ترکیے کو ایران جنگ سے الگ رکھنا ہے، تنازعہ کا سفارتی حل ہمارا واضح موقف ہے: طیب اردوان

ترک صدرطیب اردوان نے کہا ہے کہ ہمارا بنیادی مقصد اپنے ملک کو ایران کی جنگ سے دور رکھنا ہے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طیب اردوان کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ کسی ایک شہری کو بھی نقصان پہنچے، ترکیہ  چاہتا ہے معاملات کو ڈائیلاگ مزید پڑھیں

ایران، غزہ اور افغانستان کی صورتحال پر انتہائی دکھی ہوں: ملالہ کا پیغام

سماجی کارکن  اور  نوبل انعام  یافتہ  ملالہ یوسف زئی نےکہا ہےکہ  وہ  ایران، غزہ  اور  افغانستان کی صورتحال پر انتہائی دل گرفتہ ہیں۔ عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق خواتین کے عالمی دن کے موقع  پر اقوام  متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ بہت سے بچے  جنگ اور تشدد کی مزید پڑھیں

ایران جنگ کے اثرات: بنگلادیش میں جامعات  عید تک بند کرنے کا اعلان

ڈھاکا: بنگلادیش کی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور توانائی بحران کے پیش نظر ملک بھر کی تمام سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں کو عید تک بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ حکومت نے عید کی تعطیلات وقت سے پہلے شروع مزید پڑھیں

سوئٹزرلینڈ نے ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دے دیے

سوئٹزرلینڈ کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سوئس وفاقی کونسل کے مطابق ایران پر حملہ عالمی قوانین کے منافی ہے اور یہ طاقت کے استعمال پر عائد پابندی کی بھی خلاف ورزی مزید پڑھیں

لبنان میں اسرائیلی حملے: انسانی حقوق تنظیم نے وائٹ فاسفورس استعمال کی تصدیق کردی

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل نے جنوبی لبنان کے رہائشی علاقوں پر حملوں میں وائٹ فاسفورس استعمال کیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق تنظیم کا کہنا ہے کہ اس نے 7 تصاویر کی تصدیق کی ہے جن میں جنوبی لبنان مزید پڑھیں

ایران کے شمالی اسرائیل پر تازہ حملے، صہیونی ریاست کی تہران میں آئل ڈپو پر بمباری

نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کے بعد ایران کی جانب سے صہیونی ریاست اسرائیل کے شمالی علاقوں پر میزائل حملے کیے گئے ہیں، جس میں دشمن کو کافی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے بحرین میں بھی ایک آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا جبکہ اس سے قبل امریکا اور اسرائیل مزید پڑھیں

امریکی فوج کی اچانک حکمتِ عملی میں تبدیلی، بڑی تربیتی مشق منسوخ

واشنگٹن:امریکی فوج نے ایک اہم تربیتی مشق اچانک منسوخ کرتے ہوئے ہزاروں فوجیوں کو فوری تعیناتی کے لیے تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے، جس کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں ممکنہ امریکی فوجی سرگرمیوں سے متعلق قیاس آرائیاں شدت اختیار کر گئی ہیں۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ایلیٹ ائیربورن ڈویژن مزید پڑھیں

چین کا ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کی مخالفت، فوری جنگ بندی کا مطالبہ

بیجنگ:چین نے ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی سخت مخالفت کرتے ہوئے فوری طور پر جنگی کارروائیاں روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے  خبردار کیا ہے کہ طاقت کا استعمال خطے کے مسائل کا حل نہیں بلکہ اس سے کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔ چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ یہ مزید پڑھیں

اسرائیلی جارحیت میں ایران کے آئل انفراسٹریکچر پر حملے، تہران میں آگ اور دھواں بلند

تہران :اسرائیلی جارحیت نے اپنے فضائی حملوں میں ایران کے آئل انفراسٹرکچر کو پہلی بار نشانہ بنایا ہے۔  اطلاعات کے مطابق رات گئے جنوبی تہران میں مرکزی ریفائنری کے قریب واقع آئل ڈپو پر حملہ کیا گیاجبکہ شمال مغربی تہران میں بھی ایک فیول اسٹوریج کمپلیکس میں آگ بھڑک اُٹھی۔ دارالحکومت کے علاقے شہران میں مزید پڑھیں

نیویارک: مسلمان مخالف ریلی، ظہران ممدانی کے گھر کے باہر سے 2 مشکوک ڈیوائسز قبضے میں لی گئیں

نیویارک کے پہلے مسلمان میئر ظہران ممدانی کے گھر کے باہر سے دو مشکوک آلات برآمد کر لیے گئے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق نیویارک میں مسلمانوں کے خلاف ایک ریلی کے دوران میئر ظہران ممدانی کی رہائش گاہ کے باہر سے دو مشکوک آلات قبضے میں لیے گئے۔ رپورٹس کے مطابق واقعے کے مزید پڑھیں