سیاسی جماعتوں میں ڈکٹیٹر بیٹھے ہوئے ہیں، چیف جسٹس

اسلام آباد:عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس گلزار احمد نے ریماکس دئیے ہیں کہ سیاسی جماعت کے اندربھی جمہوریت ہونی چاہیے، سیاسی جماعتوں میں ڈکٹیٹر بیٹھے ہوئے ہیں۔ سپریم کورٹ میں اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بینچ نے کی۔چیف جسٹس مزید پڑھیں

مودی نے مقبوضہ وادی کو جیل میں تبدیل کردیا ہے، فردوس عاشق

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مودی نے مقبوضہ وادی کو جیل میں تبدیل کردیا ہے، وادی میں انسانیت کی تذلیل کی جارہی ہے،کشمیر میں نوجوانوں کو بے دردی سے شہید کیا جارہاہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  مقبوضہ کشمیر میں مزید پڑھیں

جے یو آئی (ف) کا سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد:جمعیت علما اسلام ف نے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا اور جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ نے ایوان بالا کے انتخابات میں حصہ لینے کی منظوری دیدی۔ جمعیت علمائے اسلام ف کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا ۔ اجلاس مزید پڑھیں

سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 4 دہشتگرد ہلاک،2 جوان شہید

شمالی وزیرستان:علاقہ میر علی کے مقام پر  سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک. حکام کے مطابق ایک کمپاؤنڈ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کمپاؤنڈ کا محاصرہ کیا جس پر دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی. انٹر پبلک ریلیشن سروس (آئی ایس مزید پڑھیں

سینیٹ میں اوپن بیلٹ پر ہنگامے سے اپوزیشن بے نقاب ہوگئی، وزیر خارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں اوپن بیلٹ پر ہنگامےسے اپوزیشن بےنقاب ہوگئی، منہ پر استعفے مارنے والے آج منہ کی کھارہے ہیں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس سے وزیر خارجہ نے  اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کا استعفے دینا کامطالبہ راتوں رات مزید پڑھیں

سیاسی بریانی کا حصہ نہیں بنیں گے، سراج الحق

لاہور:امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا کہ وزیراعظم عمران خان اعتراف کر چکے ہیں کہ وہ عوام کیلئے کچھ نہیں کر پائے،جماعت اسلامی سیاسی بریانی کا حصہ نہیں بنے گی۔ منصورہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق حکومت پر برس پڑے اور عمران خان کو نالائق وزیراعظم قرار مزید پڑھیں

ارکان قومی اسمبلی کو خریدنے کی روایت نواز شریف نے ڈالی، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے  کہ ملک میں ارکان قومی اسمبلی کو خریدنے کی روایت نواز شریف نے ڈالی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے فواد چوہدری نےکہا کہ یہ جو لوگ خریدے اور بیچے جاتے ہیں انہیں مسلم لیگ ن اور ان مزید پڑھیں

چڑیا گھر میں سفید ٹائیگر کے2 بچوں کی ہلاکت

لاہور: چڑیا گھر میں سفید ٹائیگر کے 2 بچے ڈائیریا انفیکشن کے سبب ہلاک ہو گئے۔ لاہور کے چڑیا گھر کی ڈپٹی ڈائریکٹرڈاکٹر کرن کا کہنا ہے کہ چڑیا گھر میں 3ماہ قبل ٹائیگر کے 3بچے پیدا ہوئے تھے،سفید ٹائیگر کا ایک بچہ پیدا ہوتے ہی مرگیا تھا،سفید ٹائیگر ماں بچوں کی پرورش نہیں کرپارہی مزید پڑھیں

مقبوضہ کشمیر اور خطے کے عوام امن کے مستحق ہیں، آرمی چیف

لاہور: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیر سمیت خطے کےعوام دیرپا امن کے مستحق ہیں، تنازع کشمیرکاحل کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق ضروری ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا، آرمی چیف کومشرقی سرحد کی تازہ ترین مزید پڑھیں

یوم یکجہتی کشمیر کےحوالے سے کاسموپولیٹن گرلزسکینڈری اسکول میں تقریری مقابلے کا انعقاد

کراچی( اسٹاف رپورٹر) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کاسموپولیٹن گورنمنٹ گرلز سکینڈری کیمپس اسکول میں تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا ۔ مقابلے میں طالبات نے حصہ لیا۔اس موقع پر کاسموپولیٹن گورنمنٹ گرلز سکینڈری کیمپس اسکول کی انچارج میڈم ماجدہ نے طلباء سے خطاب بھی کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر میں معصوم مزید پڑھیں