لاہور؛ سلنڈر پھٹنے کے واقعے میں 2 افراد جاں بحق

لاہور: میاں منشی اسپتال لاہور کے قریب ابراہیم روڈ پر سلنڈر پھٹنے کے واقعے میں دو افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین موقع پر پہنچ گئے، متاثرین سے اظہار ہمدردی اور واقعے کی تفصیلات بارے استفسار کیا۔ اے سی سٹی رائے بابر نے حادثے مزید پڑھیں

چھوٹے شہروں کی ترقی اولین ترجیح؛ پنجاب میں دسمبر تک 1500 گرین بسیں  دوڑیں گی، مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ چھوٹے شہروں کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے جب کہ  پنجاب بھر میں دسمبر تک 1500 گرین بسیں  دوڑ رہی ہوں گی۔ پاکپتن میں  الیکٹرک بسوں  کی فراہمی کے منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ستھرا پنجاب مزید پڑھیں

حکومتی وفد کی صدر مملکت سے ملاقات میں اہم پیش رفت، ن لیگ اور پیپلزپارٹی بیان بازی روکنے پر رضامند

صدرِ مملکت سے حکومتی وفد کی ملاقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی بند کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ پنجاب حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان جاری تناؤ کم کرنے کے لیے مسلم لیگ (ن) اور مزید پڑھیں

پختونخوا کے نئے نامزد وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کون ہیں؟

تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے علی امین گنڈا پور کو خیبر پختونخوا کی وزارتِ اعلیٰ سے ہٹائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کیا گیا ہے۔ بشریٰ بی بی کے وکیل رائے سلیمان نے بھی علی امین گنڈا پور کو ہٹانے کی مزید پڑھیں

مچھ میں کوئلے کی کان پر حملہ، 3 مزدور اغوا، فورسز نے آپریشن شروع کردیا

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع مچھ میں گزشتہ رات ایک خوفناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب نامعلوم مسلح افراد نے کوئلہ کان نمبر 172 پر دھاوا بول کر 3 مزدوروں کو اغوا کر لیا۔ واقعے کے فوراً بعد علاقے میں سیکورٹی فورسز، لیویز اور پولیس کی بھاری نفری نے پہنچ کر بڑے پیمانے پر سرچ مزید پڑھیں

خیبرپختونخوا: عہدے سے گنڈاپور کی برطرفی پر بیرسٹر گوہر بے خبر

پشاور: چیئرمین:تحریک انصاف  ( پی ٹی آئی ) بیرسٹر گوہر نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے سے مکمل لا علمی کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ انہیں وزیراعلیٰ کو ہٹانے کے کسی فیصلے سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ملی، مجھے مزید پڑھیں

26 نومبر احتجاج کیس: عدالت نے علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

راولپنڈی : انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاجی مقدمے میں بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے ہیں، عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ملزمہ پر فردِ جرم عائد کرنے کا حکم دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مزید پڑھیں

وزیراعظم آزاد کشمیر کو ہٹانے کا کوئی فیصلہ نہیں،  حکومتی جماعتوں کا اتحاد برقرار ہے ، طارق فضل

اسلام آباد: وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے واضح کیا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کو فوری طور پر ہٹانے یا ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر  کا کہنا تھا کہ بعض سیاسی حلقے افواہیں پھیلا رہے ہیں، لیکن اجلاس میں مزید پڑھیں

غزہ کے بچوں پر دو سالہ قیامت : یہ جنگ انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہے، یونیسیف

غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت اور قحط کی صورتحال پر اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسیف) نے انتہائی تشویشناک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے بچے گزشتہ دو برسوں سے جہنمی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، جہاں لاکھوں کی تعداد میں بچے جاں بحق، زخمی اور بے گھر ہوچکے ہیں۔ عالمی مزید پڑھیں

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اراکین کا اجلاس آج صبح طلب کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم کی زیر صدارت پی ایم ہاؤس میں ہوگا۔ اجلاس میں سیاسی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ ای سی سی کے فیصلوں کی منظوری دی جائے گی۔