نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی شہرنیویارک میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور2 زخمی ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق واقعہ نیویارک کے علاقے ہارلیم میں پیش آیا۔ پولیس کی ٹیم گھریلو جھگڑے کی اطلاع ملنے پرپہنچی تھی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا۔ نیویارک کے میئر ایرک ایڈم نے بتایا کہ مزید پڑھیں
زمرہ: عالمی حالات
امریکی صدر کی جاپانی وزیر اعظم سے سیکورٹی کے مسائل پر گفتگو
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر اور جاپانی وزیر اعظم کے درمیان آن لائن گفتگو میں سیکورٹی کے مسائل پر بات چیت کی گئی ۔ دونوں رہنماؤں نے سیکورٹی سے متعلق بڑھتے ہوئے خدشاتاور اقتصادی معاملات پر تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ واضح رہے کہ کشیدا کے جاپان کے وزیر اعظم بننے کے بعد مزید پڑھیں
ممبئی : کثیر منزلہ رہایشی عمارت میں آتش زدگی سے 7افراد ہلاک
ممبئی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی شہر ممبئی میں عمارت میں آتش زدگی کے نتیجے میں 7افراد ہلاک اور 15زخمی ہو گئے ہیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق ممبئی کی کثیر منزلہ عمارت میں حادثہ ہفتے کے روز صبح پیش آیا۔ امدادی کارکنوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا ہے ۔ اس دوران عمارت مزید پڑھیں
جاپان اور انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے‘ کئی افراد زخمی
ٹوکیو(انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کے جنوب مغربی حصے میں زلزلے کے شدید جھٹکوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے سے 10 سے زائد افراد زخمی ہو ئے، جب کہ کئی مکانات کو نقصان بھی پہنچا۔ دوسری جانب انڈونیشیا کے مزید پڑھیں
ٹرمپ نے شکست کے بعدووٹنگ مشینیں ضبط کرنے کا حکم دیا ، انکشاف
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کے سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخاب میں شکست کے بعد پینٹاگون کوووٹنگ مشینیں ضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔ امریکا کی نیشنل آرکائیوز کی جانب سے جاری دستاویزات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ ہرحال میں امرکا کا دوبارہ صدربننا چاہتے تھے اور اس کے لیے پینٹاگون کو استعمال کرنے کی کوشش مزید پڑھیں
فلسطینی اتھارٹی کی اسرائیل نوازی ، آبادکاری مخالف 3گرفتار
مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) فلسطینی اتھارٹی نے سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں کے بعد اب ایک قدم اور آگے بڑھ کر یہودی آباد کاری مخالف کارکنوں کو بھی گرفتار کرنا شروع کردیا۔ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں عباس ملیشیا نے نابلس کے جنوب میں واقع قصبے بیتا میں فلسطینی تنظیم کے کارکنوں کے مزید پڑھیں
امریکا نے مہلک ہتھیاروں کی پہلی کھیپ یوکرائن پہنچادی
کیف (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے روس کے خلا ف مہلک ہتھیاروں کی 90 ٹن وزنی کھیپ یوکرائن کے دارالحکومت کیف میں پہنچادی ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق رو س اورامریکا کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے بعد یوکرائنی تنازع شدت اختیار کرگیا ہے اور جنگ کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔ یوکرائن کی سرحد پر نیٹو مزید پڑھیں
شرپسندیہودنے فلسطینیوں کے 300 درخت اجاڑ دیے
مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں یہودی شرپسندوں نے فلسطینیوں کے زیتون کے ایک باغ پر حملہ کرکے 300قیمتی اور پھل دار درخت تلف کردیے۔ فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں کے ایک گروہ نے اسرائیلی حکومت کے ایما پر غرب اردن کے شمالی مزید پڑھیں
اومیکرون : امریکا نے چینی پروازوں پر پابندی عائد کردی
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے بھی چین سے آنے والی 44 پروازیں 2 ماہ کے لیے معطل کردیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے کورونا کی نئی قسم اومیکرون کے پھیلاؤکو روکنے کے لیے چین سے آنے والی پروازوں پر 30 جنوری سے پابندی عائد کردی۔ امریکی حکام کے مطابق چین سے آنے والی 44 پروازوں مزید پڑھیں
مالی میں فوجی مشن ختم نہیں کیا جائے گا‘ جرمنی
برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن وزیر دفاع نے کہا ہے کہ شورش زدہ افریقی ملک مالی میں فوجی مشن ختم نہیں کیا جائے گا۔ کرسٹینا لامبریشٹ نے کہا کہ مالی کمیں روسی کرائے کے قاتل تعینات کیے جا چکے ہیں۔واضح رہے کہ مالی میں فوج کی حمایت یافتہ عبوری حکومت نے حال ہی میں تسلیم کیا مزید پڑھیں