بھارت میں آلودہ پانی پینے سے متعدد افراد ہلاک‘ سیکڑوں اسپتال منتقل

نئی دہلی:بھارت کے نامور شہر اندور میںحکومتی نااہلی کے باعث سیکڑوں افراد نے آلودہ پانی پی لیا‘جس میں 9 افراد کے ہلاک جبکہ 200 سے زائد شہری مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق آلودہ پانی کے استعمال سے شہر میں ڈائریا کی بیماری تیزی سے پھیل گئی۔ اعلیٰ حکام نے صورتحال مزید پڑھیں

ایران: پرتشدد مظاہرےچھٹے روز میں داخل، تعلیمی اور سرکاری ادارے بند

ایران میں کرنسی کی قدر میں بے تحاشا کمی اور  بڑھتی مہنگائی کے خلاف عوامی مظاہرے چھٹے روز میں داخل ہوگئے۔ غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت تہران سمیت مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے ،  احتجاج کا یہ سلسلہ دکانداروں کی جانب سے شروع کیا  گیا تھا جو  ڈالر کے مزید پڑھیں

ایران میں پرتشدد مظاہرے: 8 مظاہرین کی ہلاکت پر اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

ایران میں مہنگائی کے خلاف ایک ہفتے سے جاری مظاہروں میں کم از کم 8 افراد جان سے گئے جب کہ 100 سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔ عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی خصوصی نمائندہ مائی ساتو نے ایران میں مظاہرین کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کیا مزید پڑھیں

ایران کے خلاف کسی بھی اقدام کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، ٹرمپ کے بیان پر تہران کا سخت جواب

تہران: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران میں پُرامن مظاہرین کے تحفظ کے لیے ممکنہ مداخلت کی دھمکی کے بعد ایرانی قیادت نے سخت ردعمل دیا ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی نے خبردار کیا ہے کہ ایران کی سرحدوں یا سلامتی میں مداخلت کرنے والا کوئی مزید پڑھیں

ایلون مسک کا مڈٹرم انتخابات سے قبل ریپبلکن پارٹی کی مالی معاونت کا اعلان

واشنگٹن:امریکا کے ارب پتی بزنس مین اور ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک نے 2026ء کے وسط مدتی انتخابات سے قبل ریپبلکن پارٹی کو مالی تعاون فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق ایلون مسک کی مجموعی دولت 726.4 ارب ڈالر ہے اور وہ ٹرمپ کے 2020 کے عام انتخابات میں اہم مزید پڑھیں

بھارت،فاسٹ فوڈ کی عادت نے مسلم طالبہ کی جان لے لی

امروہہ:بھارت میںفاسٹ فوڈ کی زیادتی نے مسلم طالبہ کی جان لے لی۔بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ کی رہائشی برگر اور نوڈلز کی شوقین طالبہ اپنے اس شوق کے باعث موت سے ہمکنار ہوگئی۔ 19  سالہ علمہ قریشی کی اچانک موت نے سب کو حیران کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق علمہ قریشی جس کو ایک مزید پڑھیں

بھارت،بنگلہ دیشی کرکٹرز جنونی ہندوﺅں کے نشانے پر

نئی دہلی: پاکستانی کرکٹرز کے بعد اب بنگلادیشی کرکٹرز بھی بھارتی جنونی ہندوﺅں کے تعصب کا نشانہ بننے لگے۔  انتہا پسند ہندو کارکن نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرینچائز کولکتہ نائٹ رائڈرز کے مالک و بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو دھمکی دی ہے کہ اگر بنگلہ دیشی کرکٹرز انڈین پریمیئر مزید پڑھیں

سوئٹزرلینڈ آتشزدگی: ہلاکتوں کی تعداد 47 ہوگئی، شہباز شریف کا اظہار افسوس

سوئٹزرلینڈ دھماکے اور لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 47 اور  زخمیوں کی تعداد 100 تک جاپہنچی، وزیراعظم شہباز شریف نے اظہارِ افسوس کیا ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق نائٹ کلب میں سالِ نو کی تقریب جاری تھی اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عملہ جلتی ہوئی شیمپین بوتلیں اٹھا کر مزید پڑھیں

افغانستان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 17 افراد جاں بحق

افغانستان میں شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی، مختلف علاقوں میں 17 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق افغانستان میں شدید بارشوں، برف باری اور اچانک آنے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچاتے ہوئے قیمتی جانیں نگل لیں، جہاں مختلف صوبوں میں پیش مزید پڑھیں

یورپ پہنچنے کی کوشش: گیمبیا میں تارکینِ وطن کی کشتی الٹ گئی، کئی ہلاک، درجنوں لاپتا

افریقا سے یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے تارکینِ وطن کے ساتھ المناک سانحہ گیمبیا کے شمال مغربی ساحلی علاقے میں پیش آیا، جہاں سیکڑوں افراد کو لے جانے والی ایک کشتی الٹنے کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ درجنوں افراد تاحال لاپتا ہیں۔ مزید پڑھیں