وزیراعظم اور ولی عہد ابوظہبی کے درمیان رابطہ، مختلف امور پر گفتگو

اسٹاف رپورٹر: وزیراعظم عمران خان اور ابوظہبی کے ولی عہد اور یواے ای کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ وزیراعظم آفس سے جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں مزید پڑھیں

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

 اسلام آباد: حکومت نے اگلے 15 دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا جس کے لیے سیلز ٹیکس کی شرح میں ردوبدل کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے 16 اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا۔ وزارت خزانہ نے بتایا کہ عام آدمی کو ریلیف پہنچانے کے مزید پڑھیں

زیارت میں ایف سی پر حملہ، 4 اہلکار شہید اور 5 دہشت گرد ہلاک

 کوئٹہ: زیارت اور تربت میں ایف سی اہل کاروں پر حملوں کے دو مختلف واقعات میں 4 ایف سی کے اہلکار شہید ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردی کا پہلا واقعہ زیارت کے علاقے پیر اسماعیل پیش آیا جس میں دہشت گردوں نے فرنٹیئر مزید پڑھیں

وزیر اعظم نے وعدہ کیاتھا کہ انصاف ملے گا جو اب مل جانا چاہیے، جہانگیر ترین

 لاہور: جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ انصاف ملے گا جو اب مل جانا چاہیے۔ لاہور میں عدالت پیشی کے دوران جہانگیر ترین نے کہا کہ مجھ پر بےبنیاد الزامات لگائے گئے، ہر پیشی پر نئی تاریخ مل جاتی ہے ، علی ظفر کا احترام کرتا ہوں مزید پڑھیں

کورونا وائرس مزید 43 جانیں نگل گیا، 2117 نئے کیسز رپورٹ

 اسلام آباد: ملک میں کورونا کا خونی وائرس مزید 43 افراد کی جانیں نگل گیا جب کہ 2 ہزار 117 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ روز 52 ہزار 223 ٹیسٹ کئے گئے جب کہ 2 ہزار 117 میں اس وائرس مزید پڑھیں

کراچی سینٹرل میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا

 کراچی:  سخی حسن ہائیڈرینٹ کی جبری بندش کے بعد کراچی سینٹرل میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا یہاں بحران کا شکار علاقوں کو آن لائن ٹینکر سروس معطل ہونے کے بعد ٹینکر مافیا کی گرفت مضبو ط ہو گئی ۔ آن لائن سروس کے زریعے   ایک ہزار روپے میں ملنے والا 1000گیلن کا مزید پڑھیں

ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن، سربیا سے بکتر بند منگوالی جاتیں تو پولیس کا جانی نقصان نہ ہوتا

 کراچی:  مقامی طور پر تیار کردہ سندھ پولیس کی بکتر بند گاڑیاں ہمیشہ تنقید کی زد میں رہی ہیں اور انھیں شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے لیکن اگر سال 2013 میں بیرون ملک سے 20 جدید ترین بکتر بند گاڑیاں امپورٹ کرلی جاتیں تو آج شاید صورتحال مختلف ہوتی ، مذکورہ بکتر بند گاڑیوں مزید پڑھیں

کراچی کے میگا ویکسی نیشن سینٹر کی یومیہ تعداد 10 ہزار سے تجاوز

 کراچی: شہر قائد میں کورونا کی حفاظتی ویکسین لگانے کیلیے شہریوں کی بڑی تعداد ایکسپو سینٹر میں قائم میگا ویکسینیشن سینٹر کا رخ کرنے لگی، ویکسین لگوانے والوں کی یومیہ تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی، ایکسپو سینٹر کے احاطے میں طویل قطاریں لگنے لگیں، دھوپ گرمی سے پریشان شہریوں نے انتظامات میں بہتری لانے کا مطالبہ مزید پڑھیں

حکومتی روش نہ بدلی تو لاکھوں لوگ لیکر اسلام آباد جائینگے، سراج الحق

 پشاور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے  کہ  حکومت نے اپنی روش نہ بدلی اور عوام کے ایشوز کو حل نہ کیا تو لاکھوں لوگوں کے ہمراہ اسلام آباد میں پڑاؤ  ڈالیں گے۔ پشاور میں لبیک القدس ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ  فلسطینیوں اور کشمیریوں کو بھارت اور اسرائیل مزید پڑھیں

عمران خان سے رابطہ: بائیڈن ’’پاکستان کے اندرونی جائزہ‘‘ رپورٹ کے منتظر

 اسلام آباد:  نئے امریکی صدر جو بائیڈن کا تاحال وزیر اعظم عمران خان سے کوئی براہ راست رابطہ نہیں ہو سکا۔  سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اٹھانے کا بھی انتظار نہ کیا تھا اور اس وقت کے پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کر ڈالان تھا،اس فون کال نے عالمی میڈیا کی مزید پڑھیں