مسلح افواج کی قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے،وزیر خارجہ

اسلام آباد: شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مسلح افواج کی قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ شہید ہونے والے پاک فوج کے دونوں جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور مسلح افواج کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں، مسلح افواج کی قربانیوں پر مزید پڑھیں

بھارتی عوام نے انتہاء پسند حکومت کو مسترد کر دیا ہے،شہباز شریف

لندن: شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارت کی عوام نے انتہاء پسند حکومت کو مسترد کر دیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی عوام نے انتہاء پسند حکومت کو مزید پڑھیں

بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیڑی اتھارٹی (نیپرا) نے عوام پربجلی بم گراتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے۔ نیپرا کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بجلی کی قیمت مین فی یونٹ ایک روپے 56 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس سے صارفین پر 14 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ مزید پڑھیں

بلوچستان حکومت کا کوئٹہ سے زیارت روڈ دو رویہ کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نے کوئٹہ سے زیارت تک سڑک کو دو رویہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق زیارت میں قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے اعلان کیا کہ کوئٹہ سے زیارت تک روڈ کو دو رویہ کیا جائے گا، جب کہ زیارت میں ایل پی جی پلانٹ کی تنصیب کے مزید پڑھیں

ہمارا مقصد بدعنوان عناصر اور مفرور ملزمان کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے، چیئرمین نیب

 اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب نے ایک منزل کا تعین کیا ہے جس کا مقصد بدعنوان عناصر، اشتہاری اور مفرور ملزمان کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے فیس نہیں بلکہ مزید پڑھیں

رانا ثنااللہ کے خلاف ویڈیو سمیت تمام شواہد موجود ہیں، چیف پراسیکیوٹراے این ایف

 اسلام آباد: چیف پراسیکیوٹر  اےاین ایف راجہ انعام امین منہاس کا کہنا ہے کہ منشیات برآمدگی کیس کے تقاضے کے مطابق وڈیو سمیت تمام ثبوت و شواہد موجود ہیں، رانا ثنااللہ کے خلاف کیس کا فیصلہ یکطرفہ ہوگا۔ راولپنڈی اے این ایف ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف پراسیکیوٹر اے این ایف راجہ انعام مزید پڑھیں

چیئرمین نیب کا رنگ روڈ لاہور میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا حکم

لاہور: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاویداقبال نے لاہور رنگ روڈ کی تعمیر میں بدعنوانی کانوٹس لے لیا۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاویداقبال نے لاہور رنگ روڈ کی تعمیر میں بدعنوانی کا نوٹس لے لیا ہے اور چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب لاہور کو رنگ روڈ کی تعمیر میں 62 ارب روپے مزید پڑھیں

گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے پرکابینہ سے بھی آوازیں اٹھنے لگیں

 اسلام آباد: گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر کابینہ کے متعدد ارکان نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مخالفت کی ہے۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق رواں ماہ کے شروع میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ پر مزید پڑھیں

یوٹیلیٹی اسٹورز پر دیا جانے والا اربوں روپے کا ریلیف چند روز میں ہی واپس

 اسلام آباد: یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعی اشیاء ضروریہ  پر ریلیف دینے سے چند دن قبل ہی دالوں اور چاول کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے عوام کو ریلیف دینے کیلئے 6 ارب کا پیکج دیا گیا تھا تاہم چند روز بعد مزید پڑھیں

حیدرآباد: قاسم آباد پولیس کی کارروائی،2ملزمان گرفتار،چرس و منشیات برآمد

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)پولیس نے منشیات وگٹکافروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ٹنڈوم جام میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاںبحق ہوگیا۔ تفصیلا ت کے مطابق قاسم آباد پولیس نے کارروائی کرکے 2 منشیات فروش ملزمان نعیم عباسی ولد سلیم عباسی اور جعفر علی ولد شیر حسن کو گرفتار کرکے 2020گرام چرس مزید پڑھیں