امریکی و اسرائیلی حملوں میں 1348 ایرانی شہید، ہزاروں زخمی ہوئے

مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور حملوں کے نتیجے میں مختلف ممالک میں جانی نقصان اور زخمیوں کی تفصیلات سامنے آنا شروع ہوگئی ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ تنازع کے دوران ایران، اسرائیل اور خطے کے دیگر ممالک میں ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ روسی خبر ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق مزید پڑھیں

آبنائے ہرمز: فرانس اور اٹلی کا جہازوں کی حفاظت کیلیے ایران سے رابطہ

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث یورپی ممالک نے آبنائے ہرمز سے اپنے بحری جہازوں کے محفوظ گزر کو یقینی بنانے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس اور اٹلی نے اس حوالے سے ایرانی حکومت سے رابطہ کیا ہے۔ بین الاقوامی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق مزید پڑھیں

یو اے ای سے اسرائیلی شہریوں کا انخلا مکمل، 600 افراد تل ابیب پہنچ گئے

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مقیم اسرائیلی شہریوں کا انخلاء مکمل طور پر انجام پا گیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات سے اسرائیلی شہریوں کا انخلاء مکمل ہو گیا ہے اور دو خصوصی پروازوں کے ذریعے تقریباً 600 شہریوں کو تل ابیب منتقل کر دیا گیا ہے، یہ پروازیں مزید پڑھیں

ایران ہمسایہ ممالک کو نشانہ بنانے سے گریز کرے: حماس

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ جاری کشیدگی کے دوران ہمسایہ ممالک کو نشانہ بنانے سے گریز کرے اور خطے میں تناؤ کو مزید بڑھانے سے بچنے کے لیے محتاط حکمت عملی اختیار کرے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق حماس نے اپنے ردعمل میں واضح کیا کہ مزید پڑھیں

امریکا نے روسی پیٹرولیم مصنوعات خریدنے کی عارضی اجازت دے دی

امریکا نے عارضی طور پر دیگر ممالک کو پابندیوں کے تحت آنے والے روسی تیل اور پیٹرولیم مصنوعات خریدنے کی اجازت دے دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمۂ خزانہ کے سیکریٹری اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ یہ ایک عارضی اقدام ہے جس کا مقصد جنگ کے دوران عالمی توانائی منڈیوں میں استحکام کو مزید پڑھیں

بھارت : آگرہ میں اسکول بس کا فرش ٹوٹنے سے 7 سالہ طالبہ گر کرہلاک

بھارت میں ایک افسوسناک حادثے میں اسکول بس کا فرش ٹوٹنے سے کمسن طالبہ جان کی بازی ہار گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے شہر آگرہ میں پیش آیا جہاں ایک خستہ حال اسکول بس حادثے کا سبب بن گئی اور 7 سالہ طالبہ زندگی کی بازی ہار گئی۔ پولیس کے مزید پڑھیں

ایرانی میزائل انڈسٹری مکمل تباہ کردی، جنگ ختم کرنے کا فیصلہ ٹرمپ کریں گے:امریکی وزیر دفاع

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ ایران کی میزائل انڈسٹری کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے، ایران کے پاس فضائی دفاع نہیں ہے، جنگ کب ختم کرنی ہے، فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔ عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے نیوز بریفنگ کے دوران بتایا مزید پڑھیں

جاپان کا آبنائے ہرمز میں اپنی افواج بھیجنے سے انکار

جاپان نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں ہٹانے کے لیے اپنی افواج بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپانی وزیر اعظم سانائی تائیکاچی نے کہا کہ جاپان آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں ہٹانے کے لیے اپنی افواج نہیں بھیجے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جاپان خطے میں کشیدگی کم کرنے مزید پڑھیں

لبنان: اسرائیلی طیاروں کا بیروت میں یونیورسٹی پر حملہ، دو سائنسدان شہید

اسرائیلی طیاروں کی جانب سے لبنان کی یونیورسٹی پر فضائی حملے میں 2 سائنسدان شہید ہوگئے۔ عالمی میڈیا تفصیلات میں اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یونیورسٹی کے شعبہ سائنسز کے صحن کو نشانہ بنایا گیا، حملے میں پروفیسر اور سائنسدان ڈاکٹر حسین بیزی اور ڈاکٹر مرتضیٰ سرور شہید ہوگئے۔ لبنان کے صدر نے مزید پڑھیں

اسرائیل نے مسجد الاقصیٰ میں نماز جمعہ اور یوم القدس ریلی پر پابندی عائد کر دی

مقبوضہ بیت المقدس:اسرائیل نے مسجد الاقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کرنے اور یوم القدس منانے کے لیے ریلی نکالنے پر پابندی عائد کر دی۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکومت نے بغیر  کسی وجہ کے مسلمانوں کو مسجد اقصی میں داخل ہونے سے روک دیا ، بعد میں سکیورٹی خدشات کا بیان دے کر مزید پڑھیں