ممبئی: بالی ووڈ اسٹار کارتک آریان اور اداکارہ کیارہ اڈوانی کی نئی فلم ’ستیہ پریم کی کتھا‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ کامیڈی ڈرامہ فلم ستیہ پریم کی کتھا میں کارتک آریان اور کیارہ اڈوانی میاں بیوی کے رومانوی کردار میں نظر آئیں گے۔ سمیر ودھوانس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس رومانوی فلم کا مزید پڑھیں
زمرہ: شوبز
شاہد کپور اور میرا راجپوت کی شادی کیسے ہوئی؟
ممبئی: بالی ووڈ کے اسٹار شاہد کپور کا کہنا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کیساتھ پہلی ملاقات پر بہت شرمندہ تھے کیونکہ وہ ان سے عمر میں 14 سال چھوٹی تھیں۔ شاہد کپور نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی نجی زندگی اور میرا راجپوت سے شادی سے متعلق کھل کر بات کی۔ اداکار کا مزید پڑھیں
معروف پاکستانی فیشن ڈیزائنر نکی نینا انتقال کر گئیں
کراچی: پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر اور اسٹائل آئکون عالیہ نذیر عرف نکی نینا 47 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ پبلشر راحیل راؤ نے سوشل میڈیا پر عالیہ نذیر کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اس خبر سے آگاہ کیا کہ معروف فیشن ڈیزائنر دنیا سے رخصت ہوگئی ہیں۔ عالیہ نذیر کے انتقال کی خبر پر شوبز مزید پڑھیں
حبا بخاری گھریلو تشدد کی جھوٹی خبر پھیلانے والوں پر شدید برہم
کراچی: پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری نے گھریلو تشدد کی جھوٹی خبر پھیلانے والوں پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اداکارہ حبا بخاری نے اپنی انسٹااسٹوری پر نجی ٹی وی کی خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے گھریلو تشدد کا نشانہ بننے کی جھوٹی خبر کو مسترد کر دیا۔ اداکارہ نے ناراضگی کا مزید پڑھیں
’بیجو باؤرا‘ کیلئے سنجے بھنسالی اور رنویرسنگھ کے درمیان پرافٹ شیئرنگ معاہدہ
ممبئی: بالی وڈ کو ’گولیوں کی راس لیلا رام لیلا‘، ’باجی راؤ مستانی‘ اور ’پدماوت‘ جیسی بلاک بسٹر فلمیں دینے والے سنجے لیلا بھنسالی اور رنویر سنگھ چوتھی مرتبہ فلم ’بیجو باؤرا‘ کیلئے جمع ہورہے ہیں۔ فلم میں رنویر سنگھ کے ساتھ عالیہ بھٹ مرکزی کردار ادا کریں گی اور اسے جنوری 2024 تک ریلیز کیا مزید پڑھیں
بھارت میں اسلام مخالف فلم ’72 حوریں‘ ریلیز کیلئے تیار
ممبئی: ’دی کیرالہ اسٹوری‘ کے بعد بھارت میں ایک اور اسلام مخالف فلم ’72 حوریں‘ 7 جولائی کو ریلیز کی جائے گی جس کا نیا ٹریلر جاری کیا گیا ہے۔ فلم میں انتقال کرجانے والے پاکستانی اداکار رشید ناز نے بھی کردار ادا کیا ہے جنہیں پاکستانی فلم ’خدا کے لئے‘ میں مرکزی کردار سے شہرت ملی مزید پڑھیں
اروشی روٹیلا بالی وڈ آئیکون پروین بابی کی بائیوگرافیکل فلم میں کام کریں گی
ممبئی: 76 ویں کینز فلم فیسٹیول میں اپنے جلوے بکھیرنے کے بعد بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے اعلان کیا ہے کہ وہ بالی وڈ آئیکون پروین بابی کی بائیوگرافیکل فلم میں کام کرنے جارہی ہیں۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک مختصر سی ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں فلم اسکرپٹ کی تصویر پر ’پروین بابی‘ لکھا مزید پڑھیں
آریان خان کی ویب سیریز ’اسٹارڈم‘ کیلئے رنبیر کپور نے شوٹنگ مکمل کرلی
ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان کی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی ویب سیریز ’اسٹارڈم‘ میں رنبیر کپور نے مختصر کردار ادا کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور نے اپنی فلم ’انیمل‘ کی شوٹنگ سے ایک دن کا وقفہ لے کر ’اسٹارڈم‘ کیلئے مختصر شوٹ ریکارڈ کرایا ہے۔ ذرائع کے مزید پڑھیں
باربی فلم کی وجہ سے دنیا بھر میں گلابی رنگ کی قلت
لاس اینجلس: ہالی ووڈ کی آنے والی فلم باربی کی تیاری کے باعث عالمی سطح پر گلابی پینٹ کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ امریکا میں تعمیراتی ڈیزائنز کے مقبول ماہانہ میگزین آرکیٹیکچرل ڈائجسٹ کے مطابق ہالی ووڈ کی باربی فلم کی پروڈکشن ڈیزائنر سارہ گرین نے انکشاف کیا ہے کہ فلم کے مختلف اسٹوڈیو کے سیٹ اَپس کی مزید پڑھیں
شاہد کپور ہالی وڈ فلموں میں کیوں کام نہیں کرنا چاہتے؟ وجہ سامنے آگئی
ممبئی: بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے مداحوں کو یہ کہہ کر حیران کردیا کہ وہ بالی وڈ فلموں میں کام نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ ایک تازہ انٹرویو میں اداکار کا کہنا تھا کہ وہ بیس برس سے انڈین شوبز انڈسٹری میں ہیں اور انہیں اپنا شوبز حلقہ اور فلمیں بہت پسند ہیں۔ انہوں نے کہا مزید پڑھیں