نائب وزیراعظم سے قازقستان کے  ہم منصب کی ملاقات، تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے قازقستان کے نائب وزیراعظم نے ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ قازقستان کے نائب وزیر اعظم مرات نورتیو گزشتہ شب پاکستان پہنچے، جہاں  ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ اسلام آباد مزید پڑھیں

پاکستان ریلوے مالی بحران کا شکار، آپریشن چلانا مشکل ہوگیا

لاہور: پاکستان ریلوے مالی بحران کا شکار ہوگئی جس کے باعث ریلوے کا آپریشن چلانا مشکل ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کو ملنے والی معلومات کے مطابق پاکستان ریلویز اس وقت شدید مالی بحران کا شکار ہو چکا ہے، انتہائی خستہ حالی کا شکار ریلوے ٹریک کی رہی سہی کسر سیلاب نے پوری کردی، ریلوے انتظامیہ کو مزید پڑھیں

دوحا حملہ حماس قیادت پر نہیں، پوری عرب و مسلم دنیا پر یلغار ہے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قطر کے دارالحکومت دوحا میں حماس کی قیادت پر ہونے والے اسرائیلی حملے کو مسلم دنیا پر براہِ راست حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری امت مسلمہ حماس اور فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مزید پڑھیں

پنجاب میں سیلاب سے اموات 76 تک پہنچ گئیں، 42 لاکھ سے زائد افراد متاثر

لاہور: صوبائی پروینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے دریائے راوی، ستلج اور چناب میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے نقصانات کی تفصیلی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا کے مطابق اب تک سیلابی ریلوں میں ڈوبنے سے 76 شہری زندگی کی بازی مزید پڑھیں

سندھ میں سیلابی نقصانات: حکومت اور جائیکا کا کسانوں کے لیے ریلیف منصوبہ تیار

کراچی: سندھ میں حالیہ بارشوں اور سیلاب نے صوبے کے زرعی شعبے کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جس پر صوبائی حکومت اور جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) نے متاثرہ کسانوں کی مدد کے لیے فوری اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ اہم اجلاس کی صدارت صوبائی سیکریٹری زراعت محمد زمان ناریجو نے کی، جس میں جائیکا مزید پڑھیں

لاہور سے جدہ جانے والی پروازوں کی دو بار ہنگامی لینڈنگ، زائرین شدید پریشان

لاہور سے جدہ جانے والے عمرہ زائرین کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو مرتبہ غیر معمولی حالات کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث ان کا سفر بار بار متاثر ہوا اور انتظامیہ کو دونوں طیارے گراؤنڈ کرنا پڑے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ پہلی پرواز مزید پڑھیں

کراچی میں تھڈو ڈیم اوورفلو ہوگیا، سیلابی ریلا موٹروے تک جا پہنچا، تعلیمی ادارے بند، مدد کیلیے فوج طلب

کراچی ایک بار پھر شدید بارشوں اور اس کے نتیجے میں آنے والی تباہ کاریوں کی لپیٹ میں آگیا ہے۔ گڈاپ ٹاؤن میں واقع تھڈو ڈیم میں پانی کی سطح حد سے تجاوز کرنے کے بعد اوورفلو ہوگئی، جس سے نکلنے والا طاقتور سیلابی ریلا شہر کے مختلف علاقوں میں داخل ہوگیا۔ سب سے زیادہ مزید پڑھیں

کراچی میں آج بھی بارش کا امکان، محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی جاری کردی

کراچی میں بارشوں کا سلسلہ تاحال تھما نہیں اور محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ایک بار پھر احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمے کے مطابق بارشوں کا سبب بننے والا سسٹم اس وقت شہر کے مغرب میں تقریباً 50 کلومیٹر دور موجود ہے اور اس کے اثرات کے باعث بدھ کے روز بھی مختلف مزید پڑھیں

اسلام آباد کی عدالت نے وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف زیر سماعت اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ یہ حکم جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے سماعت کے دوران دیا۔ عدالت نے واضح کیا کہ علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے 17 مزید پڑھیں

سیلاب سے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری، 863 افراد جاں بحق

اسلام آباد: وزارت منصوبہ بندی کمیشن نے سیلاب کے باعث ملک میں ہونے والے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ منصوبہ بندی کمیشن معاشی نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے دو ہفتوں میں حتمی نتائج تیار کرے گا، ملک بھر میں سیلاب کے باعث ابھی تک مجموعی طورپر 863 اموات مزید پڑھیں