حافظ طاہر اشرفی اسلامی و خلیجی ممالک اور بین المذاہب ہم آہنگی کے کوآرڈینیٹر مقرر

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کو اسلامی ممالک، خلیجی ریاستوں اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا ہے، اس حوالے سے ان کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ حافظ طاہر اشرفی اس سے قبل بھی بطور نمائندہ مزید پڑھیں

پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور قیدیوں کی فہرستوں کا باضابطہ تبادلہ

اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی روایات کے مطابق جوہری تنصیبات اور قیدیوں کی فہرستوں کا باضابطہ تبادلہ کیا گیا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق یہ عمل طے شدہ معاہدوں اور اعتماد سازی کے اقدامات کے تحت انجام پایا ۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے مزید پڑھیں

بجلی کی قیمت میں کمی کیلیے نیپرا میں عوامی سماعت مکمل

اسلام آباد: نیپرا ہیڈ کوارٹر میں ڈسکوز کے نومبر 2025 کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کے حوالے سے عوامی سماعت مکمل ہوگئی۔ سماعت چیئرمین نیپرا کی زیر صدارت ہوئی، جس میں سی پی پی اے جی کے عہدے دار، بزنس کمیونٹی کے نمائندے، وزارت توانائی کے نمائندگان، صحافی حضرات اور عوام نے مزید پڑھیں

لاہور میں معذور بچے کے اغوا کی کوشش ناکام، ملزمہ گرفتار

لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن ’’خواتین اور بچوں کے لیے محفوظ پنجاب‘‘ پر عمل درآمد کرتے ہوئے ڈولفن فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ نے بروقت کارروائی کر کے 10 سالہ معذور بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں پیش آیا، مزید پڑھیں

سونا آج بھی سستا ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مزید کم

کراچی: سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہونے کی وجہ سے آج بھی سستا ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت آج بدھ کے روز مزید 25 ڈالر کم ہو گئی، جس کے نتیجے میں سونے کی نئی عالمی قیمت 4 ہزار 346 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔ مزید پڑھیں

عمران خان سزا پوری کریں، مذاکرات میں رِہائی پر بات نہیں ہوگی، گورنر پخونخوا

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ عمران خان پانی سزا پوری کریں، پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات میں رِہائی سے متعلق بات نہیں ہوگی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے واضح کیا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اپنی سزا مکمل طور پر بھگتیں مزید پڑھیں

کراچی بار کا رجب بٹ معاملہ مذاکرات سے حل کرنے کا اعلان، ہڑتال ختم کردی

کراچی: رجب بٹ معاملے پر جنرل باڈی اجلاس کے بعد کراچی بار ایسوسی ایشن نے ہڑتال عارضی طور پر ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ صدر کراچی بار عامر نواز وڑائچ کا کہنا ہے کہ 3 جنوری کو فریقین کے درمیان کراچی بار میں مذاکرات ہوں گے، فریقین مذاکرات سے معاملے کو حل کریں گے۔  صدر کراچی مزید پڑھیں

ایف بی آر ٹیکس وصولیوں میں شدید کمی، پہلی ششماہی میں 321 ارب کا شارٹ فال

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو رواں مالی سال 2025-26 کی پہلی ششماہی میں ٹیکس وصولیوں کے محاذ پر شدید ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جولائی سے دسمبر تک کے عبوری اعداد و شمار کے مطابق ایف بی آر مقررہ اہداف حاصل کرنے میں بری طرح مزید پڑھیں

صدر اور وزیرِاعظم کی قوم کو نئے سال کی مبارکباد، ترقی و خوشحالی کی دعا

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے نئے سال کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قومی اتحاد کے ذریعے درپیش چیلنجز پر قابو پایا جا سکتا مزید پڑھیں

پاکستان میں ٹیلی کام انقلاب، صارفین کی تعداد 20 کروڑ سے تجاوز کر گئی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی سالانہ رپورٹ برائے 2024–25 نے ملک کے ٹیلی کام شعبے میں نمایاں ترقی اور استحکام کی تصویر پیش کر دی ہے، جس کے مطابق پاکستان میں ٹیلی کام صارفین کی تعداد 20 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ براڈبینڈ کنکشنز 15 کروڑ سے بھی زیادہ ہو گئے ہیں۔ مزید پڑھیں