دنیا میں کورونا سے ہلاکتیں 2لاکھ 32ہزار سے تجاوز کرگئیں

واشنگٹن/لندن/پیرس/میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں ایک بار پھر کورونا سے اموات میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ عالمگیر وبا کے باعث دنیا بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 32 ہزارسے زاید ہو گئی ہے۔امریکا میں مزید 880افراد کورونا سے جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ہلاک افراد کی تعداد 62 ہزار553 ہو مزید پڑھیں

امریکی کمیشن نے بھارت پر سخت سفارتی پابندیوں کی سفارش کردی

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی نے بھارت پر سخت سفارتی پابندیوں کی سفارش کردی۔کمیشن کا کہنا ہے کہ بھارت نے عالمیمذہبی آزادی قانون کی سنگین خلاف ورزیاں کیں اور جان بوجھ کر مذہبی آزادی کے خلاف منظم پرتشدد کارروائیوں کی اجازت دی۔امریکی کمیشن نے سفارش کی ہے کہ بھارتی حکومت، اداروں، حکام پر مزید پڑھیں

امریکا نے بھارت پرسخت سفارتی پابندیوں کے اطلاق کی سفارش کردی

واشنگٹن : امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کی اجراء کردہ رپورٹ میں بھارت کو بطور “تشویشناک ملک” نامزد کر دیا گیا ہے۔ امریکی کمیشن نے بھارت پر سخت سفارتی پابندیوں کے اطلاق کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہےکہ بھارت نے جان بوجھ کر مذہبی آزادی کیخلاف منظم پرتشدد کارروائیوں کی اجازت دی ہے، مزید پڑھیں

عمرہ کے لیے حرم شریف جلد کھول دیا جائے گا

حرمین جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس کا کہنا ہے کہ عمرہ، طواف اور نماز کیلئے حرم شریف جلد کھول دیا جائے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے حرمین شریفین عام نمازیوں کیلئے کھولنے کی تیاری کرلی ہے، نمازیوں کو حرمین شریفین میں داخل ہونے کیلئے مزید پڑھیں

مقبوضہ کشمیر: 3 لاکھ غیر مقامی افراد کو ڈومیسائل جاری کردیے گئے

سری نگر: بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 3 لاکھ غیر مقامی افراد کو ڈومیسائل جاری کردیے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت نے اقوام متحدہ اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں ڈومیسائل کے نئے نافذ کردہ قانون کے تحت 3 لاکھ غیر مقامی افراد کو ڈومیسائل جاری کئیے ہیں۔ مزید پڑھیں

پورے ملک کی آبادی کا کورونا ٹیسٹ کروانے کا اعلان

یورپین ملک لیگسمبرک کی حکومت نے ملک کی کل آبادی کا کوروناٹیسٹ کروانے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی ، فرانس اور بیلجیئم کے درمیان میں واقع مغربی یورپین ملک لگسمبرک جس کی آبادی کل 6 لاکھ ہے کی حکومت نے اپنے ملک کے تمام شہریوں کے کورونا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ مزید پڑھیں

برطانوی وزیراعظم کے ہاں بیٹے کی پیدائش

برطانوی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم بورس جانسن کی منگیترکیری سیمنڈز نےآج صبح لندن کے ایک اسپتال میں  بچے کوجنم دیا ہے۔ وزیراعظم بورس جانسن کے ترجمان  نے کہا کہ ماں اوربچہ دونوں صحت مند ہیں۔ واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور انکی منگیتر سائمنڈز میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی،تاہم وہ مزید پڑھیں

سعودی اتحاد نے حوثیوں کا آئل ٹینکر 42 روز بعد چھوڑ دیا

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن میں حکومت کی حمایت میں سرگرم عرب اتحاد نے حوثی باغیوں کے 12 ٹن وزنی آئل ٹینکر کو 42 روز بعد چھوڑ دیا۔ حوثیوں کے ترجمان ٹی وی چینل مصیرہ نے جہاز کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آئل ٹینکر کو 42روز تک جازان کی بندرگاہ پر رکھا گیا مزید پڑھیں

شام میں ایک بار پھر اسرائیلی حملے،7 افراد ہلاک

دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شامی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنانی فضائی حدود میں پرواز کرنے والے اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے پیر کی صبح دمشق کے نواح میں مختلف اہداف کی طرف میزائل داغے۔ ان حملوں میں ایران نواز ملیشیا کے 4 ارکان سمیت 3 شہریوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ دمشق حکومت نے اسے مزید پڑھیں

سعودی عرب ،کم عمر افراد کیلئے موت کی سزا ختم

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی فرماں روا سلمان بن عبدالعزیز نے کم عمر افراد کے جرائم پر سزائے موت ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ اس سے قبل سعودی عدالت عظمیٰ کی جانب سے کوڑوں کی سزا ختم کر کے اسے قید یا جرمانے سے تبدیل کرنے کا حکم سامنے آیا تھا۔ خبررساں اداروں کے مطابق سعودی مزید پڑھیں