واشنگٹن/لندن/پیرس/میڈرڈ/روم/بیجنگ /انقرہ/ نئی دہلی/تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر میںکورونا وائرس سے مزید 4ہزار 518افراد ہلاک ہوگئے ۔ جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 64ہزار 565ہوگئی ہے ۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 65ہزار نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سب سے زیادہ تعداد امریکا کی ہے جہاں مزید21ہزار لوگوں وائرس منتقل ہوا ہے۔ مزید پڑھیں
زمرہ: عالمی حالات
ہلاکتوں کے باجود ایران میں مزارات کھولنے کا عندیہ
تہران(آئی این پی)ایران میں کورونا کی وباء کے تسلسل کے باوجود حکومت نے مشہد، قْم اور شیراز میں موجود مزارات کھولنے کی تیاری شروع کی ہے۔23 اپریل کو ماہ صیام کے آغاز کے ساتھ ہی ایران نے مزارات کھولنے کا عندیہ دیا ہے۔خیال رہے کہ ایران میں کورونا کی وباء سے نمٹنے میں ناکامی پرحکومت مزید پڑھیں
ایران:بم اور میزائل سے لیس ڈرون طیارے فوج کے حوالے
تہران (صباح نیوز)اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت دفاع نے کثیرالمقاصد ڈرون طیاروں کی بڑی کھیپ فوج کے حوالے کر دی ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق تہران میں گزشتہ روز کثیر المقاصد کرار اور ابابیل تھری ڈرونز اور جیٹ طیاروں کو فوج کے حوالے کر دیا گیا۔ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ڈرونز کی تقریب رونمائی سے خطاب مزید پڑھیں
چین نے وائرس پھیلایا‘نتائج بھگتنا ہونگے‘ ٹرمپ
واشنگٹن(خبرایجنسیاں)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر چین کو دھمکی دے دی۔وائٹ ہاؤس میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے چین کو خبردار کیا ہے کہ اگر وائرس کا پھیلاؤ جان بوجھ کر کیاہے توچین کو اس کے نتائج کا سامنا ضرور کرنا پڑے گا۔امریکی صدر نے کہا کہ کورونا وائرس کا مزید پڑھیں
ٹام اینڈ جیری کے ہدایت کار انتقال کرگئے
پراگ: بچوں کی سب سے کامیاب کارٹون سیریز ‘ٹام اینڈ جیری’ اور ‘پوپائے دی سیلر مین’ کےہدایت کار جین ڈچ 95 سال کی عمر انتقال کرگئے۔ ڈچ میڈیا رپورٹس کے مطابق جین ڈچ کی موت کے حوالے سے ‘سی زیچ’ کے پبلشر پیٹر ہیمیل کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے جمعرات کے روز اچانک ان مزید پڑھیں
کورونا وائرس: نماز جنازہ میں 1 لاکھ افراد کی شرکت
ڈھاکا: بنگلادیش میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے احکامات کو شہریوں نے ہوا میں اڑا دیا ۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی کےمطابق بنگلہ دیش میں کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت کی جانب سے عائد کردہ لاک ڈاؤن کے باوجود لاکھوں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور مجمع پر پابندی کے باوجود ایک مزید پڑھیں
روس میں نجی طیارے کو حادثہ4 افراد لقمہ اجل بن گئے
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک ) روس کے مشرق میں واقع ہبارووسک نامی علاقے میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس میں سوار 4 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ ایل 4 قسم کا ایک نجی طیارہ شہر کے مرکزی علاقے سے باہر حادثے کا شکار ہوا۔ واقعے کے وقت طیارے میں 4افراد سوار تھے اور مزید پڑھیں
ہانگ کانگ: جمہوریت نوازمیڈیا ٹائیکون سمیت 14 افراد گرفتار
ہانگ کانگ (مانیٹرنگ ڈیسک) ہانگ کانگ پولیس نے گزشتہ سال ملک میں اصلاحات کا مطالبہ اور غیر قانونی احتجاج میں شامل ہونے کے الزام میں 14 جمہوریت نواز قانون سازوں ، کارکنوں اور ایک میڈیا ٹائکون کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار کیے جانے والوں میں 81 سالہ سابق قانون ساز مارٹن لی کے علاوہ جمہوریت مزید پڑھیں
افریقا میں کورونا وائرس کے باعث ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک
جنیوا (انٹرنیشنل ڈیسک) براعظم افریقا میں کورونا وائرس کے مرض سے اب تک 10 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ 54 افریقی ممالک میں سے 52 ممالک میں کورونا وائرس کی عالمی وبا سے 19 ہزار 800 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق افریقا میں کورونا وائرس کے کیسوں میں مزید پڑھیں
یونان سے سیکڑوں کم عمر مہاجر جرمنی لانے کا سلسلہ شروع
برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) کورونا وائرس کی وبا کے خطرے کے پیش نظر حکام نے یونان میں پھنسے ہوئے سیکڑوں کم عمر مہاجرین بچوں کو جرمنی لانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز ایک خصوصی پرواز کے ذریعے ایسے 47 مہاجر بچوں کو جرمنی لایا گیا ہے جو تنہا یونان پہنچے مزید پڑھیں