پولیس نے ڈاکٹر ماہا کی موت کو خود کُشی قرار دے دیا

 کراچی: پولیس نے ڈیفنس میں ڈاکٹر ماہا علی شاہ کی موت کو خود کُشی قرار دے دیا ہے۔ خودکشی کے پراسرار واقعے کی تحقیقات پولیس نے چار روز میں مکمل کرلی ہے اور کہا ہے کہ  ڈاکٹر ماہا نے غسل خانے  میں جا کر خود کو گولی مار کر خودکشی کی۔ پولیس نے اسلحے کے مالک مزید پڑھیں

حکومت کو نواز شریف کی واپسی سے زیادہ تکلیف ہوگی، احسن اقبال

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ جب معالجین نے سرٹیفکیٹ دیا تو نواز شریف ایک دن ضائع کئے بغیر واپس آ جائیں گے، حکومت کو نواز شریف کی واپسی کی تکلیف زیادہ ہوگی۔ معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) مزید پڑھیں

آٹھ بار طبی رپورٹس ہائیکورٹ اور پنجاب حکومت میں جمع کرائیں، معالج نواز شریف

 لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج نے حکومت کو جمع کرائی گئی میڈیکل رپورٹس کی تاریخیں جاری کردیں جس کے مطابق انہوں نے 8 بار طبی رپورٹس لاہور ہائی کورٹ اور پنجاب حکومت کو فراہم کیں۔ اس حوالے سے نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان نے حکومت کو جمع کرائی گئی میڈیکل رپورٹس کی تاریخیں مزید پڑھیں

حکومت کا نوازشریف کو برطانیہ سے واپس لانے کا فیصلہ

حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو واپس لانے کے لئے برطانوی حکومت سے بات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ نوازشریف کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر عدالت اور حکومت نے باہر جانے دیا، مزید پڑھیں

اپوزیشن عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی: شیخ رشید

لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپوزیشن کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مردہ اور تھکی ہوئی اپوزیشن عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا مزید پڑھیں

کراچی میں آج 100 ملی میٹر سے زائد بارش ہوسکتی ہے

محکمہ موسمیات نے آج بھی کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالقیوم کے مطابق کراچی میں آج کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش ہوسکتی ہے اور مون سون کی حالیہ لہر منگل تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر محکمہ موسمیات مزید پڑھیں

کراچی : مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر موسلا دھار بارش شروع ہوگئی ہے۔ گلشن معمار، ایئرپورٹ، سیوک سینٹر، سرجانی ٹاؤن،گلشن اقبال، نارتھ کراچی، فیڈرل بی ایریا، دستگیر، گلستان جوہر، پی آئی بی کالونی، لیاقت آباد، بہادرآباد، پی سی ایچ ایس، محمودآباد، قیوم آباد اور اطراف کے علاقوں میں موسلا دھار بارش کا آغاز مزید پڑھیں

نیب نے نواز شریف اور سلمان شہباز سے متعلق بڑے فیصلے کرلیے

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور سلمان شہباز کی وطن واپسی کے لیے بڑے فیصلے کرلیے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق نیب نے نواز شریف اور سلمان شہباز کو پاکستان لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جب کہ سابق وزیراعظم کو توشہ خانہ ریفرنس میں اشتہاری قرار دلوانے کا بھی فیصلہ کیا مزید پڑھیں

ڈاکٹر ماہا کی مبینہ خودکشی، تحقیقات میں اہم پیش رفت

کراچی میں لیڈی ڈاکٹر ماہا کی مبینہ خودکشی میں استعمال ہونے والے اسلحے کے مالک نے پولیس سے  رابطہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق 4روز قبل گزری کی رہائشی لیڈی ڈاکٹر ماہا نے گھر میں مبینہ طور پر خودکو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا، مبینہ خودکشی کے واقعے کی مختلف پہلوؤں مزید پڑھیں

‘پورےکاپورا نیشنل پارک تباہ کردیاگیا’

اسلام آبادہائیکورٹ نے ماحولیاتی آلودگی خاتمےکےقانون پرعملدرآمدکاحکم دیتےہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ پورےکاپورا نیشنل پارک تباہ کردیاگیا، ماحولیات کوناقابل تلافی نقصان پہنچایاگیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ نےدرخواست پرسماعت کی تو معاون خصوصی امین اسلم اور  چیئرمین سی ڈی اےعامرعلی عدالت پیش ہوئے۔ دوران سماعت چیف جسٹس کاامین اسلم سےمکالمہ مزید پڑھیں