پاکستان اور چین کے اسٹریٹیجک مذاکرات آئندہ ہفتے ہوں گے

اسلام آباد: پاکستان اور چین کے مابین اسٹریٹیجک مذاکرات آئندہ ہفتے بیجنگ میں ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کریں گے، جس میں پاکستان اور چین کی آہنی برادرانہ دوستی کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ہوگا۔ دونوں رہنما خطے کی مزید پڑھیں

جنوبی وزیرستان اور چترال میں برفباری، معمولاتِ زندگی متاثر

جنوبی وزیرستان اپر کے مختلف علاقوں میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث نظامِ زندگی بری طرح متاثر ہوگیا ہے۔ بدر، کانیگرم، مکین، شوال اور شکتوئی میں ہونے والی برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں جبکہ مقامی لوگ گھروں تک محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ شدید سردی اور بند راستوں مزید پڑھیں

مریم نوازنےواہگہ بارڈرلاہورپرتعمیرایرینا کاافتتاح کردیا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے واہگہ بارڈر لاہور پر نئے تعمیر ہونے والے ایرینا کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بطور مہمان خصوصی ایرینا کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، کور کمانڈر لاہور، وزراءاور سینئر بیورکریسی نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ پاکستان رینجرز (پنجاب) مزید پڑھیں

شہبازحکومت کےدورمیں معیشت کابھرکس نکل گیا

لاہور: شہباز حکومت کے دور میں پاکستان کی معیشت کا بھرکس نکل گیا، ملکی معیشت کے حجم میں 761 ارب روپے کی انتہائی تشویشناک کمی ہو جانے کا انکشاف۔  گزشتہ مالی سال 25-2024 کے نظرثانی شدہ معاشی اعداد و شمار جاری کردیے گئے۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملکی معیشت کے مجموعی حجم میں مزید پڑھیں

ڈھائی کروڑ بچے اسکول سے باہر ہیں، شرح خواندگی کو 90 فیصد کرنے کی ضرورت ہے: احسن اقبال

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے ملک میں تعلیمی بحران کو ایک سنگین قومی چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان میں ڈھائی کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں اور اب معرکۂ حق کے بعد معرکۂ ترقی کے لیے سنجیدہ اور مسلسل محنت ناگزیر ہو چکی ہے، اگر ملک کو ترقی مزید پڑھیں

غفلت برتنے پر اسلام آباد پولیس کے 165 اہلکاروں کے خلاف کارروائی

اسلام آباد پولیس میں فرائض سے غفلت اور لاپرواہی برتنے پر سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 165 اہلکاروں کو سزائیں سنا دی گئی ہیں۔ ایس ایس پی آپریشنز نے نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر تمام متعلقہ اہلکاروں کی ایک ایک سال کی سروس ضبط کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں، جس مزید پڑھیں

کچے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور آپریشن جاری رکھا جائے: وزیراعلیٰ سندھ

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچے کے علاقوں میں سرگرم جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری آپریشن پوری قوت اور تسلسل کے ساتھ جاری رہنا چاہیے، کیونکہ امن و امان کے قیام کے لیے کسی قسم کی نرمی یا وقفہ ناقابلِ قبول ہے۔ یہ مزید پڑھیں

پنجاب میں پتنگ بازی پرمکمل پابندی

لاہور: محکمہ داخلہ نے پتنگ بازی کی ممانعت کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کروانے کے لیے پنجاب بھر میں کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔  حکومت پنجاب نے صوبہ کے بعض علاقوں میں غیر قانونی پتنگ بازی پر تشویش کا اظہار کرتے مزید پڑھیں

’الوداع 2025، خوش آمدید 2026‘، گورنر ہاؤس میں شاندار آتش بازی، کامران ٹیسوری کا قوم کو پیغام

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے نئے سال کی آمد پر گورنر ہاؤس میں شاندار آتش بازی کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی جبکہ فضا رنگا رنگ روشنیوں سے جگمگا اٹھی۔ گورنر سندھ نے پوری قوم کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مزید پڑھیں

مسلم لیگ (ن) کو پنجاب اسمبلی کی ایک اور نشست بلا مقابلہ ملنے کا امکان

ڈیرہ غازی خان میں پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 289 پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار اسامہ عبدالکریم کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے گیارہ امیدواروں مزید پڑھیں