اسمگلنگ ملکی معیشت کیلئے ناسورہے،وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ ملکی معیشت کے لئے ناسور ہے،اس کے خلاف کاروائی میں کسی قسم کی رعایت یا کمپرومائز نہیں ہوگا۔ وزیراعظم کی زیر صدارت انسدادِ اسمگلنگ اور بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس ہوا ، جس میں  وزیرصنعت محمد حماد اظہر، وزیرِ برائے مزید پڑھیں

وزیر اعظم پیراشوٹرز کا راستہ روک کرحقیقی کارکن کوحق دیں، نجیب ہارون

کراچی : تحریک انصاف کے رہنما نجیب ہارون نے وزیر اعظم سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پیراشوٹرزکاراستہ روک کرحقیقی کارکن کو اس کا حق دیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابقوزیراعظم عمران خان نےمستعفی ہونے والے رکن قومی اسمبلی اور کراچی سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما نجیب ہارون سے ملاقات مزید پڑھیں

سندھ حکومت نے قومی مالیاتی کمیشن کو مسترد کردیا

کراچی:سندھ حکومت نے وفاق اور صوبوں کے درمیان وسائل کی تقسیم  کے لیے تشکیل دیے جانے والے 10 ویں قومی مالیاتی کمیشن کو مسترد کردیا۔ ترجما ن سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت 10 ویں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل کو مسترد کرتی ہے، قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل غیر آئینی ہے۔ مزید پڑھیں

لاک ڈاؤن کورونا کا علاج نہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کورونا کا علاج نہیں بلکہ عارضی اقدام ہے، ہمیں اپنے فیصلے زمینی حقائق اورعوام کی حالت زار دیکھ کر کرنے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کورونا سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزرا، وزیراعظم کے معاونین، چیئرمین این ڈی ایم مزید پڑھیں

وفاقی حکومت نے طلباو طالبات کیلئے خصوصی امتحان لینے کا اعلان کردیا

وفاقی حکومت نے 4 کیٹگریز کے طلباو طالبات کیلئے ستمبر میں خصوصی امتحان لینے کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ نویں اور گیارہویں کے طلبا کو اگلی کلاسوں میں پروموٹ جبکہ دسویں اور بارہویں کے بچوں کو3 فیصد اضافی نمبرز دے کرپاس کردیا جائے گا، 40 مزید پڑھیں

ڈاؤ یونیورسٹی لیب میں کورونا علاج عوام کے لیے مفت

کراچی (رپورٹ : حماد حسین)ڈاؤ یونیورسٹی لیب کورونا کے روزانہ ایک ہزار ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور روزانہ آنے والے تمام ٹیسٹ سیمپلز بلامعاوضہ  لیے جاتے ہیں اور رپورٹ بھی کسی چارجز کے بغیر جاری کی جاتی ہے۔  اس سلسلے میں ٹیسٹ کرانے والوں سے کوئی چارجز نہیں لیے جاتے، کورنا ٹیسٹ کی مزید پڑھیں

ای سی سی نے 100 ارب کے زرعی پیکج کی منظوری دے دی

اسلام آباد(نمائندہ جسارت)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے کسانوں کو کھاد پر سبسڈی، زرعی قرضوں پر بینک مارک اپ میں کمی، روئی کے بیج اور سفید مکھی کیڑے مار ادویات پر سبسڈی اور مقامی طور پر تیار ٹریکٹر پر سیلز ٹیکس سبسڈی فراہم کرنے کے لیے زراعی پیکج کی منظوری دے دی۔اسلام مزید پڑھیں

ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی منگلا شرما کورونا وائرس کا شکار

 کراچی: متحدہ قومی موومنٹ  کی رکن سندھ اسمبلی منگلا شرما اور ان کے شوہر کے  کورونا وائرس  سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے منگلا شرما کا کہنا ہے کہ ان میں کورونا کی کوئی واضح علامات نہیں ہیں۔ حالیہ دنوں میں شہر سے باہر سفر کرنے پر کورونا ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ مثبت مزید پڑھیں

سندھ حکومت کا 9 سرکاری محکموں کو کل سے کھولنے کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت نے کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند کیے گئے 9 سرکاری محکموں کے دفاتر کل سے کھولنے کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے اس ضمن میں نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان محکموں مزید پڑھیں

کراچی سمیت مختلف شہروں میں کاروباری سرگرمیاں بحال

کراچی: حکومتی اجازت کے بعد کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں کاروبار بحال ہوگیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کی لائٹ ہاؤس مارکیٹ کے دکانداروں نے بیشتر دکانیں صبح 8 بجے ہی کھول دیں۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے قوائد و ضوابط جاری ہونے کے بعد مزید پڑھیں