سرینگر — بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں آئندہ ہفتے بیس عالمی معیشتوں کے اتحاد ‘ جی 20’ کے سیاحت سے متعلق ورکنگ گروپ کا اجلاس ہونے جا رہا ہے۔ چین اس اجلاس میں شرکت سے پہلے ہی معذرت کر چکا ہے جب کہ سعودی عرب، ترکی اور مصر نے بھی اب تک شرکت کی مزید پڑھیں
زمرہ: عالمی حالات
سینکڑوں یہودیوں کا مسجد اقصی پر دھاوا، نابلس میں جھڑپیں، درجنوں فلسطینی زخمی
تل ابیب: اسرائیلی پولیس کی سخت حفاظت میں 400 اسرائیلی یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصی کے صحنوں پر دھاوا بول دیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہودیوں کی یہ دراندازی اس وقت سامنے آئی ہے جب القدس اور اس کے اطراف میں یہودی دائیں بازو کے گروپوں کے فلیگ مارچ کی تیاری کے حوالے سے پہلے مزید پڑھیں
انقرہ میں خوفناک طوفان نے اونچی عمارتوں سے کرسیاں اڑا ڈالیں
انقرہ:ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں بدھ کے روز سے شدید آندھی اور طوفان آگیا جس کی وجہ سے اونچی عمارتوں سے کرسیاں فضاں میں کاغذوں کی مانند اڑنے لگیں۔ خوفناک طوفان سے سے خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔ خاص طور پر اندرون شہر کے بلند علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ میونسپلٹی مزید پڑھیں
بائیڈن کی جاپانی وزیراعظم سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
واشنگٹن :امریکی صدر بائیڈن کی جاپانی وزیراعظم فومیو کشیدہ سے ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے خطے میں بڑھتے چینی اثر و رسوخ کے خلاف امریکا جاپان دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیاہے۔ وائٹ ہائوس کے مطابق جاپانی شہر ہیروشیما میں امریکی صدر کی جاپانی وزیراعظم سے ملاقات میں روس، یوکرین اور چین سے متعلق مسائل مزید پڑھیں
پاکستان کیساتھ معمول کے تعلقات چاہتے ہیں، نریندر مودی
نئی دہلی:بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان پاکستان کے ساتھ ہمسایوں جیسے معمول کے تعلقات چاہتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ ہمسایوں جیسے معمول کے دو طرفہ تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے مگر ہمسایہ ملک کو چاہیے ایسا ماحول بنائیں جو مزید پڑھیں
باراک اوباما سمیت 500 امریکیوں کے روس میں داخلے پر پابندی
ماسکو:روس نے امریکا کے سابق صدر باراک اوباما سمیت 500 امریکیوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔ روس کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ مسلسل روس پر پابندیاں عائد کر رہی ہے۔ سابق امریکی صدر براک اوباما سمیت 500 امریکیوں پر ملک میں داخلے مزید پڑھیں
مقبوضہ جموں کشمیر میں جی 20 اجلاس سے قبل گرفتاریاں
سری نگر:بھارت نے مقبوضہ جموں کشمیر میں جی 20 اجلاس کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیاکے مطابق قابض بھارت نے اجلاس سے قبل مقبوضہ وادی کو فوجی قلعے میں بدل دیا ہے۔ کشمیریوں کے گھروں پر چھاپوں، محاصروں، تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ گرفتار افراد کی تعداد ایک ہزار سے بھی زیادہ ہوگئی مزید پڑھیں
مسلح شخص کی پوپ فرانسس کی رہائشگاہ میں گھسنے کی کوشش
ویٹی کن سٹی:ویٹی کن سٹی میں تیز رفتار کار سوار نے سیکیورٹی حصار کو توڑتے ہوئے کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا کی رہائش میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ملزم نے سیکیورٹی پر مامور پولیس کی گاڑی پر فائرنگ بھی کی اور پیلس کے صحن میں داخل ہوا۔ پولیس نے 40 مزید پڑھیں
برطانیہ نے روس پر نئی پابندیاں عائد کردیں
لندن:برطانیہ نے روس پر نئی پابندیاں عائد کردیں جن میں مختلف ادارے اور شخصیات بھی شامل ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق روس کی 86 شخصیات اور ادارے برطانیہ کی نئی پابندیوں کا نشانہ بنے ۔برطانیہ نے پابندیوں کے لیے روس کی توانائی کے بڑے اداروں کو ہدف بنایا ہے۔ برطانیہ نے پابندیوں میں اسلحہ ترسیل مزید پڑھیں
جدہ میں عدالت کے 2 اہلکار رشوت وصول کرتے ہوئے گرفتار
جدہ:سعودی عرب میں کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن کمیشن نے جدہ میں رشوت لینے کے الزام میں جنرل کورٹ کے 2 اہلکاروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اینٹی کرپشن کمیشن نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ایمن عبدالرزاق محمد صلواتی کو ڈھائی لاکھ ریال رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا مزید پڑھیں