پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز کہا ہے کہ ہمارا سلیکٹڈ وزیراعظم اور مودی ایک پیج پر ہیں۔ مودی نے کشمیر میں اپنے مخالفین کو گرفتار کرایا۔ پاکستان میں اپوزیشن قیادت کو گرفتار کرایا گیا۔ آزاد کشمیر الیکشن سے پہلے حکومت کو گھر بھیج دیں گے۔ نجی ٹی وی کی مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کے روز بھی مریم نواز بغض عمران میں مبتلا ہیں، شبلی فراز
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ کشمیری بھائیوں سے یکجہتی اور تجدید عہد کے روز بھی مریم نواز بغض عمران میں مبتلا ہیں۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹ پر وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کشمیری بھائیوں سے یکجہتی اور تجدید عہد کے روز بھی مریم نواز بغض مزید پڑھیں
خواجہ اجمیر نگری میں بیٹے نے باپ کو قتل کردیا
کراچی: خواجہ اجمیر نگری میں بیٹے نے باپ کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ خواجہ اجمیر نگری کے علاقے زرینہ کالونی میں قبرستان کے قریب قائم ایک گھر میں گھریلو جھگڑے کے دوران بیٹے نے باپ کو لوہے کا پائپ سر پر مار کر ہلاک کردیا جس کے بعد وہ فرار ہوگیا جب کہ اطلاع ملتے مزید پڑھیں
کراچی میں آئندہ 20 روز تک سردی کی نئی لہر کا امکان ختم
کراچی: شہر قائد میں اگلے 20 روز تک سردی کی نئی لہر کا کوئی امکان نہیں، فروری کے اختتام تک شہرکا کم سے کم پارہ 12 سے 15 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 20 روز کے دوران شہر میں سردی کی نئی لہر چلنے کی کوئی توقع نہیں مزید پڑھیں
10 تا 19 سالہ بچوں کے لیے ’’کامیاب جوان جونیئر پروگرام‘‘ لانے کا فیصلہ
اسلام آباد: حکومت نے 10 سے 19 سالہ بچوں کے لیے ’’کامیاب جوان جونیئر‘‘ پروگرام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے عالمی ادارے یونیسف اور حکومت کے درمیان باہمی اشتراک کا معاہدہ طے پا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار اور یونیسف کی عہدے دار ایڈا گِرما (Aida Girma) نے معاہدے مزید پڑھیں
فرقہ واریت و ملک مخالف سرگرمیاں، 170 ویب سائٹ بلاک
لاہور: فرقہ واریت اور ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث 170 ویب سائٹ اور لنکس کو بلاک کر دیا گیا۔ پنجاب حکومت کا بڑا ایکشن، فرقہ واریت اور ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث 170 ویب سائٹ اور لنکس کو بلاک کر دیا گیا۔ پنجاب حکومت کے امن و امان سے متعلق اجلاس میں ایسی ویب سائٹس اور لنکس مزید پڑھیں
پی ٹی آئی کا حکومتی عہدیداروں کو سینیٹ ٹکٹ نہ دینے پر غور
لاہور: حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے کسی بھی حکومتی عہدہ رکھنے والے فرد کو سینیٹ کا ٹکٹ نہ دینے پر غورشروع کر دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے مشیروں، معاونین خصوصی یا کسی بھی حکومتی عہدہ رکھنے والے فرد کو سینیٹ کا ٹکٹ نہ دینے پر غورشروع کر دیا ہے۔ پارٹی کے اعلیٰ عہدیداروں نے مزید پڑھیں
دو کم سن بچیوں کو اغوا کرنے والا ملزم گرفتار
راولپنڈی: پولیس نے کم سن بچیوں کو اغواء کرنے والے ملزم کو سرگودھا سے گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی بچیوں کی والدہ کی درخواست پر تھانہ ایئرپورٹ میں مقدمہ درج کیا جس کے مطابق خاوند کے بھانجوں قاسم، ثاقب نے 03 سالہ مریم اور 9 ماہ کی اجالا کو گھر سے اغواء کیا۔ پولیس مزید پڑھیں
ترکی سے 8 پاکستانی شہریوں کو ملک بدر کردیا گیا
راولپنڈی: ترکی سے 8 پاکستانی شہری ملک بدر کر دیئے گئے۔ ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق ترکی سے ڈیپورٹ کئے گئے پاکستانی شہری غیر قانونی طور پر مقیم تھے، اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر تمام پاکستانی شہریوں کو گھر بجھوا دیا گیا، پاکستانی شہریوں کو کرونا ایس اوپیز کے پیش نظر گھر بجھوایا گیا۔ ائیرپورٹ ذرائع مزید پڑھیں
گاڑیوں کی چوری، کراچی کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ٹیمیں تعینات کرنے کا فیصلہ
کراچی: سندھ پولیس نے گاڑیاں چوری اور چھیننے والے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی خصوصی ٹیمیں تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس بات کا فیصلہ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں منعقدہ اعلیٰ سطح مزید پڑھیں