لاہور: امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستانی حکمرانوں نے بھارت کے ساتھ سودا کرلیا کہ سری نگر تمھارا، مظفرآباد ہمارا، عالمی اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر کشمیر پر پسپائی اختیار کی گئی، سابقہ حکمران بھی اس جرم میں برابر کے شریک ہیں۔ یہ بات انہوں نے لاہور مال روڑ پر یوم یکجہتی کشمیر مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
کوئٹہ: کمشنر آفس کے باہر دھماکا، 2افراد جاں بحق 3 زخمی
کوئٹہ : کمشنر آفس کے باہر دھماکے کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی سی آفس کے باہر ٹریفک جام کے دوران دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں
فوج کیخلاف بات کرنے والے کی زبان کھینچ لی جائے گی، شیخ رشید
روالپنڈی : وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے خلاف بات کرنے والے کی زبان کھینچ لی جائے گی،اپوزیشن مذاکرات کرلے ورنہ ان کی سیاست ختم ہوجائے گی، اگر قانون توڑا تو وہ سلوک کروں گاکہ تاریخ یاد رکھے گی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن مزید پڑھیں
ہمارا وزیر اعظم اور مودی ایک پیج پر ہیں، بلاول بھٹو
مظفر آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم ایک دوسرے کے خلاف سیاست کرتے ہیں لیکن مودی جیسی حرکت نہیں کریں گے، ہم انسانیت کے دائرے میں رہ کر سیاست کریں گے، کشمیر الیکشن سے پہلے حکومت کو گھر بھیج دیں گے۔ 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر کے مزید پڑھیں
سقوطِ کشمیر کا نام آئے گا تو عمران خان کٹہرے میں نظر آئے گا، مریم نواز
مظفر آباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جب سقوطِ کشمیر کا نام آئے گا عمران خان کٹہرے میں کھڑا نظر آئے گا، شو آف ہینڈ بھی ہوگا لیکن اس جعلی حکومت کےجانے کے بعد۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آپس میں سیاسی اختلافات مزید پڑھیں
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جماعت اسلامی کی ریلی، عوام کی بڑی تعداد میں شرکت
کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی اپیل پر یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں جماعت اسلامی کراچی کے تحت کشمیر پربھارت کے غاصبانہ قبضے‘ ریاستی جبرو تشدد اور انسانیت سوز مظالم کے خلاف اور کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے جیل چورنگی تا مزار قائد ایک عظیم الشان یکجہتی کشمیر ریلی مزید پڑھیں
وزیر خارجہ کا بھارت سے حریت قیادت اور کشمیریوں کی رہائی کا مطالبہ
اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت حریت قیادت اور غیر قانونی طور پر گرفتار تمام کشمیریوں کو رہا کرے، حکومت نے پوری دنیا میں کشمیرکےمسئلے کواجاگرکیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جعلی انتخابات کے ذریعے آبادیاتی تناسب بدلنا چاہتا ہے،پاکستان سمیت پوری دنیا نے کشمیرکے مزید پڑھیں
کشمیری مسلمانوں کے خون کاسودا کرکے امن قائم نہیں کیا جاسکتا، حافظ نعیم
کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ امن اس وقت قائم ہوگا جب کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت ملے گا، کشمیری مسلمانوں کے خون کاسودا کرکے امن قائم نہیں کیا جاسکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارتی افواج کے خلاف مظلوم و نہتے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی مزید پڑھیں
نااہل حکومت کو کشمیریوں کے فیصلے کرنا کا حق نہیں،سربراہ پی ڈی ایم
مظفرآباد: پاکستان ڈیمو کرٹیک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ نااہل حکومت کو کشمیریوں کے فیصلے کرنا کا کوئی حق نہیں،جنہوں نے پاکستانیوں کو کچھ نہیں دیا وہ کشمیریوں کو کیا دیں گے؟آزاد کشمیر میں دھاندلی کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ اظہار یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا مزید پڑھیں
اپوزیشن الٹا لٹک کر بھی این آراو حاصل نہیں کرسکتی، وزیراعظم
کوٹلی: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو جہاں لانگ مارچ کرنا ہے کرلے، لیکن آپ اگر الٹا بھی لٹک جائیں تب بھی این آر او نہیں دوں گا۔ وزیراعظم عمران خان نے کوٹلی آزاد کشمیر میں یوم یکجہتی کشمیر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے مزید پڑھیں