کراچی: پی ایس ایل 8 کے لیے نیشنل بینک کرکٹ ارینا (نیشنل اسٹیڈیم کراچی) میں پشاور زلمی نے مسلسل چوتھے روز پریکٹس سیشن جاری رکھا۔ اس موقع پر انٹرا اسکواڈ میچ بھی کھیلا گیا۔کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کی زیر نگرانی مشقوں کے آغاز سے قبل وارم اپ ہونے کے لیےفٹبال کھیلی۔ کپتان بابر مزید پڑھیں
زمرہ: کھیل
پی ایس ایل میں ٹاپ اسکورر بنانا اور ٹیم کو جتوانا مقصد ہے، فخر زمان
لاہور:پاکستان سپر لیگ کی چیمپئن لاہور قلندرز کے بیٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ ان کا گول اس سیزن میں ٹاپ اسکورر بنانا اور اپنی کارکردگی سے قلندرز کو جتوانا ہے۔ لاہور قلندرز کے ٹریننگ کیمپ کے موقع نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہو ئے فخر زمان نے کہا کہ پی ایس ایل مزید پڑھیں
ویرات کوہلی اپنے نئے موبائل سے ہاتھ دھو بیٹھے
سڈنی:بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی اپنے نئے موبائل فون سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ویرات کوہلی نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے اپنا نیا موبائل گم ہونے کی اطلاع مداحوں کو دی۔ انہوں نے لکھا کہ ‘نیا موبائل جسے ابھی تک کھولا بھی نہیں تھا، اس کے گم ہونے کا دکھ سب مزید پڑھیں
ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا آٹھواں ایڈیشن 10فروری سے شروع ہو گا
کیپ ٹائون:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )کے زیر اہتمام ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا آٹھواں ایڈیشن 10فروری سے جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹائون میں شروع ہوگا۔ آسٹریلوی ویمن ٹیم ٹائٹل کے دفاع کے لئے کوشش کرے گی،میگا ایونٹ میں 10ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی جن میں ٹی ٹونٹی مزید پڑھیں
والد میرے لیے جو بھی لڑکی پسند کریں گے میں اس سے شادی کرلوں گا،نسیم شاہ
لاہور:کرکٹرز کی شادیوں کے سیزن میں نسیم شاہ بھی خبروں میں آ گئے، فاسٹ بالر نے اپنی شادی سے متعلق خاموشی توڑ دی،شادی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں فاسٹ بالر نسیم شاہ نے کہا کہ شادی کا سوال ان کے والد سے کیا جائے، وہ جب بولیں گے دلہن تیار مزید پڑھیں
ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ ،قومی ٹیم کو وارم اپ میچ میں ساتھ افریقا کے ہاتھوں شکست
کیپ ٹائون:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کے زیر اہتمام ہونے والے ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل ساتھ افریقا نے پاکستان کو دوسرے وارم اپ میچ میں 6وکٹوں سے شکست دے دی۔ پارل میں کھیلے گئے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان مزید پڑھیں
شین وارن کی 20.7ملین ڈالر کی وصیت سامنے آگئی
لندن:سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن کی 20.7ملین ڈالر کی وصیت سامنے آگئی،آنجہانی آسٹریلوی اسپنر شین وارن کی 20.7ملین ڈالر کی وصیت سامنے آگئی۔ اثاثوں کا بیشتر حصہ تینوں بچوں میں تقسیم ہوگا، سابقہ اہلیہ سیمون اور گرل فرینڈ لز ہرلی کو کچھ نہیں ملے گا،وصیت کے مطابق شین وارن کی جائیداد کا 31فیصد ان مزید پڑھیں
لاہور قلندرز نے کپتان شاہین آفریدی کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی
لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کی معروف فرنچائز لاہور قلندرز نے کپتان شاہین آفریدی کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ ٹوئٹر پر جاری کی گئی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہین کلاس میں بیٹھے بچوں کو پہلے اوور میں وکٹ کیسے لی جاتی ہے مزید پڑھیں
میسی کے بھائی نے اسپینش فٹبال کلب بارسلونا سے اپنے بیان پر معذرت کرلی
ارجنٹینا کوعالمی کپ جتوانے والے لیونل میسی کے بھائی نے اسپینش فٹبال کلب بارسلونا سے اپنے بیان پرمعذرت کرلی۔ انسٹاگرام پر شیئر کردہ ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ میں بارسلونا فٹبال کلب اور شائقین سے اپنے بیان پر معذرت چاہتا ہوں، میں صرف اپنے بیٹے اور دوستوں کے ساتھ مذاق کررہا تھا۔ ان کا مزید پڑھیں
پی ایس ایل 8،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز الیون کی جرسی کی رونمائی کردی
کوئٹہ:پاکستان سپر لیگ کے سیزن 8کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنی آفیشل جرسی کی رونمائی کردی۔ ٹوئٹر پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اکانٹ سے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے آفیشل جرسی کی رونمائی کی گئی ہے،ویڈیو میں کپتان سرفراز کیلئے تیار کی گئی جرسی کو نمایاں کیا گیا ہے۔ رواں سیزن کیلئے بھی کوئٹہ مزید پڑھیں