اسلامی تعلیمات امن و محبت اور رواداری پر مبنی ہیں ، عبدالوحید قریشی

ٹنڈوالہٰیار (نمائندہ جسارت) ماہ ربیع الاول میں سیرت نبویﷺ اور آل رسولﷺ کی بات کی جائے کیونکہ اس ماہ میں حضرت محمد مصطفیٰﷺ خاتم النبین تشریف لائے اور دنیا کو ظلم و جبر سے نجات دلائی اور ایک ایسے پر امن معاشرے کی بنیاد ڈالی جس میں ہر انسان آزاد اور خوشحال ہے۔ ان خیالات مزید پڑھیں

حیدر آباد، زائد قیمت پر آٹے کی فروخت، فلور مل پر جرمانہ عائد

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حیدر آباد فواد غفار سومرو کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ سٹی محمد ابراہیم ارباب نے آٹے کی سرکاری قیمت پر فروخت کا جائزہ لیا، زائد قیمت پر وفروخت کرنے ایک فلور مل پر جرمانہ عائد اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ سٹی کی جانب سے تعلقہ کی مختلف آٹا چکیوں اور مزید پڑھیں

وزیر اعظم کی نااہل ٹیم نے قوم کو سوچنے  پر مجبور کردیا ہے، لعل بخش کلہوڑو

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) پیپلز لیبر بیورو سندھ کے سینئر نائب صدر لعل بخش کلہوڑو نے کہا کہ وزیر اعظم اور ان کی نااہل ٹیم کی پالیسیوں اور اپوزیشن کیخلاف انتقامی کارروائیوں نے قوم کو سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ ملک پر مسلط کیے گئے ان نااہل حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کا وقت مزید پڑھیں

واسا ملازمین کی فراہمی و نکاسی آب بند کرنے کی دھمکی

  حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ایچ ڈی اے ایمپلائز یونین نے مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں 29 اکتوبر کو شہر کا نکاسی و فراہمی آب کا نظام بندنے کرنے کی دھمکی دے دی۔ ایمپلائز کے زیر اہتمام ایچ ڈی اے شعبہ واسا کے مستقل ملازمین کی چھے ماہ کی تنخواہ، پنشن، ورک چارج مزید پڑھیں

ڈگری ، تجارتی و کاروباری مرکز بنیادی سہولیات سے محروم

  ڈگری (نمائندہ جسارت) تحصیل ڈگری کی آبادی لگ بھگ دو لاکھ کے قریب ہے اور یہ ضلع میرپور خاص کا دوسرا بڑا تجارتی و کاروباری مرکزی شہر ہے۔ ڈگری پیپلز پارٹی کا گڑھ سمجھا جانے والا حلقہ ہے جو اب تک تفریحی مقامات پبلک پارک اور کھیل کے میدان جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم مزید پڑھیں

چکوال میں ٹریفک کا المناک حادثہ،خواتین سمیت 10افراد جاں بحق

چکوال(مانیٹر نگ ڈ یسک )چکوال میں ٹریفک کا المناک حادثہ‘خواتین سمیت 10افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ چوآ سیدن شاہ میں پک اپ وین اور ڈمپر کے تصادم میں 10جاں بحق ہوگئے ،جن میں زیادہ تر تعداد خواتین کی ہے۔ چوآ سیدن شاہ کی یونین کونسل آڑہ کے قصبہ سڈھانڈی کے قریب مزید پڑھیں

مقبوضہ کشمیر:قائداعظم، عارف علوی، عمران خان کے پوسٹر چسپاں

سری نگر (اے پی پی) مقبوضہ جموں و کشمیر کے سری نگر، گاندر بل، بارہمولہ، بانڈی پورہ ، بڈگام اور دیگر علاقوں میں پاکستانی رہنمائوں کے پوسٹر چسپاں کر دیے گئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ پوسٹر ’’جموں وکشمیر لبریشن الائنس‘‘ کی طرف سے لگائے گئے ہیں اور ان میں قائد اعظم محمد علی مزید پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ کا12 ربیع الاول کی آمد سے متعلق اجلاس

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ کی زیرصدارت وزیراعلی ہاؤس میں 12 ربیع الاول کے جلوسوں کے حوالے سے علماء کرام کے ساتھ اجلاس ہوا، وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے کہا کہ میں تمام علماء کا شکرگذارہوں، علماء کرام  نے صوبے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی، یکجہتی، محبت اور ایک دوسرے کے احترام کا مزید پڑھیں

کوئٹہ: موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اعلان

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں 24گھنٹے کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ داخلہ نے پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق 25اکتوبر (آج) رات 12 بجے سے مزید پڑھیں