈرائیور اور گلشن مزید پڑھیں