این ڈی ایم اے کا پنجاب میں شدید دھند کا الرٹ جاری، اگلے 3 روز خطرناک قرار

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے پنجاب میں شدید دھند کے باعث الرٹ جاری کر دیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 3 روز کے دوران جنوبی اور وسطی پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے جس کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہو مزید پڑھیں

ہرنائی کے پہاڑی علاقے سے ملنے والی 4 لاشوں میں سے 3 کی شناخت، ایک تاحال نامعلوم

بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے پہاڑی علاقے سے ملنے والی چار لاشوں میں سے تین کی شناخت ہو گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ لاشیں شہر سے تقریباً 22 کلو میٹر دور زندہ پیر کے مقام پر واقع پہاڑی علاقے سے برآمد ہوئیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مقتولین کے جسموں پر جدید اسلحے مزید پڑھیں

پاکستان کا دفاع مزید مضبوط: مقامی تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب فلائٹ ٹیسٹ

پاکستان نے دفاعی میدان میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے مقامی طور پر تیار کردہ جدید تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب فلائٹ ٹیسٹ انجام دے دیا ہے، جسے قومی دفاعی صلاحیتوں میں نمایاں اضافے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اس کامیاب تجربے کے بعد نہ صرف پاک فضائیہ کی تکنیکی مزید پڑھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی شاندار پیشرفت: 15 ممالک کی مارکیٹس کو پیچھے چھوڑ دیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے حالیہ دنوں میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی مالیاتی حلقوں کی توجہ حاصل کر لی ہے، جہاں اس نے منافع اور مجموعی کارکردگی کے اعتبار سے دنیا کے کم از کم 15 ممالک کی اسٹاک مارکیٹس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق مزید پڑھیں

کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، چلتے رکشا میں بیٹھی 17 سالہ لڑکی جاں بحق

کراچی: کورنگی نمبر 6 میں چراغ ہوٹل کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران نامعلوم سمت سے آنے والی گولی نے چلتے رکشے میں بیٹھی 17 سالہ لڑکی کی جان لے لی۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والی لڑکی کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی، جس کی شناخت 17 سالہ کومل کے مزید پڑھیں

اڈیالہ جیل میں قید رہنے والے انجینئر محمد علی مرزا کے عمران خان سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات

اڈیالہ جیل میں قید رہنے والے مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے سے جیل کے اندر کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انجینئر محمد علی مرزا نے کہا کہ عمران خان کو مزید پڑھیں

دسمبر میں تاریخ کی بلند ترین ٹیکس وصولی؛ وزیر خزانہ  کی ایف بی آر کو مزید اضافے کی ہدایت

اسلام آباد: دسمبر 2025ء میں تاریخ کی بلند ترین ٹیکس وصولی کا ریکارڈ بننے پر وزیر خزانہ نے سراہتے ہوئے ایف بی آر کو ٹیکس کلیکشن میں مزید اضافے کی ہدایت کی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے دسمبر 2025 میں تاریخ کی بلند ترین ٹیکس وصولی پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف مزید پڑھیں

مہنگائی کی شرح 5.6 فیصد، عوام تاحال دباؤ میں، شہریوں کو ریلیف نہیں مل سکا

پاکستان میں سال 2025 کے اختتام پر مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، تاہم ماہرین کے مطابق یہ کمی عام شہریوں کے لیے مکمل ریلیف کی ضمانت نہیں۔  دسمبر 2025 کے کنزیومر پرائس انڈیکس کے مطابق مہنگائی کی سالانہ شرح 5.6 فیصد رہی، جو نومبر میں 6.1 فیصد اور دسمبر 2024 مزید پڑھیں

2025 میں پاکستان میں دہشتگرد حملوں کی شرح میں 34 فیصد اضافہ رپورٹ

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پیس اسٹڈیز کی جانب سے جاری پاکستان سکیورٹی رپورٹ 2025 کے مطابق ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں پچھلے سال کے مقابلے میں 34 فیصد اضافہ ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2025 میں 699 حملے ہوئے جن کے نتیجے میں مجموعی طور پر 1034 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ انسانی مزید پڑھیں

وفاقی آئینی عدالت کی نیشنل بینک کو 79 کروڑ روپے کی دوبارہ سرمایہ کاری کی اجازت

اسلام آباد:وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ کو پہلا باقاعدہ حکم جاری کرتے ہوئے 79 کروڑ 42 لاکھ روپے کی رقم واپس طلب کرنے اور اسے دوبارہ سرمایہ کاری کے لیے نیشنل بینک آف پاکستان کے ذریعے ٹریژری بلز میں لگانے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ رقم کی منتقلی کے بعد مزید پڑھیں