ایک اور بی آر ٹی بس خراب ہوگئی، مسافر پریشان

پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کی بس 38 روز بعد پھر حیات آباد اسٹیشن کے قریب تکنیکی خرابی کے باعث رک گئی۔ ترجمان بی آر ٹی کے مطابق بس میں کلچ کا معمولی مسئلہ آیا جس کے باعث چلنا بند ہوگئی۔ بس میں تکنیکی خرابی کو فوری طور پر دور کردیا گیا۔ ترجمان مزید پڑھیں

فرانسیسی صدر نے اسلام پرحملہ آورہوکراسلاموفوبیا کی حوصلہ افزائی کا رستہ چنا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے فرانسیسی صدر میکرون کے اسلام مخالف بیانات اور فرانس میں گستاخانہ خاکوں پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کردیا۔ عمران خان نے میکرون کا اسلام پر حملہ اس سے لاعلمی قرار دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مزید پڑھیں

کوئٹہ میں دھماکے سے 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں دھماکے سے 4 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دھماکا ہزار گنجی میں شالکوٹ تھانے کی حدود میں ہوا۔ دھماکا خیز مواد سڑک کنارے موٹر سائیکل میں نصب تھا۔ دھماکے سے موٹر سائیکل اور پاس کھڑی کار میں آگ لگ گئی۔ ایک مزید پڑھیں

عمران خان فوج سمیت تمام اداروں کو ٹائیگر فورس بنانا چاہتے ہیں،بلاول بھٹو

کوئٹہ:پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا  ہے کہ عمران خان فوج سمیت تمام اداروں کو ٹائیگر فورس بنانا چاہتے ہیں، لیکن ہمارے کارکن ایسا نہیں کرنے دیں گے،پی پی پی جمہوریت کی بحالی سے پیچھے ہٹی تھی اور نہ ہم پی ڈی ایم سے پیچھے ہٹیں گے۔ کوئٹہ میں پی مزید پڑھیں

ملک کی تقدیر بدلنے کا وقت آگیا، کٹھ پتلیوں کا کھیل اب ختم ہونے والا ہے،مریم نواز

کوئٹہ: مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کی تقدیر بدلنے کا وقت آگیا،کٹھ پتلیوں کا کھیل اب ختم ہونے والا ہے،اب ملک میں غداری کے سرٹیفیکیٹ نہیں بٹیں گے، ماں کے سپوت، بہنوں کے بھائی لاپتہ نہیں ہونگے۔ کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں اپوزیشن مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی مزید پڑھیں

بھارت، اسرائیل اور پی ڈی ایم ہمارے دشمن، شبلی فراز

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا کہ بھارت، اسرائیل اورپی ڈی ایم کا بیانیہ ایک ہے،بھارت، اسرائیل اور پی ڈی ایم ہمارے دشمن ہیں،اویس نورانی نے جلسے کے اسٹیج سے آزاد بلوچستان کا نعرہ لگایا جس کی مذمت کرتے ہیں۔ پی ڈی ایم جلسے  کے ردعمل میں پریس کانفرنس سے خطاب مزید پڑھیں

لوگوں کو تھوڑا صبرکرنا ہے پاکستان دنیا کا طاقتور ملک بنے گا، وزیراعظم

عیسیٰ خیل: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لوگوں کو تھوڑا صبر کرنا ہے پاکستان دنیا کا طاقتور ملک بنے گا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عیسی خیل میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ لوگ سوال پوچھتے ہیں کہ عثمان بزدار کو کیوں وزیراعلیٰ بنایا، جو لوگ مزید پڑھیں

پولیس چیف کراچی غلام نبی میمن میں کورونا وائرس کی تصدیق

کراچی: ایڈییشنل آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق طبعیت ناساز ہونے پر سٹی پولیس چیف کراچی نے اپنا کورونا ٹیسیٹ کروایاجومثبت آیا۔ ٹیسٹ مثبت آنے پر غلام نبی میمن چھٹی لے کر قرنطینہ میں چلے گئے۔ مزید تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس مزید پڑھیں

سکھر، ایس ڈی کاٹن فیکٹری میں آگ  لگنے سے کپاس کی گانٹھیں جل گئیں

سکھر (نمائندہ جسارت) ایس ڈی کاٹن فیکٹری صالح پٹ میں آگ لگ گئی آگ لگنے سے بڑے پیمانے پر کپاس کی گانٹھیں جل گئیں، فیکٹری انتظامیہ آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف رہے، آگ لگنے سے کروڑوں روپے کی کپاس جل کر خاکستر ہوگئی، صالح پٹ فائر بریگیڈ فیکٹری میں لگی ہوئی آگ پر قابو مزید پڑھیں

ٹنڈو آدم ، چکی مالکان کا سرکاری نرخ پر آٹا فروخت کرنے سے انکار

  ٹنڈو آدم (نمائندہ جسارت) ٹنڈو آدم میں چکی مالکان کا سرکاری مقرر کردہ نرخ پر آٹا فروخت کرنے سے انکار، آٹا 65 سے 70 روپے تک فروخت ہونے لگا ، سبزیاں بھی مہنگی ، پاسبان ڈیمو کریٹک پارٹی کا مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ۔ ٹنڈو آدم میں سندھ حکومت کی جانب سے آٹے کے مقرر مزید پڑھیں